2025-02-03@10:58:28 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«جنگلی حیات»:
محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ایک لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ اور 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے سخت قوانین نافذ کر دیئے ہیں۔ جس کے تحت گھروں میں شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا اور جیگوار رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے اس حوالے سے ترمیم شدہ وائلڈ لائف قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت...
جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈیلی ویجرز نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنی ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجرز نے شدید نعرے بازی کی اور حکام سے ان کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے...
سٹی42: محکمہ وائلڈ لائف کے سابق گیم وارڈن پنجاب بدر منیر نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائوں گا ۔ پنجاب حکومت کے جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ سابق گیم وارڈن پنجاب بدر منیر اور دیگر کو محکمہ وائلڈ لائف پنجاب مینجمنٹ بورڈ کے ممبر ان بننے پر سابق صدر فیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن چودھری اعجاز علی گجر ، (ر) وائلڈ لائف انسپکٹر جاوید اقبال و دیگر سٹاف نے مبارکبا د دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدر منیر کے وائلڈ لائف پنجاب مینجمنٹ بورڈ کا ممبر بننے سے شکاریوں کی حو صلہ شکنی ہو گی ۔ سابق گیم وارڈن...
لاہور: پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے سمیت دیگر جرائم پر کارروائی کے لیے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنگلی جانوروں سے متعلق جرائم کی خلاف ورزی پر 50لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ سینیئر صوبائی اور وائلڈ لائف کی وزیر مریم اورنگزیب نے ترامیم سے متعلق چیئرمین محمد عدنان ڈوگر کی صدارت مجلس قائمہ کو بریفنگ دی۔ وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں 14 سال بعد ترامیم منظور کی گئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں جنگلی جانوروں کے تحفظ اور افزائش کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ممکن ہوگیا۔ جنگلی جانوروں پر تشدد...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جنگلی حیات کے تحفظ اور ان کی افزائش کے لیے تاریخی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے علیحدہ عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان عدالتوں کے ذریعے جرائم کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے 14 سال بعد وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر اور وزیر برائے جنگلی حیات مریم اورنگزیب نے چئیرمین محمد عدنان ڈوگر کی صدارت میں اجلاس کو ترامیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ترامیم کے تحت جنگلی حیات سے متعلق علاقوں...
محکمہ جنگلی حیات سندھ نے جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے رواں سال کے لیے پرند شماری کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اس سال صرف سندھ کی 29 جھیلوں پر چھ لاکھ 49 ہزار سے زیادہ مسافر پرندے آئے۔ڈیجیٹل ایجادات سے قبل اگر کوئی شکاری کسی جگہ جانور یا پرندے یا شکار کرتا تھا یا پکڑتا تھا تو کسی کو خبر ہی نہیں ہوتی تھی۔ مگر اب ہر کسی کے پاس موبائل فون ہے اور اگر کسی جانور کا شکار ہوتا ہے محکمے کو چند گھنٹوں میں واٹس ایپ پر ویڈیو موصول ہوجاتی ہے۔عام طور پر سرکاری محکموں میں ڈیجیٹل ایجادات اور پلیٹ فارم کے استعمال پر ممانعت ہوتی ہے۔مگر محکمہ جنگلی حیات سندھ کے...