وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے انقلابی اقدام
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جنگلی حیات کے تحفظ اور ان کی افزائش کے لیے تاریخی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے علیحدہ عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان عدالتوں کے ذریعے جرائم کی خلاف ورزی پر پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے 14 سال بعد وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر اور وزیر برائے جنگلی حیات مریم اورنگزیب نے چئیرمین محمد عدنان ڈوگر کی صدارت میں اجلاس کو ترامیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ترامیم کے تحت جنگلی حیات سے متعلق علاقوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا، اور جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔
جنگلی حیات کے تحفظ اور انتظام کے لیے “پروٹیکٹڈ ایریاز اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ” قائم کیا جائے گا، جس کی چیئرپرسن وزیر جنگلی حیات ہوں گی۔ اس کے علاوہ، جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی فورس بھی تشکیل دی جائے گی۔ جنگلی جانوروں کی نگرانی اور تحفظ کے لیے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ڈرون اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ جنگلی حیات کے علاقوں کا مکمل سروے کیا جائے گا، جبکہ تحفظ اور علاج کے لیے خصوصی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے جنگلی جانوروں سے متعلق شکایات کے حل کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن 1107 قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ لاہور کے مرکز میں 800 ملین روپے کی لاگت سے ایک تعلیمی اور نمائش مرکز پر کام جاری ہے، جو جنگلی حیات کے تحفظ کے تصور کو اجاگر کرے گا۔ اس کے علاوہ، جنگلی حیات کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت نے ایک ارب 73 کروڑ روپے کی لاگت سے جامع منصوبہ شروع کیا ہے، جس میں پنجاب کے پہلے 7D وائلڈ لائف سینما، موونگ تھیٹر، اور مختلف سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے منصوبے شامل ہیں۔ جنگلی حیات کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے 60 ملین روپے کی لاگت سے انٹرنشپ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کے دوران مجلس قائمہ کے ارکان نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے اقدامات کو سراہا۔ چیئرمین مجلس قائمہ محمد عدنان ڈوگر نے ان اقدامات کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے ان کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا ذکر کیا۔ ان اقدامات سے نہ صرف جنگلی جانوروں کی حفاظت یقینی بنے گی بلکہ عالمی سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کے اہداف بھی حاصل ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنگلی جانوروں تحفظ اور تحفظ کے کے لیے
پڑھیں:
عملی اقدامات کے ذریعے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کررہے ہیں، وقار حمید
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ کی جانب سے ایوارڈ تقریب کا انعقاد، تاجروں کے مسائل کے حل کیلیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران سندھ کے زیر اہتمام صدر وقار حمید میمن کی قیادت میں ایک شاندار ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی، جس میں تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس تقریب میں تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری، جنرل سیکرٹری آغا سید عبدقیوم اورمہمان خصوصی راحیل مگسی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار حمید میمن نے تاجروں کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور انجمن تاجران سندھ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کی واحد رجسٹرڈ تاجر تنظیم ہے جو عملی اقدامات کے ذریعے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے۔ وقار میمن نے نام نہاد تاجر تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بے بنیاد دعوؤں کو بے نقاب کیا اور تاجروں کو حقیقی قیادت کی جانب متوجہ کیا۔تقریب کے دوران حیدرآباد ڈویژن کے صدر صلاح الدین غوری کو ان کی شاندار قیادت اور خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔