2025-01-23@21:42:05 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«آوارہ کتوں»:
علامتی فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کا آزادانہ مٹر گشت جاری ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) مسافروں اور طیاروں کیلئے خطرہ بننے والے ان کتوں کو ایئرپورٹ سے دور رکھنے میں ناکام ہے۔ اتھارٹی کا موقف ہے کہ صوبائی حکومت کے قوانین آوارہ کتوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اس لیے انہیں مارا نہیں جا سکتا۔گاڑیوں کے پیچھے دوڑتے یہ کتے اکثر پیدل چلنے والوں پر بھی بھونکتے دیکھے گئے ہیں، جناح ٹرمنل کی پارکنگ میں ریسٹورنٹ کے قریب بھی کتوں کی آمد ورفت رہتی ہے، اس سے پہلے ایئرپورٹ کے جنرل ایوی ایشن ایریا میں طیاروں کے قریب آوارہ کتے گھومتے دیکھے گئے ہیں۔فلائٹ سیفٹی کے ماہرین کے مطابق کتوں کی ایئرپورٹ کے علاقے میں موجودگی انسانوں...
کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات کا معاملہ سنگین ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ٹارمک اور جنرل ایوی ایشن ایریا کے بعد آوارہ کتے داخلی و خارجی گیٹس کے قریب بھی منڈلانے لگے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث کتے دن رات پارکنگ ایریا میں بھی مٹرگشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کتے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی گاڑیوں پر بھی حملے کرنے لگے۔ رات کے وقت کراچی ایئرپورٹ کا اندرونی پارک کتوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔ آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی ایدھی حکام کو خط لکھ چکی ہے۔ کتوں کی ائیر پورٹ پرموجودگی بین الاقوامی سول ایوی ایشن رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کراچی: کراچی میں صارم اغوا کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سی آئی اے اسپیشلائزڈ یونٹ نے بیت الانعم پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ زرائع کے مطابق سات جنوری کو نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے سات سالہ صارم محسن کی لاش دس دن بعد زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد کی گئی تھی۔ سی آئی اے ٹیم سراغ رساں کتے لے کر بیت الانعم پہنچی تھی، جس کے خالی فلیٹ کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا گیا۔لاش کی برآمدگی کے بعد عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے آوارہ کتوں سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔لاہورہائی کورٹ نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالتی حکم نامے کے مطابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021ء عدالت میں پیش کی، حکومت پہلے ہی آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی بنا چکی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے مطابق پالیسی کے بعد یہ اپیل یا ایسی کوئی بھی رٹ پٹیشن بے اثر ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومتی پالیسی پر من و عن عمل کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں نئی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں پر قابو پانے کیلئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021 پیش کی۔(جاری ہے) حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت پہلے ہی اس پالیسی کو لاگو کر چکی ہے، جس کے بعد اس حوالے سے کوئی بھی اپیل یا رٹ پٹیشن بے اثر ہو گی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی پر من و عن عمل کیا جائے اور اگر اس پر عملدرآمد میں کوئی خلاف ورزی ہو تو نئی پٹیشن دائر کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے یہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درخواست کو...
لاہور ہائیکورٹ نے باؤلے کتوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناعی جاری رانا سکندر ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے سے متعلق کوئی پالیسی نہیں، آئے روز آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کی شکایات سامنے آتی ہیں، ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے اقدامات نہیں کررہی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے...
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور، مورو اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے آج درس شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے فرحان ابڑو ولد محبوب ابڑو سمیت3بچے زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے،انسانی حقوق کی تنظیم آئی ایچ آر او کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز میں ایک ہفتے کے دوران پاگل کتوں نے ڈیڑھ درجن بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات معمول اور ان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔