گریمی ایوارڈ 2025 کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
LOS ANGELES:
موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز "گریمی" کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں معروف گلوکارہ بیونسے نے اپنے البم کاؤ بوائے کارٹر کے لیے سال 2025 کا البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔
یہ بیونسے کے کیریئر کا پہلا البم آف دی ایئر ایوارڈ تھا، حالانکہ وہ اب تک 32 گرامیز اپنے نام کر چکی ہیں۔
لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 67 ویں گریمیز کی تقریب میں 90 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے نمٹنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔
بیونسے نے ایوارڈ وصول کرتے وقت کہا کہ وہ اس ایوارڈ کی توقع نہیں کر رہی تھیں اور ان کے لیے یہ ایک حیرانی کا لمحہ تھا۔ اس کے علاوہ، انہیں بیسٹ کنٹری البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اس سال امریکی ریپر کینڈرک لمار کو ان کے گانے ناٹ لائیک اَز کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر اور سونگ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی گانے کو بیسٹ ریپ پرفارمنس، بیسٹ ریپ سونگ اور بیسٹ میوزک ویڈیو" کے ایوارڈز بھی ملے۔
امریکی گلوکارہ چیپل رون نے بیسٹ نیو آرٹسٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جب کہ بیسٹ پاپ ڈو/گروپ پرفارمنس کا ایوارڈ لیڈی گاگا اور برونو مارس کے گانے ڈائے ود اے اسمبلی کو ملا۔ گلوکارہ شکیرہ کو "بیسٹ لیٹن پاپ البم" کا ایوارڈ اور سبرینا کارپینٹر کو "بیسٹ پاپ ووکل البم" کا ایوارڈ ملا۔
گریمی ایوارڈز کے فاتحین کا فیصلہ ریکارڈنگ اکیڈمی کے تقریباً 13 ہزار ممبران پر مشتمل گلوکاروں، سونگ رائٹرز، پروڈیوسرز اور انجینئرز کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں رنگ لے آئیں
سٹی42: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمر آور، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے کامیاب انعقاد پر شرکاء کا اظہارِ خیال، معدنی شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ، 'مَڈیکس' کے سی ای او 'ڈیو ولیمز' نے پاکستان میں منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کو سراہا ۔
'مَڈیکس' کے سی ای او 'ڈیو ولیمز' نے کہا کہ 'میڈیکس' کا دنیا بھر میں ڈرلنگ آلات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنیوں میں شمار ہوتا ہے،اور کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کی خواہاں ہے ، معروف کمپنی 'سارف' کے صدر 'سہیل کیانی' نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اپنے معدنی وسائل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فورم کا انعقاد خوش آئند ہے ، پاکستان کا جغرافیہ معدنیات کی تلاش کے لیے موزوں، مستقبل میں تانبے کی عالمی مانگ میں اضافے کے باعث معاشی استحکام متوقع ہے۔
دولہے کو اپنی شادی پر پیسے لٹانا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے سخت سزا سنا دی
'ویسٹ گیٹ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ' کے سینئر عہدیدار 'عبدالحمید' نے بھی منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں پہلی بار شرکت پر خوشی کا اظہارکیا ، سینئر پالیسی ایڈوائزر کرٹیکل منرلز فورملیا بوئر سیف اللہ کا کہنا تھا کہ "منرلز انویسٹمنٹ فورم جیسے اقدام پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوں گے۔
ایسوسی ایٹ پروفیسر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر فہد عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ معدنیات کے شعبے میں موٴثر پیش رفت کے لیے حکومت میٹل مائننگ کو جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرانے کے لیے کوشاں ہے ، کوئلے کے وسیع ذخائر ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے دھاتوں اور توانائی کی مائننگ کو یکجا کرنے لیے اقدامات جاری ہے۔
اٹلی میں موجود اداکارہ عائزہ خان کی رومانوی تصاویروائرل
سی ای او 'اپ رائز کموڈیٹیز' تبسم قادر نے کہا کہ تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہونے کے باعث سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور شرکاء کا مثبت ردعمل ، معدنی شعبے کی ترقی کے لیے ایس ائی ایف سی کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔