2025-03-03@16:35:33 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ایوارڈز اپنے نام»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) ایک سیکس ورکر پر مبنی فلم "انورا"، جو ایک روسی اشرافیہ کے بیٹے کے ساتھ فرار ہو جاتی ہے، نے پانچ اکیڈمی ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ اس میں ہدایات کار شان بیکر کے لیے بہترین ہدایت کاری اور بہترین فلم کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔ اداکارہ مکی میڈیسن نے اس فلم میں نیویارک کی 23 سالہ سیکس ورکر کا کردار ادا کیا، جنہیں پہلی بار اس انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انہیں اس کے لیے بہترین مرکزی اداکارہ کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران سیکس ورکر کمیونٹی کی یہ کہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان کی "حمایت کرتی رہیں گی...
گریمی ایوارڈز 2025 میں معروف ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری کے اپنے کپڑے اتارنے کے واقعے کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ رائلی مے لیوس نے بتایا کہ مجھے محسوس ہوا کہ بیانکا سینسوری شاید اس اسٹنٹ کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اس معاملے کو اسکینڈلائزڈ بنانے پر مکمل طور پر راضی نہیں تھیں۔ یہ خبر پڑھیں : کانیے ویسٹ اور بیانکا کو گریمی ایوارڈز میں نازیبا حرکت کی وجہ سے لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ رائلی مے لیوس نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ دراصل بیانکا سینسوری کے فوٹو شوٹ کے وقت برہنہ ہونے سے قبل جوڑے کے درمیان بحث بھی ہوئی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت نے وقفہ سوالات میں اپنے ہی ارکان سے ایسا سوال کر دیا جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شیر افضل مروت کا چٹکلا چھوڑ دیا،سپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہاکہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر ایوان میں قہقہے لگ گئے،شیر افضل مروت کے جواب پر حکومتی ارکان کے قہقہے جبکہ پی ٹی آئی اراکین خاموش رہے۔ سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے...
کراچی (کامرس رپورٹر) ٹک ٹاک نے پاکستان میں کری ایٹرز ایوارڈز2024ء کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔یہ ایونٹ، جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے،ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن مناتا ہے، بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے جو پلیٹ فارم پر ناظرین کو متاثر اور مشغول رکھتے ہیں۔پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ ہب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ شرکت کرنے والے صارفین کی...
اسلام آباد: مختصر دورانئے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کریئیٹرز ایوارڈز 2024 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا یہ ایسا ایونٹ ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے اور جس میں ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن منایا تا ہے اور ٹک ٹاک اس ایونٹ کے ذریعے بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کریئیٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں، اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ...
LOS ANGELES: موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز "گریمی" کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں معروف گلوکارہ بیونسے نے اپنے البم کاؤ بوائے کارٹر کے لیے سال 2025 کا البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔ یہ بیونسے کے کیریئر کا پہلا البم آف دی ایئر ایوارڈ تھا، حالانکہ وہ اب تک 32 گرامیز اپنے نام کر چکی ہیں۔ لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 67 ویں گریمیز کی تقریب میں 90 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے نمٹنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔ بیونسے نے ایوارڈ وصول...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ریسکیو 1122 کی خاتون آپریٹر نے خدمت کی نئی مثال قائم کردی، روشان لغاری نے فون پر رہنمائی فراہم کرکے کامیاب زچگی کرائی اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف ایمرجنسی ڈسپیچ ایوارڈ کی حقدار بن گئیں۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو 1122 ایمبولنس سروسز کو یومیہ سیکڑوں ایمرجنسی کالز موصول ہوتی ہیں، جن میں سے اکثر حساس نوعیت کی بھی ہوتی ہیں۔ ستمبر 2024 کو آنے والی ایک کال نے 22 سالہ ریسکیو سروس آپریٹر روشان لغاری کو ایوارڈ کا حقدار بنادیا۔روشان لغاری نےنجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر ہمیں اس طرح کی کالز موصول نہیں ہوتیں، لیکن اس روز مریضہ کی پڑوسن نے فون کرکے بتایا کہ زچگی کا عمل جاری ہے، جس پر ہم...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک مرتبہ اپنے والد کی انٹری کے بعد کے منصوبوں کی تفصیلات بتا دیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ نے صدارتی محل میں اپنے والد کی مدد کرنے سے متعلق بات چیت کی۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ایوانکا ٹرمپ نے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ بھی ایوانکا ٹرمپ پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر اپنے والد کا بھرپور ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدارت یہ دنیا کی...