2025-02-06@23:46:05 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«انتخابات کی شفاف»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پی ٹی آئی کے نومبر 2024 کے احتجاج کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں جانی نقصان ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود رپورٹرز اور متاثرین کے اہل خانہ کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مشن کو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس پر شدید...
    چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے سید مہدی شاہ کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وارڈز اور حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے کام جاری ہے اور بلدیاتی نشستوں پر کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر سید مہدی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں جلد مکمل کی جائیں اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے سید مہدی شاہ کو...
    اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے عام انتخابات کے حوالے سے ایک اور رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں مرد ووٹڑز سے موازنہ کرتے ہوئے خواتین کے ووٹ کے رجحانات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ فافن کی جانب سے جاری رپورٹ میں ایک ہی کمیونٹیز کے مردوں اور خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کا موازنہ کیا گیا اورعام انتخابات میں 18 فیصد کمیونٹیز میں خواتین کا ووٹ مردوں سے مختلف رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 82 فیصد کمیونٹیز میں مرد اور خواتین ووٹرز نے ایک ہی امیدوار کو ووٹ دیا اور اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز سے اسی امیدوار کو کامیاب کرایا۔ فافن کے جائزے میں 21 ہزار 188 کمیونٹیز شامل کی...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے عام انتخابات میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کے رجحانات پر رپورٹ جاری کردی ہے۔فافن رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں 18 فیصد کمیونیٹیز میں خواتین کا ووٹ مردوں سے مختلف رہا جبکہ 82 فیصد مرد و خواتین نے ایک ہی امیدوار کو ووٹ دیا۔رپورٹ کے مطابق مرد اور خواتین ووٹرز نے اپنے پولنگ اسٹیشنز سے مختلف امیدواروں کو کامیاب کروایا، دیہی کے مقابلے میں شہری علاقوں کی کمیونیٹیز میں مردوں و خواتین کے انتخاب میں زیادہ اختلاف نظر آیا۔فافن رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ فیصد کمیونٹیز کے مرد و خواتین پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مختلف تھے جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر رہا، جہاں 32 فیصد کمیونیٹرز میں مختلف...
    عام انتخابات، ملک بھر میں خواتین کی مقبول جماعت کونسی ؟، فافن کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عام انتخابات میں ملک بھر میں تحریک انصاف خواتین میں مقبول جماعت میں پہلے نمبر پر، ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پررہی۔فافن نے مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کے رجحان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، عام انتخابات میں 18فیصدخواتین نے مردوں سے مختلف ووٹ ڈالے، 82فیصد حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کا انتخاب جیتنے والا امیدوار تھا۔رپورٹ کے مطابق شہری حلقوں میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں مردوں سے مختلف ووٹ دیا، اسلام آباد کے حلقوں 37خواتین نے مرد ووٹرز کے مقابلے میں مختلف امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ بلوچستان...
    اسلام آباد: عام انتخابات میں ملک بھر میں تحریک انصاف خواتین میں مقبول جماعت میں پہلے نمبر پر، ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پررہی۔  فافن نے مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کے رجحان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، عام انتخابات میں 18فیصدخواتین نے مردوں سے مختلف ووٹ ڈالے، 82فیصد حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کا انتخاب جیتنے والا امیدوار تھا۔  رپورٹ کے مطابق شہری حلقوں میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں مردوں سے مختلف ووٹ دیا، اسلام آباد کے حلقوں 37خواتین نے مرد ووٹرز کے مقابلے میں مختلف امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ بلوچستان کی خواتین نے37،سندھ19اور پنجاب میں 18 فیصد مردوں سے مختلف ووٹ دیا۔  فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ن...
    سپریم کورٹ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیے گئے عادل بازئی کو قومی اسمبلی کی نشست سے محروم کرنے کے الیکشن کمیشن کے 21 نومبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے تفصیلی فیصلے میں لکھا کہ کمیشن کو سیاسی اثرورسوخ کے تابع نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے سول کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف بوگس حلف نامے کے مقدمے کو جلد نمٹایا جائے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ سول کورٹ کا 16 فروری 2024کے حلف نامہ کا فیصلہ حتمی نہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات جمہوریت کے لیے لائف لائن ہیں۔ الیکشن کمیشن کو سیاسی...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا کہ پارلیمانی عمل اور قانون سازی سے متعلق معلومات دینے میں سینیٹ کی ویب سائٹ سب سے آگے ہے۔فافن نے پارلیمانی ویب سائٹس کی جائزہ رپورٹ جاری کردی اور بتایا کہ انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کی 69 فیصد سفارشات پر عمل کیا۔ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل کیا؟ فافن کی رپورٹ سامنے آگئیفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل ہوا؟ جائزہ رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی نے آئی پی یو معیار پر 64 فیصد، قومی اسمبلی نے 61 فیصد، خیبر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجارنے سابق ایم پی اے میر غالب ڈومکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے حوالے سے ضلعی پولیس کو باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کا کوئی مذہب یا شناخت نہیں ہوتا بلکہ یہ ہر جگہ کسی نہ کسی حلیے یا لبادے میں موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابق صوبائی ممبر پر حملے میں ملوث ایک ڈاکو مارا جاچکا ہے۔یہ کوئی قبائلی جھگڑا ہے اور نہ ہی کسی کو بھی ایسا تاثر قائم کرنیکی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر عابد جتوئی...
۱