2025-02-04@18:37:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1528
«جیل محمد قاسم»:
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی کے) کا میگا بی آر ٹی منصوبہ حکومت کے لیے سفید ہاتھی بن چکا ہے، یہ نہ صرف حکومتی خزانے بلکہ عوام کی جیبوں پر بھی بھاری ثابت ہو رہا ہےجبکہ اس کے کئی ذیلی منصوبے حکومت کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر ٹی کے حیات آباد، ڈبگری اور چمکنی ڈپو پر تعمیراتی کام تاحال سست روی کا شکار ہے، اگست 2022 میں بسیں تو چلنا شروع ہو گئی تھیں مگر منصوبے میں شامل تجارتی پلازے 7 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکے، حکام متعدد بار تکمیل کی تاریخیں دیتے رہے، لیکن ہر بار ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود منصوبہ ادھورا ہے۔ بی آر ٹی ایک منافع بخش...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ قاسم رئیسانی پر جیل جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی، جس کےنتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سول لائن پولیس تھانہ نعمت اللہ ترین نے بتایا کہ جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود محمد قاسم نامی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سول لائن کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے محمد قاسم رئیسانی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کی لاش...
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی میں پڑھیں: کوئٹہ، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار پولیس کے مطابق کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جس کی شناخت اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل کوئٹہ محمد عارف رئیسانی کے نام سے ہوئی ہے جو مستونگ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق محمد عارف کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں دھماکا، 5بچوں سمیت 7افراد جاں بحق 10زخمی، وزیر اعظم کی مذمت پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہونے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا زمینی رقبہ بہت کم ہے جو کہ درست نہیں۔ عرب میڈیا کی جانب سے ٹرمپ کی پریس کانفرنس کی ویڈیو کلپ جاری کی گئی ہے جس میں صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ ٹرمپ ماضی میں کہتے آئے ہیں کہ اسرائیل کا رقبہ بہت کم ہے، تو کیا وہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے کی حمایت کرتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں تو بات نہیں کریں گے لیکن یہ ضرور ہے کہ اسرائیل کا رقبہ بہت کم ہے اور زمینی علاقے کے اعتبار سے اسرائیل بہت چھوٹا ملک ہے۔ یہ کہتے...
اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جیل میں 3 بہنوں کی ملاقات ہوگئی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے دن اُن کی بہنوں نے ملاقات کی۔ عمران خان سے علیمہ خان، عظمیٰ اور نورین خانم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد وہ جیل سے روانہ ہوگئیں۔ جیل حکام کی اجازت پر صوبائی وزراء فیملی اور وکلاء نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل میں صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس خیبر پختونخوا نے ملاقات کی، تمام ملاقاتیں کانفرنس روم میں کرائی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملنے والے وکلاء میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللّٰہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ جس دن عمران خان جیل سے باہر آئے گا، ان کی چھٹی ہوجائے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے اوپن خط کی شقوں کی تفصیلات میڈیا میں آچکی ہیں، خط کسی کو ملا ہے یا نہیں ملا؟ یہ الگ بات ہے، احتجاج کی کال دینا سیاسی جماعت کا حق ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ عمران خان نے خط میں چیزوں کی نشاندہی کی ہے، انہوں نے ملک کے عام انتخابات کا ذکر کیا ہے، ملک میں جب الیکشن ہوتے ہیں، ان میں دھاندلی ہوتی ہے۔ انہوں...
اسلام آباد؛ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی، رینٹل سیلنگ اسلام آباد، روالپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے لیے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 125 فی صد، گریڈ 7 سے...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن ترجمان حماس نے کہاکہ مصر کے علاوہ پاکستان، ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق خالد قدومی نے کہاکہ پاکستان نے انہیں باضابطہ طور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پانچ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا ہے، جس میں فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے بے دخل کرنے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کی مخالفت کی گئی ہے۔ یہ خط پیر تین فروری کو بھیجا گیا تھا اور اس پر اردن، مصر، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ فلسطینی صدارتی مشیر حسین الشیخ نے بھی دستخط کیے۔ یہ خبر سب سے پہلے امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کی طرف سے شائع کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اعلیٰ...
اسلام آباد: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے پاکستان کو بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی پاکستان آئیں گے اور حکومت نے میزبانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حماس کے ترجمان خالد قدومی نے بتایا کہ اسرائیل نے اب تک 180 قیدیوں کو رہا کردیا ہے، جن میں سے متعدد کو مصر اور دیگر مسلمان ممالک منتقل کردیا گیا، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہمیں سرکاری سطح پر تصدیق...
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد قاسم جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ جیل محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ جیل محمد قاسم جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کراچی:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سسٹم آف گورننس فیل ہوچکا، ملتان سکھر، لاہور اسلام آباد موٹروے بن جاتی ہے، سندھ تک آتے آتے پیسا ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک شہباز شریف پیکا قوانین کے خلاف اور عمران خان حامی تھے، آج سب الٹ ہوگیا۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بھارت میں 11 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان میں 2 کروڑ 65 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔...
کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ درست نہیں ، مہنگائی نہیں بلکہ بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔ پاکستان اکنامک آؤٹ لک چیلنجنگ آپرچیونٹنی کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں منعقدہ نشست سے خطاب اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال میں مہنگائی تھوڑی کم ہوئی ہے، پچھلے سال زیادہ تھی، مہنگائی کی وجہ سے غریب زیادہ غریب ہوتا ہیں اور امیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے۔ ان کا...
پشاور(نیوز ڈیسک)حکومت خیبر پختون نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔ چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں امتحانات کرانے کے احکامات دیے ہیں، جس کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی بہترین حکمت عملی اور دن رات محنت و لگن کے بعد واٹر کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ادارے کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کرلیا جس کے بعد واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی 2 بلین سے تجاوز کرگئی جو واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق واٹر کارپوریشن میں جدید اصلاحات اور تمام افسران و ملازمین کی بہترین کارکردگی اور انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کے باعث قلیل مدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریکارڈ آمدنی کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے۔کراچی کی نجی یونیورسٹی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سسٹم آف گورننس فیل ہوچکا، ملتان سکھر، لاہور اسلام آباد موٹروے بن جاتی ہے، سندھ تک آتے آتے پیسہ ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک شہباز شریف پیکا قوانین کے خلاف اور عمران خان حامی تھے، آج سب الٹ ہوگیا۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بھارت میں 11 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان میں 2 کروڑ 65 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، پاکستان میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے...
بھارت کی ریاست کیرالا کی حکومت ایک بچے کی فرمائش کی روشی میں اسکولوں میں کھانے پینے کی اشیا کے مینو پر نظرِثانی پر مجبور ہوگئی ہے۔ بچے نے کہا تھا کہ اسکولوں میں جو کھانا فراہم کیا جاتا ہے اُس میں بریانی بھی ہونی چاہیے۔ کیرالا کی وزیرِصحت مسز وینا نے کہا ہے کہ بچے کی معصوم فرمائش نے حکومت کو متوجہ کیا ہے۔ ہمیں بچوں کی پسند و ناپسند کا بھی خیال رکھنا ہے۔ بچے جو کچھ بھی کھانا چاہیں گے وہ انہیں فراہم کیا جائے گا۔ کیرالا کے جن اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے اُنہیں آنگن واڈی کہا جاتا ہے۔ کیرالا کی وزیرِصحت وینا جارج کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں فراہم کیا...
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں تینوں بہنوں اور 6وکلا کی ملاقاتیں، اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6وکلا نے ملاقاتیں کی جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔بانی پی ٹی آئی سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، فیملی ممبران کے ساتھ یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔بانی پی ٹی آئی سے جیل میں 6 وکلا کی بھی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرنے والے وکلا میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح...
وفاقی حکومت کا یوم یکجہتی کشمیر پر کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کابینہ ڈویزن نے کل کی سرکاری چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کیبنیٹ ڈویژن سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیاکہ اس موقع پر ملک بھر میں شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔اس کے علاوہ اسٹیٹ...
اویس کیانی : اسلام آباد میں جناح اسکوائر کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا محسن نقوی نے اسلام آباد میں پنجاب سپیڈ کو محسن سپیڈ میں بدل دیا ہے۔ محسن صاحب ویل ڈن ۔ آپ دیگر منصوبوں کو بھی اسی رفتار سے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ محسن نقوی اور انکی ٹیم نے جناح اسکوائر کو برق رفتاری، ذمہ داری اور فرض شناسی سے 72 روز میں مکمل کیا جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔میں 3 انڈر پاسز پر مشتمل جناح اسکوائر کی تکمیل پر محسن نقوی اور سی ڈی اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج...
حکومت سندھ کا وفد چین میں مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دے گا۔ سندھ میں زراعت، توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے چار روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہوگئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ چین پہنچ گئے ہیں۔ یجنگ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے اعلی اہلکاروں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔ حکومت سندھ کا وفد چین...
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تینوں بہنوں اور 6 وکلاء نے ملاقاتیں کی جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی سے ان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمی خانم اور نورین خان کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، فیملی ممبران کے ساتھ یہ ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں 6 وکلاء کی بھی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کرنے والے وکلاء میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور پرویز اقبال شامل تھے۔ وکلاء سے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے مقدمات کے حوالے سے تفصیلات حاصل...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے چار روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہوگئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قبل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ چین پہنچ گئے ہیں۔(جاری ہے) یجنگ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کے اعلی اہلکاروں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔ حکومت سندھ کا وفد چین میں مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دے گا۔ سندھ میں زراعت، توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، اور ٹیکنالوجی...
طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اکستان میں 20 سال سے ایک ڈالر فارن ایکسچینج نہیں آیا ہے، بیرونی سرمایہ کار پاکستانیوں کو مال فروخت کرنے کے لیے آتا ہے، ایسا بیرونی سرمایہ کار ہو جو یہاں مال بنا کر ایکسپورٹ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے۔ سابق وزیرِ خزانہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہاں کسان کو مدد دینے کے لیے فرٹیلائزر فیکٹریز کو مدد دی جاتی ہے، پھر ہماری اجناس سستی ہونے کے سبب افغانستان، ترکمانستان چلی جاتی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فارن انویسٹمنٹ کو بھول جائیں، پہلے یہاں کے مقامی...
بیجنگ : فینٹینائل اور ٹیرف کے درمیان کیا “منطقی تعلق” ہے؟ دنیا بھی اس مضحکہ خیز سوال کا جواب نہیں دے پا رہی ۔ حال ہی میں، امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آخر اس اقدا م کی وجہ کیاہے ؟ ڈپلومیسی اکیڈمی کے پروفیسر لی ہائیڈونگ کہتے ہیں کہ امریکہ کے موجودہ رہنما نے اقتدار سنبھالنے کے صرف دس دن بعدفینٹینیل کے بہانے چین پر ٹیرف عائد کیا، جس کے وجہ مفادات کا گورکھ دھندا ہے۔ امریکہ جانتا ہے کہ فینٹینیل کے غلط استعمال کے مسئلے کو بنیادی طور پر حل کرنا مشکل ہے، اس لیے اس نے...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیرپر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویزن نے کل (5 فروری) کی سرکاری چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کو 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔ اس...
اسرائیلی وزیرِ اعظم صدر ٹرمپ سے آج ملاقات کریں گے، متعدد موضوعات پر بات چیت متوقع — اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عسکریت پسند تنطیم حماس کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی، غزہ سے یرغمالوں کی رہائی اور خطے میں مستقبل کے تعلقات متوقع طور پر اہم موضوعات ہوں گے۔ وائٹ ہاوس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی...
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ اس موقع ملک بھر میں 5فروری کو عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے ،جلوس ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر انیس سو نوے سے منایا جا رہا ہے. اس کا مقصد کشمیریوں کے حق...
---فائل فوٹو سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے۔ سابق وزیرِ خزانہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہاں کسان کو مدد دینے کے لیے فرٹیلائزر فیکٹریز کو مدد دی جاتی ہے، پھر ہماری اجناس سستی ہونے کے سبب افغانستان، ترکمانستان چلی جاتی ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فارن انویسٹمنٹ کو بھول جائیں، پہلے یہاں کے مقامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ کاری کروائیں، پاکستان میں 20 سال سے ایک ڈالر فارن ایکسچینج نہیں آیا ہے، بیرونی سرمایہ کار پاکستانیوں کو مال فروخت کر نے کے لیے آتا ہے، ایسا بیرونی سرمایہ کار ہو جو یہاں مال بنا کر ایکسپورٹ کرے۔ نوکری پیشہ لوگوں کو اس وقت...
— فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی وزراء، فیملی اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین خانم بھائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ابھی تک کوئی نہیں پہنچابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔ صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ان کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری، فتح اللّٰہ برکی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔جیل حکام کی اجازت پر صوبائی وزراء، فیملی اور وکلاء ملاقات کے لیے جیل کے اندر روانہ ہوں گے۔
کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے: مفتاح اسماعیل کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کسانوں کے حوالے سے اہم تجویز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خزانہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے۔ ہمارے یہاں کسان کو مدد دینے کے لیے فرٹیلائزر فیکٹریز کو مدد دی جاتی ہے، پھر ہماری اجناس سستی ہونے کے سبب افغانستان، ترکمانستان چلی جاتی ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سسٹم آف گورننس فیل ہو چکا ہے، ثبوت یہ ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ بچے پاکستان میں سکول سے باہر ہیں، بھارت میں 11 لاکھ بچہ سکول سے باہر ہے، پاکستان...
راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔ یہ نوٹس بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ یکم فروری کو بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی سماعت تھی، مگر جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات کے باوجود انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنا عدالت کی توہین کے مترادف ہے، اور اس بات کی وضاحت طلب کی گئی کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری...
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہےگا۔ مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہوگا، اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک، اسٹیٹ بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کے باعث کل مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہےگا۔ مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر صوبوں سے 3 نئے ججوں کے تبادلے کے بعد انتظامی سطح پر اہم فیصلے کرتے ہوئے پرانے ججوں سے انتظامی ججوں کے عہدے واپس لے لیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی تعیناتی کے بعد انتظامی طور اہم تبدیلیوں میں جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کو انسداد دہشت گردی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ اسی طرح جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل...
بشریٰ بی بی — فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کو یکم جنوری کو عدالت میں پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی کا ترجمان کون ؟ پی ٹی آئی میں تنازع کھڑا ہوگیامسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مشال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔ درخواست میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کے31 مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت مقرر تھی لیکن...
اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی دو درخواستوں پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے فیصل ملک ایڈووکیٹ اور غلام حسنین مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے ذریعے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ یکم فروری کی سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری کی سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرتے...
اسٹیٹ بینک، اسٹیٹ بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کے باعث کل مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی بنا پر بند رہےگا۔ یہ بھی پڑھیں: 5 فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا، اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں برس کے آغاز پر سال بھر کی تعطیلات کا...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ بینک آف پاکستان کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر بند رہے گا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر اس کے دفاتر بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال کے شروع میں سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرنےکا فیصلہ اس کے ساتھ...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر بند رہے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری 2025 کو یومِ کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کی بنا پر اس کے دفاتر بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال کے شروع میں سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور بازار بھی بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ اس...
—فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع پشین کے نجی اسپتال میں گیس سیلنڈر میں لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔نجی اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے زخمیوں کو پشین سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرخاب چوک پر واقع نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق گیس لیکج کے باعث ہونیوالے اس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوراً سول اسپتال پشین منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے نام حبیب احمد، زبیر احمد، عزت اللہ،عبدالقاہر، رحمت اللہ، بخت محمد اور شاہ زمان ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ہمارے آرمی ایکٹ جیسی سیکشن ٹوڈی کیا دنیا میں کہیں ہے؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں نے بہت ریسرچ کی ایسی کوئی سیکشن دنیا میں نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کی جانب سے سلمان اکرم راجہ دلائل دے رہے ہیں۔ ہانیہ کے ’’ڈمپل‘‘ بارے نیا انکشاف سامنے آگیا دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہمارے آرمی ایکٹ جیسی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی،درخواست بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کی 26نومبر کے 31مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت مقرر تھی، عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی...
کیا اس اپیل میں ہم آرٹیکل 187کا اختیار استعمال کر سکتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل کا سلمان اکرم راجہ سے استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا اس اپیل میں ہم آرٹیکل 187کا اختیار استعمال کر سکتے ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ آرٹیکل 187کے تحت مکمل انصاف کااختیار تو عدالت کے پاس ہمیشہ رہتا ہے، نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ1977تا1980بلوچستان ہائیکورٹ نے کورٹ مارشل والوں کو ضمانتیں دینا شروع کیں،ہر10،8سال بعد عدلیہ کو تابع لانے کی کوشش ہوتی ہے، پیپلزپارٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کے مستقبل اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ کی صورت حال پر سعودی عرب کے عملاﹰ حکمراں محمد بن سلمان سے بات چیت سے قبل ریاض پہنچنے پر ان کا فوجی اعزازات کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اشٹائن مائر نے کہا، "سعودی عرب خطے میں اہم کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "حالیہ برسوں میں مملکت کی طاقت اور اثر و رسوخ میں کافی اضافہ ہوا ہے اور جیسے جیسے یہ اثر بڑھتا ہے، اسی طرح ملک کی...
یوم یکجہتی کشمیر کل 5فروری بروز بدھ کو جوش و خروس سے منایا جائے گا، پانچ فروری کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیاسی و مذہبی جماعتوںاور سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس ،مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیں گی ،مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی جس میں تمام جماعتوں ،سماجی تنظیموں کے کارکنان ،تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر سے لوگ شرکت کریں گے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی...
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کر رہا ہے ، سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل جاری ہیں۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں تنازع شدت اختیار گیا، بڑی گرفتاری سامنے آگئی دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایف بی علی کیس کا 1962 کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا اس...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دورن جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔ سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس 1962 کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے مقدمات سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے استفسارکیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟فوج سے باہر کا شخص صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس کا1962کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسارکیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات...
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔تاہم اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی تھی۔ شاہین آفریدی کا شادی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام، اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر بھی شیئر کر دی یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا...
اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تناﺅ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں،190 ملین پاﺅنڈ کیس کے فیصلے کے بعد یہ اپنا دماغی توازن پہلے ہی کھو چکے تھے،وزیراعظم کے بارے میں عمر ایوب کا نوحہ بڑا دلدوز ہے، عمر ایوب کو نقص حافظہ کی شکایت ہے، وہ شاید بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں، عمر ایوب کی گیدڑ بھبکیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں،مرشد حال مقیم اڈیالہ سے پوچھ لیں کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے آپ کیا ثابت کرنا...
ویب ڈیسک — اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عسکریت پسند تنطیم حماس کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی، غزہ سے یرغمالوں کی رہائی اور خطے میں مستقبل کے تعلقات متوقع طور پر اہم موضوعات ہوں گے۔ وائٹ ہاوس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی واپسی مرکزی نکات ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت سے قبل نیتن...
لاہور (نیوز ڈیسک) سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔نجی چینل کے مطابق حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کل پانچ5 فروری بروز بدھ 2025کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق5 فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔ مقبول ایشیائی اداکارہ باربی شُو نمونیا کے باعث انتقال کرگئیں
محراب پور(جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز لیاقت علی بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس سے خطا ب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ضلع میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندے ضلع انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارا اسکول میں داخل کروانے کیلئے بھی میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے مہم شروع کی جائے، ضلع میں ٹیکنیکل تعلیم کے اداروں میں بچوں کی بھتر تعلیم و تربیت کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور منتخب نمائندوں کو نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے...
راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع معروف ترین بینک روڈ پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کرکے اسے پیڈیسٹرین زون میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس روڈ کو یورپین ممالک کی سڑکوں کی طرز پر تیار کیا ہے اور اسے مکمل طور پر پیڈیسٹرین ایریا بنادیا ہے تاکہ شہری وہاں اطمینان کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے شاپنگ کرسکیں۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر ہوئی اہم پیشرفت کیا ہے؟ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ ایک احسن اقدام ہے کیونکہ اس سے قبل یہاں پر بے ہنگم ٹریفک اور پارکنگ کا اتنا مسئلہ ہوا کرتا تھا کہ چہل قدمی تو درکنار سڑک پار کرنا ہی ایک...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔تاہم اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔تاہم نومبر میں اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا...
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
صدر ٹرمپ کی آتے ہی حرمزدگی دیکھیں، 26 جنوری 2025 الجزیرہ نے خبر شائع کی کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے بعد وہ اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک پر نقل مکانی کرنے والے مزید15 لاکھ فلسطینیوں کو پناہ دینے کے لیے دبائو ڈالیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ تجویز وقتی ہے یا طویل مدتی تو ٹرمپ نے کہا کہ ’’یہ بھی ممکن ہے اور وہ بھی‘‘ تجویز وقتی ہو یا طویل مدتی صدر ٹرمپ کی اس خواہش کی آئینہ دار ہے جس میں وہ غزہ کو اہل غزہ سے خالی کروانا چاہتے ہیں۔ امریکی صدور کے نزدیک دنیا جب ہی رہنے کی...
راولپنڈی (صباح نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہے کہ عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہخان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے چیزیں آج کل ہورہی ہیں، اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مقصد یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھو اور دوسرا یہ کہ پی ٹی آئی کو ختم کرو۔ انہوں نے کہا کہ 3سال سے جتنی سازشیں چل رہی تھیں، مقصد یہی تھا کہ بانی کو جیل میں کیسے رکھنا ہے اور پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔ بانی...
اٹک : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اعظم سواتی کی ضمانت 2 دن قبل ہوئی تھی، مچلکے جمع ہونے کے بعد رہائی کی روبکار جاری ہوئی، رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی رہائی کے بعد خیبر پختونخوا روانہ ہو گئے۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے ، تاہم اعظم خان سواتی کو تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں 5 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما کی 30 جنوری کو ضمانت منظور کی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں بھی اعظم سواتی کو احتجاج کے...
غزہ /تل ابیب / بیروت /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز)غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کا سلسلہ جاریہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے ایک نوجوان اور معمر شخص کو شہید کردیا جبکہ جنین کیمپ میں 23 گھروں کو دھماکے سے تباہ کردیا، دھماکوں سے جنین کے سرکاری اسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا۔میڈ رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے بعد مغربی کنارے میں اب تک صیہونی فورسز کے حملوں میں27 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج نے جنین آپریشن میں 15 ہزار فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کردیا۔دوسری جانب حماس نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں گھروں کو تباہ کرنا...
اگر کوئی اسرائیل میں اترتا ہے تو وہ لازماً ملک کے واحد بین الاقوامی بن گوریان ایرپورٹ پر ہی اترے گا۔ کہتے ہیں کہ ہرزل نہ ہوتا تو صیہونیت کی موجودہ نظریاتی شکل نہ ہوتی۔وائزمین نہ ہوتا تو شاید بالفور ڈیکلریشن نہ جاری ہوتا۔مگر بن گوریان نہ ہوتا تو شاید اسرائیلی ریاست ہی نہ ہوتی۔بیسویں صدی کی سو بااثر ترین عالمی شخصیات کی ٹائم میگزین لسٹ میں بن گوریان بھی شامل ہیں۔ بن گوریان اکتوبر اٹھارہ سو چھیاسی میں ایک پولش یہودی خاندان میں پیدا ہوئے۔ان کے والد ایویگڈور گرون کٹر صیہونی تھے۔یوں بن گوریان کی گھٹی میں ہی صیہونیت تھی۔دیگر صیہونی رہنماؤں کے برعکس بن گوریان کی رسمی تعلیم اسکول تک ہی محدود رہی۔ البتہ انھوں نے عبرانی زبان...
غزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا مغربی کنارے میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ عرب میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک نوجوان اور معمر شخص کو شہید کردیا جبکہ جنین کیمپ میں 23 گھروں کو دھماکے سے تباہ کردیا، دھماکوں سے جنین کے سرکاری ہسپتال کوبھی شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد مغربی کنارے میں اب تک صیہونی فورسز کے حملوں میں 27 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج نے جنین آپریشن میں 15 ہزار فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کردیا۔ دوسری جانب حماس کا اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں پر ردعمل میں...
اعظم سواتی - فوٹو: فائل خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی، ٹیکسلا میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے اعظم خان سواتی کی سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔ سنگجانی جلسہ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت منظورلاہورہائی کورٹ نے سیاسی رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔ یاد رہے کہ تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اعظم خان سواتی اٹک جیل میں قید تھے۔ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اسلام...
قطری وزیراعظم نے پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل کو انٹرویو دیا اور دورہ اسرائیل کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ گذشتہ ہفتے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم التھانی نے کسی بھی اسرائیلی چینل کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں اپنے دورہ اسرائیل کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔ اسرائیل کے ’چینل 12‘ کو دیے گئے اس انٹرویو میں قطری وزیراعظم، جن کے پاس قطر کے وزیر خارجہ کا عہدہ بھی ہے، نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات پر تفصیلاً بات کی اور اس مذاکراتی عمل کو ’انتہائی مشکل‘ قرار دیا۔ قطری وزیر اعظم کے پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی چینل پر آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر صدر ٹرمپ کے سابقہ دور میں...
اٹک ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 فروری 2025ء ) اعظم سواتی کو رہا کر دیا گیا، سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد اٹک جیل سے رہا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔ وبکار وصول ہونے پر اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کیا گیا۔(جاری ہے) اعظم سواتی کو لاہور ہائیکورٹ کے جج صداقت علی نے 3 روز قبل سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اٹک جیل میں قید...
سٹی42: اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کر دیا گیا۔ اعظم سواتی کولاہورہائی کورٹ کے جج صداقت علی نےتین روز پہلے ضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔آج عدالتی روبکار موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے اعظم سواتی کورہاکیاگیا۔جیل ذرائع کے مطابق اعظم سواتی تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمہ میں اٹک جیل میں قیدتھے۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا Waseem Azmet
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تنائو اور فرسٹریشن کا شکار ہیں،190 ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد یہ اپنا دماغی توازن پہلے ہی کھو چکے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نےکہاکہ وزیراعظم کے بارے میں عمر ایوب کا نوحہ بڑا دلدوز ہے، عمر ایوب کو نقص حافظہ کی شکایت ہے، وہ شاید بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمر ایوب مرشد حال مقیم اڈیالہ سے پوچھ لیں کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے تھے؟ آخر تحریک انصاف کو کہاں سے امید نظر آ رہی...
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کردیا گیا۔ اعظم سواتی کو عدالتی روبکار جاری ہونے پر اٹک جیل سے رہا کیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تین روز قبل سنگجانی جلسہ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہاہوکر ایبٹ آبادمیں اپنی رہائش گاہ پرپہنچ گئے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی گزشتہ روز ضمانت منظور کی تھی۔ الحمداللہ اعظم سواتی صاحب رہا ہو گئے ہے ابھی گھر پہنچ گئے ہے pic.twitter.com/XajW5zbBPD — Shah Gee (@snpointpk) February 3, 2025
سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کو آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ نہیں کرنا چاہیئے تھا، ہم زرعی ٹیکس بڑھانے کے خلاف ہیں، اگر پاکستان کی بات ہوتی ہے پیپلز پارٹی پیچھے نہیں ہٹتی، پیٹرول کے پیسے بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر ہی بڑھائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا نہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے زرعی ٹیکس صوبائی معاملہ ہے، صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرنا ہے زرعی ٹیکس لگانا ہے یا...
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدر مملکت کا اختیار ہے کہ وہ ججوں کے تبادلے کرسکتے ہیں، ہائیکورٹ میں ججز لانے کا اختیار صدر کے پاس ہوتا ہے، صدر نے متعلقہ چیف جسٹس سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا، آئینی طور پر صدر کا اختیار ہے کہ وہ ججوں کا تبادلے کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججوں کو تحفظات نہیں ہیں، ججز میں کوئی تفریق نہیں بڑھے گی، تمام صوبے مل کر پاکستان بناتے ہیں، یہ وفاق کی خوبصورتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صوبے کا حق اسلام آباد پر...
ممبئی(شوبز ڈیسک)کروڑوں روپے لینے والی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان سے چالاک سیلز مین نے مفت میں اپنی پروڈکٹ کی تشہیر کرادی۔ بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کسی بھی پروڈکٹ کی تشہیر کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے (جو کہ پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں) وصول کرتی ہیں۔ تاہم ایک چالاک شخص نے سارہ سے اپنے برانڈ کی مفت پروموشن کروا لی اور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی میں سارہ علی خان جم سے باہر...
وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی، گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے، دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا، جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ ذرائع کے مطابق...
چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پروموشن کمیٹی سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج ہوں گے، جسٹس محسن اختر کیانی سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے، جسٹس طارق محمود جہانگیری چوتھے نمبر، جسٹس بابر ستار پانچویں اور جسٹس سردار اسحاق خان کا سنیارٹی لسٹ میں چھٹا نمبر ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ جسٹس خادم حسین نویں اور جسٹس اعظم خان دسویں نمبر...
لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کا مرکزی ملزم گرفتار، 8 کروڑ کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئی
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا۔سرفراز ورک نے کہا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے 8 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج تھے۔ یونان کشتی حادثے کا اہم ملزم عثمان ججہ ایف آئی اے کے ہاتھ سے نکل گیاسیالکوٹ میں مقیم عثمان ججہ یونان کشتی...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی ریونیو میں 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے آنے پہلے امن و امان کی صورتحال خراب تھی، بقایاجات کا انبار کھڑا ہوگیا تھا۔ بانی کو بتایا جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سےمیری اصلاح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریونیو میں49 فیصد اضافہ کیا، اس اضافے کا مطلب ہے کہ گورننس اچھی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہمارے آنے...
بیجنگ : چین کی وزارت برائے عوامی سلامتی کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ چین دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں منشیات کے خلاف پالیسیاں سب سے سخت اور ان پر عمل درآمد سب سے زیادہ موثر ہے۔ اقوام متحدہ کے منشیات کے خلاف تین کنونشنز کے فریق کے طور پر، چین ہمیشہ بین الاقوامی منشیات کے خلاف ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مستعد رہا ہے اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ منشیات کے خلاف بین...
بیجنگ : امریکہ نے فینٹینیل کے بہانے امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر ٹیرف میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔ یہ غلط اقدام ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی ، چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں خلل اور امریکی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب کرے گا۔ کچھ تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ تجارتی جنگوں کے نتائج کو دیکھتےہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ دراصل امریکی عوام پر “کھپت ٹیکس” لگانے کا ایک اور دور ہے۔ چین نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کرے گا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام...
وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے. دسمبر کی نسبت جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 17 فیصد بڑھ گئی. گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب 80 کروڑ روپے رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل میں ماہانہ بنیاد پر اضافہ ہوا ہے. دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل17 فیصد بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل ایک ارب80 کروڑروپے رہی، دسمبر میں یوٹیلیٹی اسٹورزکی سیل کا حجم ایک ارب 53 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا. جنوری میں پشاور زون کی سیل سب سے زیادہ 35کروڑ90 لاکھ روپے رہی۔ذرائع کے مطابق کاروبار کا...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے 3 ججز کے مزید آنے کے بعد اہم تبدیلیاں کردی گئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اور انتظامی کمیٹی تبدیل کردی گئی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی سینیارٹی لسٹ جاری کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے 3 ججز کے آنے کے بعد مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی تبدیل کردی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے جبکہ سینئر جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو انتظامی کمیٹی کے ممبران مقرر کردیے گئے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ دوسری جانب چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اہم فیصلے کرتے ہوئے دوسرے صوبوں سے آنے والے تین ججز کے بعد سینیارٹی لسٹ تبدیل کردی، جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج اسلام آباد ہائی کورٹ بن گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس تبدیلی کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی سنیارٹی لسٹ پر دوسرے نمبر چلے گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر چلے گئے، جسٹس بابر ستار پانچویں، جسٹس سردار اسحاق خان چھٹے نمبر، جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں نمبر، جسٹس خادم حسین نویں، جسٹس اعظم خان دسویں نمبر پر چلے گئے۔ اسی طرح سنیارٹی لسٹ میں جسٹس آصف گیارہویں جبکہ جسٹس انعام امین منہاس بارہویں نمبر پر ہوں گے۔...
فوٹوز فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے، بانی نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ خط لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں آرمی چیف سے پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی، بانی پی ٹی آئی نے خط میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی بھی بات کی۔ امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ محسن نقوی...
علیمہ خان : فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہماری فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ہمیں اپنی فوج کو مضبوط دیکھنا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تین سال سے سازشیں چل رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کیسے کرنا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرکے لوگوں پر تشدد کیا گیا فالس فلیگ 9 مئی کیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اپیل یہ اگلے دو تین سال گھسیٹ سکتے ہیں۔دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی تنخواہ بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی، ایم این ایز غربت کے مارے نہیں، تنخواہ بڑھانی تھی تو 10 فیصد بڑھا دیتے، 300 فیصد تک ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھائیں گے تو پھر چرچہ تو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سوال کیا ہے کہ کیا ملک کے مسائل حل ہوگئے؟ جو پارلیمنٹرینز کی تنخواہ بڑھا دی، بے حسی کی انتہا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ 300 فیصد تک بڑھانا بے حسی کی انتہا ہے، جو ایم این اے منتخب ہوکر آتے ہیں وہ صاحب ثروت ہوتے ہیں، 10 کروڑ 50 لاکھ لوگ غربت کی...
عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہے کہ عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے چیزیں آج کل ہورہی ہیں، اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مقصد یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھو اور دوسرا یہ کہ پی ٹی آئی کو ختم کرو۔انہوں نے کہا کہ 3سال سے جتنی سازشیں چل...
غزہ میں اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تازہ ترین تعداد سامنے آگئی۔ فلسطینی حکام نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ میں شہید والوں کی تعداد کو اپ ڈیٹ کر کے 61 ہزار 709 کردیا جن میں متعدد لاپتا اور اب مردہ سمجھے جانے والوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ تنازع میں ہلاک ہونے والے 76 فیصد فلسطینیوں کی لاشیں نکال کر طبی مراکز میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم 14 ہزار 222 افراد کے بارے میں اب بھی خیال ہے کہ وہ ملبے کے نیچے یا ان...
ریگولر بینچ نے آئینی بینچ کو پٹیشن بھیجی، مگر آئینی بینچ نے سماعت سے انکار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی، ریگولر بینچ نے آئینی بینچ کو پٹیشن بھیجی مگر آئینی بینچ نے سماعت سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ روسٹر تبدیل ہونے کے بعد ججز تبدیل ہوئے، درخواست دوسرے ریگولر بینچ میں منتقل ہوگئی۔ ریگولر بینچ نے ایک گھنٹہ سننے کے بعد درخواست آئینی بینچ میں منتقل کر دی۔ آئینی بینچ نے چند منٹ کی سماعت کے بعد سننے سے انکار کر دیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے...
عمران خان کا آرمی چیف کو خط، پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کردی: وکیل کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ خط میں پہلا نقطہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے سے متعلق ہے، دوسرا نقطہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ متاثرہونے پر ہے جب کہ بانی پی ٹی...