2025-04-07@16:25:59 GMT
تلاش کی گنتی: 23

«ا وارہ کتوں»:

    —فائل فوٹو ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے جلال پور کھاکھی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خاتون اور 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق خاتون گلی سے گزر رہی تھی اور 4 بچے گلی میں کھیل رہے تھے کے آوارہ کتوں نے ان پر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ میہڑ: آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچی جاں بحق، 4 زخمیمیہڑ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 10 دن میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی بچوں اور خاتون کے ورثاء نے کسی بھی قسم...
    لاہور میں آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ چوک سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی اورآگاہی واک کی گئی۔  احتجاجی واک میں جانوروں کے حقوق کے کارکنوں، طلبا اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: جانوروں کے حقوق کیلیے سرگرم ادارے کا آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم روکنے کا مطالبہ مظاہرین نے  کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے مارنے کا سلسلہ بندکرنے کا مطالبہ کیا۔  ڈی سی آفس لاہور کو لاہورہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی پیش کی گئی۔ اس موقع پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن عائزہ حیدر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کتوں کو مارنے پر پابندی...
    کراچی (شوبز ڈیسک)رمضان کے بابرکت مہینے میں ہر چینل کی جانب سے خصوصی ٹرانسمیشنز جاری ہیں، جہاں معروف شخصیات ناظرین کو روحانی و مذہبی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ شانِ رمضان کی روایتی ٹیم سے لے کر جاویدیہ سعود، رابعہ انعم، احسن خان اور دانش تیمور جیسے بڑے نام اس سیزن کی ٹرانسمیشنز کو کامیابی سے سنبھال رہے ہیں۔ تاہم، اس بار ان شوز میں کچھ نیا اور حیران کن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایسے کالرز جو دین اور روحانیت سے زیادہ سنسنی اور حیرت پھیلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ صارفین کے مطابق یہ نیا ٹرینڈ رمضان شوز میں جعلی کالز کا ہے، جن کا مقصد صرف توجہ حاصل کرنا اور ریٹنگز بڑھانا معلوم ہوتا ہے۔ عجیب و غریب...
    پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیوں اور کارکنوں نے سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔ معروف اینیمل رائٹس ایکٹیوسٹ سارہ گنڈاپور نے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو  میں اس غیر انسانی عمل  کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "جانور بھی ہماری طرح جاندار مخلوق ہیں، ان کو بھی تکلیف ہوتی ہے، وہ بھی خوشی، محبت اور درد محسوس کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ ظلم نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایک مہذب اور انسانی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔" مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے  آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی سارہ...
     ویب ڈیسک : پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم پاکستان اینیمل رائٹس ایڈوکیسی گروپ ( پارک)کی چیئرپرسن عائزہ حیدر نے کمشنر لاہور زید بن مقصود کو خط لکھ کر آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم کو روکنے اورعدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عائزہ حیدرسمیت پارک کے دیگرممبران اور جانوروں کے حقوق کے کارکنان کی جانب سے بھی سیکرٹری لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کو ای میل کی گئی ہیں جن میں لاہور ہائیکورٹ کے آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ٹی این وی آرطریقہ کار اپنانے کا حکم  پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا  گیا ہے۔عائزہ حیدر نے اپنے خط میں لکھا کہ لاہور...
    یاسر عرفات: نارووال کے  تلونڈی بھنڈراں میں آوارہ پاگل کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو پریشان کر دیا ۔ سکول جاتے ہوئے طلبہ و طالبات کو روزانہ ان کتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کی سکول جانے کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں نے 6 بکریوں کو چیر پھاڑ ڈالا جن میں سے 4 بکریاں موقع پر ہی مر گئیں جبکہ 2 بکریاں زخمی حالت میں ہیں۔ آوارہ کتوں کے خوف سے شہری بچوں کو اپنے گھروں تک محدود ہونے پر مجبور ہیں اور بچے خوف کی وجہ سے سکول بھی جانے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ لاعلاج کتوں کو بہتر طریقے سے اور آرام دہ موت دی جائے۔ جسٹس جواد حسن نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں ہدایت دی گئی کہ کتوں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی گائیڈ لائنز کے مطابق مارا جائے۔ یہ فیصلہ شہری انیلا عمیر اور دیگر درخواست گزاروں کی درخواست پر سنایا گیا جنہوں نے راولپنڈی میں آوارہ کتوں کے خلاف جاری آپریشن روکنے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ متعلقہ حکام کو کتوں کو مارنے کے خلاف درخواستیں دی گئیں لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق متعلقہ حکام نے...
    ٹرمپ وائٹ ہاس میں ایلون مسک کے چار سالہ بیٹے کی حرکتوں سے غصہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اوول آفس میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایلون مسک بھی موجود تھے، جن کے ہمراہ ان کا چار سالہ بیٹا بھی تھا، جس نے اپنی معصوم حرکات سے صدر ٹرمپ کو قدرے پریشان کر دیا۔ تقریب کے دوران، جب مسک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ان کا بیٹا نہ صرف اپنی ناک صاف کرنے میں مصروف تھا بلکہ صدر ٹرمپ سے بات بھی کر رہا تھا۔ ایک لمحے پر صدر ٹرمپ نے بچے...
    ٹرمپ وائٹ ہاوس میں ایلون مسک کے چار سالہ بیٹے کی حرکتوں سے غصہ،سوشل میڈیا پر بھی ایلون مسک پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )اوول آفس میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایلون مسک بھی موجود تھے، جن کے ہمراہ ان کا چار سالہ بیٹا بھی تھا، جس نے اپنی معصوم حرکات سے صدر ٹرمپ کو قدرے پریشان کر دیا۔تقریب کے دوران، جب مسک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ان کا بیٹا نہ صرف اپنی ناک صاف کرنے میں مصروف تھا بلکہ صدر ٹرمپ سے بات بھی کر رہا تھا۔ ایک...
    شہر کراچی میں ویسے تو ہر طرح کے جرائم ہوتے ہیں لیکن تھانہ درخشاں میں دو روز قبل نیلسن خورشید نامی شہری نے ایک مقدمہ کا اندراج کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈی ایچ اے کے ایک تاجر کے گھر میں عرصہ 12 سال سے ملازم ہیں اور ان کے کتوں کا خیال رکھتے ہیں۔ مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ہاشم نامی شخص 10 سے 12 بار کتوں کے بال کاٹنے سمیت دیگر کاموں کے لیے آتا رہتا تھا لیکن آخری بار 4 فروری کو وہ جب آیا تو کتوں کو واک کراتے کراتے ساتھ ہی لے گیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی ایئرپورٹ: منشیات کا سراغ لگانے والے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار کر ہلاک...
    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔دبئی میں ہونے والی ملاقات میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دبئی کے فرمانروا نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے سمٹ میں شرکت کی دعوت پر محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل وزیراعطم نے یو اے ای کے صدر شیخ محدم بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔دوران ملاقات دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی پر بھی تبادلہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔دبئی میں ہونے والی ملاقات میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔دبئی کے فرمانروا نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے سمٹ میں شرکت کی دعوت پر محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل وزیراعطم نے یو اے ای کے صدر شیخ محدم بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔دوران ملاقات دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈو جام کے قریب یونین کمیٹی حاجی سانو خان گوپانگ 58 کے مختلف دیہات میں آوارہ اور پاگل کتوںکی وجہ سے خوف وہراس میں مبتلا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا چیئرمین میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام سے کتا مار مہم چلانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل حاجی ساون خان گوپانگ کے رہائشیوں سلیمان خان عبدالرحمن خیر بخش گوپانگ نے بتایا ہے کہ ان کے گائوں میں اور گائوں سے باہر بیمار اور زخمی کتوں کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی اور کتوں کا کاٹنا بچوں اور خواتین ومرد وں کو معمول کا حصہ بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے گاوں میں خوف ہراس پایا جاتا اور بچوں کو اکیلے اسکول بھیجنے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7کتوں کو پکڑ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے کراچی ائرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا سے 7 کتوں کو پکڑ لیا۔ ائرپورٹ پر کتوں کے باعث طیاروں کے حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔ پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ سائیڈ پر آوارہ کتوں کی وڈیو پر نوٹس لیا تھا۔اس سے قبل ترجمان پی اے اے نے بیان میں کہا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ائرپورٹ 3700 ایکڑ پر مشتمل ہے اور لینڈ سائیڈ گنجان آباد علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ پی اے اے نے لینڈ سائیڈ ایریا میں صفائی کے لیے خصوصی انتظامات کر رکھے...
    کراچی: رواں سال کے پہلے ہی مہینے میں شہر قائد کے اندر کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد  شہری کراچی میں بڑھتے ہوئے کتوں کی تعداد سے کافی پریشان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول اسپتال میں ریبیز کلینک کی انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت کاکہنا ہےکہ کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، اب تک سول اسپتال میں کوئی 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ایسے میں شہریوں کا کہنا ہےکہ کراچی میں بڑھتے ہوئے کتوں کی تعداد سے کافی پریشان کن بات ہے کیونکہ کتے کے کاٹنے کے بعد شہر قائد میں علاج ناممکن ہے، جس کی وجہ سے انسان دیگر کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے،...
    علامتی فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کا آزادانہ مٹر گشت جاری ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) مسافروں اور طیاروں کیلئے خطرہ بننے والے ان کتوں کو ایئرپورٹ سے دور رکھنے میں ناکام ہے۔ اتھارٹی کا موقف ہے کہ صوبائی حکومت کے قوانین آوارہ کتوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اس لیے انہیں مارا نہیں جا سکتا۔گاڑیوں کے پیچھے دوڑتے یہ کتے اکثر پیدل چلنے والوں پر بھی بھونکتے دیکھے گئے ہیں، جناح ٹرمنل کی پارکنگ میں ریسٹورنٹ کے قریب بھی کتوں کی آمد ورفت رہتی ہے، اس سے پہلے ایئرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا میں طیاروں کے قریب آوارہ کتے گھومتے دیکھے گئے ہیں۔فلائٹ سیفٹی کے ماہرین کے مطابق کتوں کی ایئرپورٹ کے علاقے میں موجودگی انسانوں...
    کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات کا معاملہ سنگین ہوگیا۔   ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ٹارمک اور جنرل ایوی ایشن ایریا کے بعد آوارہ کتے داخلی و خارجی گیٹس کے قریب بھی منڈلانے لگے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کتے دن رات پارکنگ ایریا میں بھی مٹرگشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔   کتے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی گاڑیوں پر بھی حملے کرنے لگے۔ رات کے وقت کراچی ایئرپورٹ کا اندرونی پارک کتوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔ آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی ایدھی حکام کو خط لکھ چکی ہے۔ کتوں کی ائیر پورٹ پرموجودگی بین الاقوامی سول ایوی ایشن رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  
    کراچی: کراچی میں صارم اغوا کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سی آئی اے اسپیشلائزڈ یونٹ نے بیت الانعم پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ زرائع کے مطابق سات جنوری کو نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے سات سالہ صارم محسن کی لاش دس دن بعد زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد کی گئی تھی۔ سی آئی اے ٹیم سراغ رساں کتے لے کر بیت الانعم پہنچی تھی، جس کے خالی فلیٹ کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا گیا۔لاش کی برآمدگی کے بعد عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے...
    ---فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔لاہورہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالتی حکم نامے کے مطابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021ء عدالت میں پیش کی، حکومت پہلے ہی آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی بنا چکی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے مطابق پالیسی کے بعد یہ اپیل یا ایسی کوئی بھی رٹ پٹیشن بے اثر ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومتی پالیسی پر من و عن عمل کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں نئی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پیش کی۔(جاری ہے) حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت پہلے ہی اس پالیسی کو لاگو کر چکی ہے، جس کے بعد اس حوالے سے کوئی بھی اپیل یا رٹ پٹیشن بے اثر ہو گی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی پر من و عن عمل کیا جائے اور اگر اس پر عملدرآمد میں کوئی خلاف ورزی ہو تو نئی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے یہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست کو...
    لاہور ہائیکورٹ نے باؤلے کتوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناعی جاری رانا سکندر ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے سے متعلق کوئی پالیسی نہیں، آئے روز آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کی شکایات سامنے آتی ہیں، ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے اقدامات نہیں کررہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے...
    محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور، مورو اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے آج درس شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے فرحان ابڑو ولد محبوب ابڑو سمیت3بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے،انسانی حقوق کی تنظیم آئی ایچ آر او کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز میں ایک ہفتے کے دوران پاگل کتوں نے ڈیڑھ درجن بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات معمول اور ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
۱