2025-02-11@12:59:56 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«اوٹرز کی»:
قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا اپوزیشن نے شور شرابہ اور بائیکاٹ کیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے تاہم اس کے باوجود قانون سازی کا عمل جاری رہا۔اس دوران پی ٹی آئی کے رکن نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی، تاہم جب گنتی کی گئی تو کورم پورا نکلا۔پی ٹی آئی رکن شاہد خٹک نے کہا کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی سے حرام کی تنخواہ لے رہے ہیں۔ ان کے اس ریمارکس پر حکومتی اراکین نے احتجاج کیا۔تحریک انصاف کے رکن اقبال آفریدی نے تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے...
ایک نایاب جانور کے بارے میں، جو ایک عرصے کے بعد کشمیر کی گریز وادی میں دوبارہ نظر آ رہا ہے۔ یہ جانور ہے یوریشن اوٹر (اود بلا)۔ حال ہی میں یوریشن اوٹرز کو وادی کشمیر میں کشن گنگا دریا کے کنارے پر ٹراؤٹ مچھلی کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ 27 اور 28 جنوری 2025 کو گریز کے رہائشی، واجد منور شاہنگرو نے 3 اوٹرز کو دریا کے کنارے مچھلی کھاتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے اس منظر کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں اوٹرز کی پہلی ویڈیو ہے جو اس علاقے میں بنائی گئی۔ اگست 2023 میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچر اینڈ سائنس اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے محققین نے گریز...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین رائے حسن نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری ریلوے نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ پشاور سے کراچی تک 1,726 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور اس کی کل لاگت 6.8 ارب ڈالر ہوگی۔ فی الوقت 34 ٹرینیں چل رہی ہیں تاہم ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد 120 ٹرینیں چلائی جا سکیں گی۔ یہ منصوبہ دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں کراچی سے ملتان اور دوسرے مرحلے میں ملتان سے پشاور تک ٹریک بچھایا جائے گا۔ اس حوالے سے چین...
آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونیوالے افسران کا مارچ پاسٹ ہوا، آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی گئی۔ پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و دیگر میں شیلڈز، اعزازی شمشیر و کیش انعامات تقسیم کئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشن افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹریننگ مکمل کرنیوالے پروبیشنرز میں اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے 115 افسران شامل تھے۔ 22 خواتین سمیت 1 انسپکٹر لیگل، 84 سب انسپکٹرز، 20 اے ایس آئی نے 7 ماہ دورانیے کا پروبیشن کورس...
دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز ملتان: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان...
اسلام آباد(اصغر چوہدری)پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ، مشترکہ اجلاس کے دوران صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاوس میں دھرنا ،ایوان بالا کے اجلاس سے واک آوٹ ، اپوزیشن صحافیوں کے احتجاج میں شامل ہو گئی، پی آر اے نے سینٹ میں واک اوٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ،پی آر اے وفد کی اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات پیکا ایکٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔جمعہ کو بھی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمانی پریس گیلری میں کالی پٹیاں باندھ کے کوریج کی گی اور بعد ازاں پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر صحافیوں نے احتجاج کیا جس سے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2025ء) پاکستان کی ایکسپورٹ میں 20 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور سی پیک منصوبوں سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی ایکسپورٹس میں مسلسل گراوٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ پاکستانی معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کی ایکسپورٹ گزشتہ دو دہائیوں کے درمیان مسلسل گراوٹ کا شکار رہی ہے اور اس میں 20 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ورلڈ بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ میں کمی کی بنیادی وجہ تجارتی پالیسی ہے، جہاں دیگر ممالک تجارتی رکاوٹوں کو کم کر رہے ہیں اور...