والد کے صدر بننے کے بعد ایوانکا ٹرمپ نے اپنے منصوبے بتادیے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک مرتبہ اپنے والد کی انٹری کے بعد کے منصوبوں کی تفصیلات بتا دیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ نے صدارتی محل میں اپنے والد کی مدد کرنے سے متعلق بات چیت کی۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ایوانکا ٹرمپ نے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ بھی ایوانکا ٹرمپ پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر اپنے والد کا بھرپور ساتھ دینے کو تیار ہیں۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدارت یہ دنیا کی تنہا ترین پوزیشن ہے جہاں آپ روزانہ کی بنیاد پر اہم فیصلے کرتے ہیں۔
ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں صرف ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد کے لیے وائٹ ہاؤس میں موجود رہوں، ان کا دھیان بٹا سکوں، ان کے ساتھ کوئی فلم یا اسپورٹس میچ دیکھوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد اور ہم پُرجوش ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اس ملک میں ایک عمومی جوش و خروش ہے، یہ 4 سال بہت اچھے ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد
پڑھیں:
والد کی موت کے بعد پریشانیاں، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیجنڈ فٹبالر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
فٹبال کلب مانچسٹر یونانئیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق فٹبالر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ونگر نانی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی جبکہ کہا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔
اس سے قبل نانی نے گرمیوں میں اپنے ہوم ٹاؤن کلب میں شمولیت اختیار کی اور اس کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔
نانی نے کہا کہ ’ریٹائرمنٹ کے حوالے سے میں نے پہلے ہی سوچنا شروع کردیا گیا مگر ایک بات واضح ہے کہ مجھے اس کھیل سے جنون کی حد تک پیار ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ پرتگال سے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے چہروں پر خوشی بھی دیکھیں۔ گزشتہ چند ماہ میں میری زندگی میں بہت تبدیلیاں آئیں، والد کا انتقال ہوا جس کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ والد کے اسپتال میں ہونے کیوجہ سے تھوڑا سا مشکل وقت گزارا اور خواہش تھی کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔
نانی کے کیریئر پر نظر
نانی نے پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے جون 2007 میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور پھر کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 230 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 41 گولز کیے۔