ٹرمپ وائٹ ہاوس میں ایلون مسک کے چار سالہ بیٹے کی حرکتوں سے غصہ،سوشل میڈیا پر بھی ایلون مسک پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز

واشنگٹن (شاہ خالد )اوول آفس میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایلون مسک بھی موجود تھے، جن کے ہمراہ ان کا چار سالہ بیٹا بھی تھا، جس نے اپنی معصوم حرکات سے صدر ٹرمپ کو قدرے پریشان کر دیا۔تقریب کے دوران، جب مسک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ان کا بیٹا نہ صرف اپنی ناک صاف کرنے میں مصروف تھا بلکہ صدر ٹرمپ سے بات بھی کر رہا تھا۔ ایک لمحے پر صدر ٹرمپ نے بچے کو بہت ذہین اور شاندار لڑکا قرار دیا، تاہم بعد میں جب بچے نے کچھ اور کہا تو صدر نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے چہرہ پھیر لیا۔

پھر جیسے ہی بچے نے دوبارہ کوئی جملہ کہا، ٹرمپ نے ہاتھ بڑھا کر اسے خاموش کرانے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر صارفین نے ایلون مسک پر تنقید کی کہ وہ اپنے بیٹے کو سیاسی تقریبات میں لے جا رہے ہیں اور بعض لوگوں نے اسے سیاسی حربہ قرار دیا۔ اس موقع پر ایلون مسک کی جانب سے میگا ٹوپی پہننا بھی تنازعے کا باعث بن گیا، کیونکہ وفاقی قوانین کے مطابق، سرکاری ملازمین کو ایسی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں ہے۔دوسری جانب، ایلون مسک کو وفاقی عدالتوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج کارل نکولس نے حکومت کے اس حکم کو روک دیا ہے جس کے تحت یو ایس ایڈ کے بیرون ملک تعینات ملازمین کو 30 دن میں امریکہ واپس بلانے کا کہا گیا تھا۔

علاوہ ازیں، جج پال اے اینگل مائیر نے مسک کے قائم کردہ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کو محکمہ خزانہ کے حساس ڈیٹا تک رسائی سے روک دیا۔ اس ڈیٹا میں لاکھوں امریکیوں کے سوشل سیکیورٹی نمبرز اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات شامل تھیں۔دوسری طرف، ایک اور عدالت نے فیصلہ دیا کہ حکومت کو فوری طور پر ان فنڈز کو جاری کرنا ہوگا جنہیں ریاستوں نے منجمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔ محکمہ انصاف نے اس عدالتی فیصلے کو عدالتی اختیارات سے تجاوز قرار دیا۔یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ایلون مسک اور صدر ٹرمپ کو نہ صرف عوامی بلکہ قانونی سطح پر بھی سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایلون مسک

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم چلانے کے الزام پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ایک مرتبہ پھر طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر متنازع اور  ہتک آمیز مہم چلانے کے بارے میں تحقیقات کے معاملے پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیا، نوٹس سکیشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت پانچ رہنماؤں کو 14 اپریل(پیر) کو صبع 11 بجے سائبر کرائم ونگ ہیڈکواٹرز طلب  کرلیا گیا ہے، دیگر رہنماؤں میں عالیہ حمزہ، وقاص اکرم، محمد کامران اور فرخ حبیب شامل ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں آپ کے متعلق کافی حد تک مواد موجود ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ آپ یا معاملے میں ملوث رہے ہیں یا حقائق جانتے ہیں، لہٰذا جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔

پی ٹی آئی کے پانچوں رہنماؤں کو اصل شناختی کارڈ اور شواہد کے ساتھ ساتھ صفائی مہم پیش کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

نوٹس میں پیش نہ ہونے کی صورت میں پانچوں رہنماؤں پر واضع کیاگیا ہے کہ اگر پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’شکر ہے کوئی تو چاہت فتح علی خان کے مقابلے پر اترا‘، راحت علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس پر صارفین کی تنقید
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پھر طلب کرلیا
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے آگئی
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، وائٹ ہاوس نے رپورٹ جاری کردی
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ منظرعام پرآگئی
  • چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل
  • فیروز خان کے عالمی منصوبوں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
  • وائٹ ہاؤس نے ایران، امریکا مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیدیا
  • صدر ٹرمپ امریکہ کو دوبارہ دولت مند بنانے کے اپنے مشن میں غیرمتزلزل ہیں .وائٹ ہاﺅس