2025-02-28@18:15:31 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«بجلی چوری میں ملوث»:
رواں مالی سال فروری تک بجلی چوری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق جولائی 2024 سے فروری 2025 تک 7 ارب 61 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے 13 فروری تک بجلی چوروں کے خلاف 1 لاکھ 26 ہزار 452 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث 23 ہزار 119 افراد گرفتار ہوئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد پر 18 کروڑ 53 لاکھ یونٹ ڈالے گئے، بجلی چوری میں ملوث افراد سے 3 ارب 27 کروڑ روپے وصول کر لیے گئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق لیسکو میں بجلی چوری میں ملوث 7 ہزار 415 افراد گرفتار ہوئے، گیپکو میں...
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈوالٰہیار میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او اور واپڈا عملے پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں کشمیری کالونی منصور کالونی خانزادہ کالونی بیل کالونی حیدرآباد اور میرپور خاص روڈ اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کے سیاسی مقصد کے لیے ایندھن نہ بننا، ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، آپ کا کام ذاتی حملے نہیں، عوام کی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، اسکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے یونیفارمز پر دستخط کرائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری اسکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، ان اسکولوں کے بچوں...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈو جام میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او انیس الرحمٰن تھیہم واپڈا عملے، پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، جن میں میر کالونی، ریلوے پھاٹک، المدینہ کالونی اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد میں...
مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق...
— فائل فوٹو لیسکو حکام نے لاہور کی 2 ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ لیسکو آپریشن کا چوتھا روز، بجلی چوری میں ملوث 248 کنکشنز پکڑ لیےلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے چوتھے روز آپریشن کے دوران چوری 248 کنکشنز پکڑلیے۔ شاہد حیدر نے کہا کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی۔دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ ڈی ٹیکشن بل...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنادیا ہے، 190 ملین پاؤنڈ عوام کا پیسہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے۔ چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی، چور چورکے نعرے لگانے والا خود ڈاکے میں ملوث نکلے۔ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ القادر ٹرسٹ ہائیر ایجوکیشن سے منظور شدہ نہیں۔ آج کے فیصلے سب کچھ واضح ہو گیا۔ القادر جعلی یونیورسٹی ہے۔ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لہرایا گیا؟ حکومتی اکاؤنٹ میں آنے والا پیسہ کسی اور کے کھاتے میں ڈالا گیا۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ چوری کے مال پر ان کی آپس میں...
کراچی: آج شہر قائد میں یومِ علیؓ کے جلوس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری کو شام 4 بجے ایک جلوس بسلسلہ یومِ علیؓ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا، جو نمائش چورنگی محفلِ خراساں پر ختم ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جلوس کے پیش نظر ایم اےجناح روڈ پر تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہیں گی، اس سلسلے میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یو م حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس کا روٹ پلان جاری کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق آج 13 رجب المرجب 1446 ہجری( 14 جنوری2025 بروز منگل) بوقت 1600 بجے ایک جلوس بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے پیش نظر ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بند رہیں گے۔ متبادل راستوں کے طور پر بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے،گرومندر سے ٹاور جانے کیلیے سولجر بازار نمبر 1 سگنل کوسٹ گارڈ ، انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کریں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر جاوید اختر اخوند کی ہدایت پر پورے حیسکو ریجن میں نادہندگان سے بجلی کے بلوں کے واجبات کی 100 فیصد وصولی، بجلی چوری کے جڑ سے خاتمے کے لیے خصوصی ریکوری ٹیمیں واجبات کی 100 فیصد وصولی کا کام سرانجام دے رہی ہیں اور بجلی چوروں کے خلاف موقع ہی پر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ حیسکو چیف نے خصوصی ریکوری ٹیموں کو واضح ہدایات دیں کہ بجلی چوری کا خاتمہ سب سے ضروری ہے، جس سے لائن لاسز میں کمی ہوگی، نادہندگان سے واجبات کی 100 فیصد وصولی ترجیح بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کمرشل ادارہ ہے، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا انتظام...
حکومت نے وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راوٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیدیا،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اداروں کو وائرلیس نیٹ ورکس بارے سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی گئی، کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راﺅٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویڑنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں اہم معلومات بچانے کیلئے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے...
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعےحساس معلومات چوری ہونےکا خدشہ ہے۔ اس خدشےکا اظہار ایک مراسلہ میں کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وائی فائی کے ذریعے حساس اور خفیہ معلومات کو تحفظ دینے کے اقدامات اپنانے کیلئے رہنما مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلہ میں وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قراد د یتے ہوئےکہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے۔ راؤٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔
وائی فائی یا وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دے دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں خط لکھ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں کہا گیا ہے وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپ ڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔وائی فائی نیٹ ورک سے ڈائریکٹریز اور فائلز کا ڈیٹا با آسانی شیئر کیا جا سکتا ہے۔مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاس ورڈ پیچیدہ رکھنے ،...