عام آدمی پارٹی کو شکست، بی جے پی نے 27 سال بعد دہلی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
نئی دہلی :بھارت کی دہلی اسمبلی کے انتخابات میں مرکزی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اکثریت حاصل کرلی۔
دہلی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 5 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
دہلی میں حکومت بنانے کیلئے 70 میں سے 38 نشستوں پر کامیابی درکار ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق بی جے پی سادہ اکثریت سے زیادہ نشستیں حاصل کرچکی۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق دہلی اسمبلی کے 70 کے ایوان میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 44 سیٹیں جیت لیں اور اسے مزید 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔
10 سال سے برسر اقتدار عام آدمی پارٹی 21 سیٹیں ہی حاصل کرسکی اور اسے 1 نشست پر برتری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس ایک بھی حلقہ نہ جیت سکی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے 27 سال بعد دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، اس سے قبل 1998 میں سشما سوراج آخری وزیراعلیٰ رہی تھیں۔
عام آدمی پارٹی نے 10 سال بعد دہلی اسمبلی میں اکثریت کھودی اور سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی اپنی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی اور کہا کہ وہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں اور کامیابی پر بی جے پی کو مبارکباد دیتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عام ا دمی پارٹی بی جے پی
پڑھیں:
اساتذہ کی تنظیم سائوٹا کے سالانہ انتخابات
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں اساتذہ کی تنظیم سائوٹا (SAUTA) کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے جس میں تنظیم کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا ڈاکٹر فہد نذیر کھوسو نے 136 ووٹ حاصل کرکے مسلسل چوتھی بار صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح جاوید علی گاڈاھی نے 116 ووٹ لے کر چوتھی بار جنرل سیکریٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کی دیگر منتخب ہونے والے عہدیداران میں خالد ٹالپر کو نائب صدر، منیر احمد جمالی کو خزانچی، یعقوب کوندر کو جوائنٹ سیکریٹری اور پیار علی شر کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیاانتخابات کے انعقاد کے بعد الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر منیر احمد مگریو نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔