بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جلد مکمل کی جائیں، گورنر گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے سید مہدی شاہ کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وارڈز اور حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے کام جاری ہے اور بلدیاتی نشستوں پر کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر سید مہدی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کی تمام تر تیاریاں جلد مکمل کی جائیں اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے سید مہدی شاہ کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وارڈز اور حلقہ بندیوں کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے کام جاری ہے اور بلدیاتی نشستوں پر کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کو شفاف طریقے سے عمل میں لایا جائے گا اور تیاریاں مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ہمیشہ صاف شفاف طریقے سے انتخابات کرانے کا عمل احسن طریقے سے مکمل کیا ہے اور رواں سال بلدیاتی انتخابات بھی شفاف طریقے سے کرائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات کی چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ مکمل کی
پڑھیں:
انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔پارٹی اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ہمایوں خان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات اورآمنہ پراچہ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئیں۔