وائی فائی/ وائر لیس نیٹ ورکس سے حساس معلومات چوری کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعےحساس معلومات چوری ہونےکا خدشہ ہے۔
اس خدشےکا اظہار ایک مراسلہ میں کیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے وائی فائی کے ذریعے حساس اور خفیہ معلومات کو تحفظ دینے کے اقدامات اپنانے کیلئے رہنما مراسلہ جاری کیا ہے۔
مراسلہ میں وائرلیس راؤٹرز کو کم محفوظ ڈیوائسز قراد د یتے ہوئےکہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے۔
راؤٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وائی فائی
پڑھیں:
سندھ پولیس، نادرا معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف
کراچی (آن لائن)سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا ویریسز، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں نادرا، سی آر او، سی آر ایم ایس ٹرمینلز تک رسائی حاصل کی جاتی ہے جب کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کو برقرار نہیں رکھ رہے۔ ایس ایچ اوز کو جاری کیے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے، ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کے لیے ہوتا ہے۔