بیجنگ:جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک حیران کن پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) نے انسانی مدد کے بغیر اپنی نقل تیار کرکے خطرناک حد عبور کر لی ہے۔

چین کی فیوڈان یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے خبردار کیا ہے کہ یہ بے قابو اے آئی کے ابتدائی آثار ہیں، جو مستقبل میں انسانیت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔

تازہ تحقیق میں 2بڑے لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) کا جائزہ لیا گیا، جن میں میٹا کا LLaMA اور علی بابا کا Qwen شامل تھا۔ ماہرین نے ان ماڈلز کو جانچنے کے لیے ایک تجربہ کیا، جس میں انہیں شٹ ڈاؤن کے دوران اپنی نقل تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔ حیران کن طور پر ان دونوں ماڈلز نے 10 میں سے 5 سے زائد بار کامیابی سے اپنی کاپی بنا لی یعنی انہوں نے بغیر کسی انسانی مدد کے خود کو دوبارہ تخلیق کر لیا۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت مصنوعی ذہانت کے بے قابو ہونے کا ایک واضح اشارہ ہے۔ اگر اے آئی ماڈلز بغیر کسی نگرانی کے اپنی نقل تیار کر سکتے ہیں، تو وہ مستقبل میں خودمختار ہو سکتے ہیں جو کہ انسانی کنٹرول سے باہر نکلنے کا پہلا قدم ہوگا۔

یہ انکشاف مصنوعی ذہانت کی خودمختاری اور ممکنہ خطرات پر سنجیدہ بحث چھیڑ سکتا ہے۔ اگر اے آئی سسٹمز خود کو بہتر بناتے رہے اور بغیر انسانی مداخلت کے اپنی نقل تیار کرتے رہے تو ماہرین کے مطابق یہ مستقبل میں سائبر سکیورٹی، ملازمتوں اور حتیٰ کہ انسانی بقا کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کی یہ حیران کن صلاحیت جہاں ایک طرف ترقی کی علامت ہے، وہیں دوسری جانب یہ سوال بھی اٹھاتی ہے کہ کیا اے آئی پر کنٹرول برقرار رکھنا ممکن رہے گا؟ اگر اس پر سخت نگرانی نہ رکھی گئی تو یہ خودمختار ہو کر مستقبل میں انسانیت کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اپنی نقل تیار کر مصنوعی ذہانت اے آئی کے لیے

پڑھیں:

میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والا ضمنی عملی امتحان ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والے ضمنی عملی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحان کے ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 ء کو لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نوجوت سنگھ سدھو نے 5 ماہ میں 35 کلو وزن کم کرلیا، مداح حیران
  • علی بابا گروپ نے بھی اپنی اے آئی ایپ کا نیا ماڈل لانچ کردیا
  • مصنوعی ذہانت نے انسانی مدد کے بغیر ریڈ لائن کو عبور کرلیا ہے، محققین کا انکشاف
  • ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار، کرن جوہر نے تصدیق کردی
  • ڈیپ سیک استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، ماہرین کا انتباہ
  • جامعہ اردوکے 231کامیاب طلبہ کوتمغے اوراسناد تفویض
  • پشپا 2 – نیٹ فلکس پر اضافی فوٹیج کے ساتھ ریلیز ہونے کو تیار
  • آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دوڑ: چینی کمپنی DeepSeek نے میدان مار لیا
  • میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والا ضمنی عملی امتحان ملتوی