2025-02-08@23:57:17 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«اپنی خارجہ پالیسی»:
ٹرمپ نے مصراوراردن سے مزیدفلسطینیوں کوپناہ دینےکامطالبہ کرتےہوئے بادی النظرمیں فلسطین کواسرائیل کےنقشے میں ضم کرنےکی خواہش ظاہر کی ہے۔یہ مؤقف نہ صرف فلسطینی عوام کےحقوق کےلئےخطرہ ہےبلکہ مشرق وسطیٰ میں مزید تنازعات کا باعث بھی بن سکتاہے۔عرب ممالک اوردیگرمسلم ممالک کے ساتھ امریکاکے تعلقات مزیدخراب ہونے کاخدشہ ہے۔مزید مسلم ممالک کے شہریوں پرسفری پابندیاں عائدکرنےکے اقدامات سے امریکا کے مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کوشدیدنقصان پہنچا ہے۔ان پالیسیوں نے امریکامیں موجود مسلم کمیونٹی کوالگ تھلگ کردیاہے اورانسانی حقوق کی تنظیموں کوشدیدتشویش میں مبتلا کیا ہے۔ ٹرمپ نےورلڈاکنامک فورم میں اپنی تقریرکےدوران سعودی عرب سے کم ازکم ایک ہزار بلین ڈالرکی امریکا میں سرمایہ کاری اور450 بلین ڈالرکی امریکی مصنوعات خریدنے کا مطالبہ کیا ۔ اس اقدام نے امریکااورسعودی عرب...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا ہے کہ اگر امریکہ فلسطین کے حمایتیوں کیلئے تنگ ہو سکتا ہے، تو مسلم دنیا کو بھی اپنی سرزمین پر امریکہ کے اثر و رسوخ کو مکمل طور پر ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی فلسطین کے حامیوں کو امریکہ سے نکالنے کی دھمکی فسطائیت کی انتہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسجد بیت العتیق جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی حالیہ دھمکی کہ وہ امریکہ میں موجود فلسطین کے حامیوں کو ملک سے نکال دے گا، نہ صرف فسطائیت کی انتہا ہے بلکہ امریکہ کے نام...
![فروغ پزیر سٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور حکومتی پالیسیاں پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات کو بڑھا رہی ہیں. ویلتھ پاک](/images/blank.png)
فروغ پزیر سٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور حکومتی پالیسیاں پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات کو بڑھا رہی ہیں. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 ) متعدد عوامل بشمول ہنرمند افرادی قوت، لاگت کے فوائد، فروغ پزیر سٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور معاون حکومتی پالیسیاں پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات کی ترقی کو آگے بڑھا رہی ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو احد نذیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک کا آئی ٹی سیکٹر ایک قابل ذکر تبدیلی کا سامنا کر رہا ہے جو عالمی ڈیجیٹل برآمدات میں خود کو ایک اہم ملک کے طور پر کھڑا کر رہا ہے 241ملین سے زیادہ آبادی کے ساتھ ملک آئی ٹی پیشہ ور افراد پر فخر کرتا ہے جس میں سالانہ تقریبا 20,000 سے 25,000 گریجویٹس...
وزیراطلاعات پنجاب عظمی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے۔ ایک کارکردگی اور دوسری نفرت کی سیاست۔ پنجاب کے باہر سے بھی لوگ مانتے ہیں کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے۔ الیکٹرک بائیکس ، لیپ ٹاپ اور دیگر پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لوگوں کو فتنہ پارٹی نے گالم گلوچ پرلگایا...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے ۔ پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے مل کر ملک کو آئین دلوایا، قائد عوام کے ساتھ اس ملک کے مزدوروں نے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر جدوجہد کرکے اپنا حق چھینا اور پہلی بار ملک کے مزدوروں کو وہ حقوق ملے جو پوری دنیا مانتی ہے کہ یہ ان کا حق ہے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بے نظیر بھٹو نے...
اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری تقریب سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے، جہاں بھی موقع ملا خواہ وفاقی یا صوبائی سطح پر ، ہم نے ہمیشہ مزدوروں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ایسا کوئی نظام ہی نہیں ہے جہاں حکومت عوام کی مرضی کے بغیر چل سکے۔ آپ الیکشن کریں یا نہ کریں، وزیراعظم ہو، صدر ہو، بادشاہ...
![بلوچستان کے ممسائل ،حکمرانوں اور اسٹیبلمنٹ کو اپنی پالیسی تبدیل اور عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے،حافظ نعیم الرحمن](/images/blank.png)
بلوچستان کے ممسائل ،حکمرانوں اور اسٹیبلمنٹ کو اپنی پالیسی تبدیل اور عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے،حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ، امیر صوبہ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید فراست شاہ، بلوچستان شعبہ سیاسی امور کے نگراں زاہد اختر بلوچ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے چودھری امتیاز کراچی پریس میں ’’ بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ’’بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل ‘‘کے عنوان سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل اور عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ”بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو عزت اور ان کے حقوق...
کراچی:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کاکہنا ہےکہ حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ”بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل“کے عنوان سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو عزت اور ان کے حقوق دیے جائیں تو یہ اورزیادہ محب وطن ثابت ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے فارم 47والوں کے بجائے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہوگی، بلوچستان کی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے فارم 47 کی پیداوار عوام کے نمائندے نہیں...
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی حکمرانوں کی عیاشیاں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری سے تنگ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 727387پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ممالک منتقل ہوگئے ۔ پاکستانیو ں کی منتقلی کا سلسلہ تسلسل سے اب بھی جاری ہے ، 2023 میں یہ تعداد 862,625 تھی۔اس طرح گزشتہ سال پاکستانیوں کی بیرون ملک منتقلی میں 15فیصد زیادہ ہوئی ایک طرف اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تو دوسری طرف یہ افراد اپنی اسکلز کو مزید نکھار کر نئی اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان میں منتقل کرنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے...