2025-02-01@06:08:10 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«ختم کرنے کے احکامات جاری کیے»:
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگرمذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کل کی حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کی میٹنگ اہم ہے، اپوزیشن کا بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں، اپوزیشن نے 7 ورکنگ دنوں میں مطالبات پورا کیے تھے اور ہم نے مکمل طور پر ان کے تمام مطالبات کے جواب تحریری طور پر بنا رکھے ہیں۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کے تمام مطالبات کے جواب کل...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ارکان پنجاب اسمبلی نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں مثالی ترقی کے آغاز کے ساتھ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر دکھائے ہیں۔ نوجوانوں کی تعلیم کے لیے سکالرشپ پروگرام، ستھرا پنجاب کے تحت دیہی و شہری علاقوں میں صفائی کا یکساں نظام، اور بنیادی و دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے ذریعے صحت کے نظام میں نمایاں بہتری...
بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کے معاونِ خصوصی نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قانون کے مطابق ہوگا۔ عوامی لیگ نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اُس کا بھرپور جائزہ لے کر قانونی اقدامات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ کچھ دن قبل بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے کہا تھا کہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت اصلاحات کا جو ایجنڈا لے کر چل رہی ہے اُس کی تکمیل میں تو دس سال لگ سکتے ہیں اور ملک کو اِتنی طویل مدت تک غیر منتخب انتظامیہ کے تحت...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر کرم میں بنکرز کے خاتمے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن معاہدے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں آج دو بنکرز گرائے گئے ہیں۔ کرم میں احکامات کے باوجود بنکرز مسمار نہ کیے جاسکےڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم کے احکامات کے باوجود علاقے سے بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ امن جرگہ اور مقامی امن کمیٹیوں کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے بنکرز ختم کیے، علاقے میں امن کی بحالی کےلیے بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جنت خان مورچہ...
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کرم کے احکامات کے باوجود علاقے سے بنکرز مسمار نہ کیے جاسکے۔پشاور سے جاری بیان کے مطابق ڈی سی ڈاکٹر اشفاق وزیر نے گزشتہ روز فریقین کے ایک ایک گاؤں میں موجود بنکرز کی مسماری کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ڈی سی نے بالش خیل اور خارکلے میں بنکرز کی مسماری کے احکامات سی اینڈ ڈبلیو ایکسین کو جاری کیے تھے۔ڈی سی ڈاکٹر اشفاق وزیر نے احکامات کے باوجود بنکرز کی عدم مسماری سے متعلق موقف دینے سے گریز کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک فریق نے دو روز تک بنکرز مسمار نہ کرنے کی مہلت مانگی ہے۔