2025-04-15@05:54:51 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے»:
جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اے آئی کو کسی صورت عدلیہ میں مکمل انسانی فیصلے کی خودمختاری کا متبادل نہیں ہونا چاہیے، اے آئی صرف اسمارٹ قانونی ریسرچ میں سہولت کے لیے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے جاری 18 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپلیکیشنز چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک عدالتی استعدادکار بڑھا سکتے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کئی ججز...
— فائل فوٹو عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کردی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک عدالتی استعدادکار بڑھا سکتے ہیں، دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی کے استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کیس سنگل سے ڈویژن بینچ منتقل نہ کرنے کا حکماسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کے کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر کرنے سے روک دیا۔ سپریم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اہم فیصلہ جاری کردیا،سپریم کورٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر گائیڈ لائنز تیار کرنے کی سفارش کردی،جسٹس منصور علی شاہ نے 18صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کئی ججز کی جانب سے اے آئی استعمال سے فیصلوں میں معاونت کا اعتراف کیا گیا، اے آئی کو فیصلہ لکھنے میں ریسرچ اور ڈرافٹ تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے آئی صرف معاون ’’ٹول‘‘ہے ایک جج کی فیصلہ سازی کا متبادل نہیں،عدالتی اصلاحاتی کمیٹی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کو...
NEWYORK: اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مارکیٹ 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو جرمنی جیسی ترقی یافتہ معیشت کے حجم کے تقریباً برابر ہے اور عالمی سطح پر تقریباً نصف ملازمتیں ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ مصنوعی ذہانت اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے لیکن ساتھ ہی موجودہ عدم مساوات کو مزید گہرا کرنے کے باعث ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی ایجنسی (اے سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتوں...
کولمبس کی براعظم امریکا کی دریافت نے انسانی دور کی ایک نئی سمت اور جہد کا آغاز کیا۔ اگر ہم بغور انسانی تاریخ کا مشاہدہ کریں تو ہمیں اس نتیجے پر پہنچنے میں مشکل نہیں ہوگی کہ امریکا کی آمد کے بعد ہی ارضیاتی و عالمی تبدیلیوں کے نہ ختم ہونے کا سلسلہ شروع ہوا۔ بین الاقوامی تجارت کا سنہرا دور بھی امریکا ہی کے مرہون منت شروع ہوا اور اسی تجارت کے سبب انسان، جانور، مشینیں اور پودوں کی مختلف نسلیں دنیا کے مختلف ممالک میں منتقل ہونا شروع ہوگئیں۔ اور یہیں سے اس سیارے یعنی زمین کی نئی سمت کا ارتقا شروع ہوا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے امتزاج نے شعور و فکر کی نئی راہیں تلاش کرنا شروع...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، رائٹ سائزنگ کا مکمل پلان تیار کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرکے ٹیکس بڑھائیں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ریٹیلرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لئے مکمل پلان تیار کیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ): وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، رائٹ سائزنگ کا مکمل پلان تیار کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرکے ٹیکس بڑھائیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ریٹیلرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم معاشی...
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انجینئرز کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام نے بریفنگ میں کہا کہ انجینئرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تربیت شروع کر دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 5 ہزار انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریننگ میں شرکت کی، اس سال مزید 10 ہزار انجینئرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت دی جائے گی۔پی ای سی حکام نے مزید بتایا کہ انجینئرنگ کونسل کی جانب سے گرین بلڈنگ کوڈز تیار کیے گئے ہیں، جس سے توانائی کی بچت، موسمیاتی تبدیلیوں سے...
اسلام آباد: جیسا کہ مصنوعی ذہانت سائبر سیکیورٹی کے منظر نامے کو نئی شکل دیتی ہے، دنیا بھر میں اداروں کو جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہونے والے حملوں سے تحفظ فراہم کرتے وقت بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مہارت کی کمی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والے ٹولز کی کمی، اور سائبر سیکیورٹی کے جدید انفراسٹرکچر کے انتظام کی پیچیدگی بہت سے اداروں کو کمزور بنا دیتی ہے۔ ”سائبر ڈیفنس اور اے آئی: کیا آپ اپنی تنظیم کی حفاظت کے لیے تیار ہیں؟” کے عنوان سے اپنی تازہ ترین تحقیق میں، کیسپرسکی نے ایس ایم ایز اور بڑے کاروباری اداروں میں آئی ٹی اور انفارمیشن سیکیورٹی کے پیشہ ور افراد سے رائے اکٹھی کیں۔ عالمی سطح...
بیجنگ:جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک حیران کن پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) نے انسانی مدد کے بغیر اپنی نقل تیار کرکے خطرناک حد عبور کر لی ہے۔ چین کی فیوڈان یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ بے قابو اے آئی کے ابتدائی آثار ہیں، جو مستقبل میں انسانیت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ تازہ تحقیق میں 2بڑے لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) کا جائزہ لیا گیا، جن میں میٹا کا LLaMA اور علی بابا کا Qwen شامل تھا۔ ماہرین نے ان ماڈلز کو جانچنے کے لیے ایک تجربہ کیا، جس میں انہیں شٹ ڈاؤن کے دوران اپنی نقل تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔ حیران کن طور پر ان...
چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے امریکا اور یورپ میں سرمایہ کاروں کو اس حد تک خوفزدہ کردیا ہے کہ امریکی ٹیک کمپنی نویڈیا اپنی قیمت کا چھٹا حصہ کھو بیٹھی ہے۔ مبینہ طور پر اپنے حریفوں کی لاگت کے مقابلے پر ایک چھوٹے سے خرچ پر تخلیق کیا گیا ایک چینی آرٹیفیشل انٹیلیجنس چیٹ بوٹ، ڈیپ سیک، گزشتہ ہفتے متعارف کرایا گیا تھا جو اس وقت امریکا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی مفت ایپ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دوڑ: چینی کمپنی ڈیپ سیک نے میدان مار لیا مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس چپ بنانیوالی نویڈیا اور مصنوعی ذہانت سے منسلک مائیکروسوفٹ اور گوگل سمیت دیگر ٹیک...
آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی دنیا میں حالیہ برسوں میں غیر معمولی ترقی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں ٹیکنالوجی کے سب سے جدید ماڈلز کا بنیادی مقصد زبان کی پروسیسنگ، ڈیٹا تجزیے، اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانا ہے۔ اسی دوڑ میں چینی کمپنی DeepSeek نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جس نے عالمی AI مارکیٹ کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ DeepSeek کی یہ کامیابی نہ صرف تکنیکی برتری کی عکاس ہے بلکہ یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں معاشی اور عملی حدود کو بھی چیلنج کر رہی ہے۔ DeepSeek، جسے 2023 میں چین کے شہر ہانگژو میں قائم کیا گیا، نے انتہائی کم وسائل میں ایسا AI ماڈل تیار کیا جو نہ صرف موجودہ ماڈلز کا مقابلہ کر...
ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز اسلامی جمہوریہ ایران نے تیز رفتار انفراسٹرکچر سے لیس نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارک کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر کے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی مجتبی علی زادہ نے تہران میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس قومی پارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ آئندہ دو سالوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ مہر خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے...
سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ منصوبے کا مقصد برطانیہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا عالمی لیڈر بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ وائیڈ ویب بھی برطانیہ نے ہی شروع کیا تھا۔ سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ میں اے آئی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے استعمال کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ ایک تقریب کے دوران سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ اے آئی مستقبل نہیں حال ہے، یہ پہلے ہی لوگوں کی زندگیاں بدل رہا ہے۔ اے آئی سے دفاتر میں انتظامی کام اور ٹیچرز کا پیپر ورک بھی کم ہوگا۔ سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ منصوبے کا...
اسلام ٹائمز: نشست سے پروفیسر سید امتیاز رضوی صاحب نے خطاب کیا۔ انہوں نے جہاں دینی تعلیم میں آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی اہمیت کو واضح کیا، وہیں یہ بھی بتایا کہ آرٹیفیشیل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت اور حقیقی ذہانت کے درمیان کیا تعلق اور رابطہ ہے۔ انہوں نے مختلف مثالوں سے اس موضوع پر روشنی ڈالی کہ حقیقی ذہانت انسانوں میں پائی جاتی ہے جبکہ غیر حقیقی ذہانت جسے مصنوعی ذہانت بھی کہتے ہیں، وہ انسانوں کی بنائی ہوئی مشینوں میں پائی جاتی ہے۔ رپورٹ: نقی حسین جعفری جامعہ الرضا اسلام آباد میں طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ تربیتی پروگراموں کو بھی خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں تربیت سے مراد فقط اخلاقی تربیت ہی مراد نہیں لی جاتی...