2025-04-19@05:38:22 GMT
تلاش کی گنتی: 724
«روپے رہی»:
(نئی خبر)
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے پارکس،گرائونڈ اور گرین بیلٹ کھنڈرات اور ویرانی کا نمونہ پیش کررہے ہیں اور ان کا عملہ کہاں گیا؟پارکس اور گرائونڈز کی کی ویرانی کی وجہ سے اسپتال بھرے پڑے ہیں شہریوں کو کھیل اور تفریح کے مقامات فراہم کرنا سندھ حکومت اور ضلعی حکومت کی ذمے داری ہے جس میں وہ ناکام ہیں۔ عائشہ پارک،باغ مصطفی گرائونڈ،نرسری پارک، المصطفیٰ پارک۔محبوب گرائونڈ کی حالت زار دیکھی جا سکتی ہے جبکہ ٹینک چورنگی پارک میں اسٹاف ہی نہیں،نہ چوکیدار نہ مالی۔انہوں نے کہا کہ ہر سال پارکس اور گرائونڈز کی تعمیرات و دیکھ بھال کے نام...
ایک دنیا کہتی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھارت کی مہارت کا جواب نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی ٹی میں بڑے پیمانے پر افرادی قوت تیار کرکے بھارت اب دنیا بھر سے ہر سال اربوں ڈالر کمارہا ہے۔ ایسے میں یہ بات بہت حیرت انگیز دکھائی دیتی ہے کہ بھارت ہی میں آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد، بلکہ پروفیشنلز آن لائن کمائی اور سرمایہ کاری کے ذریعے کمانے کے چکر میں خطیر رقوم سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہاتھ پیر ہلائے بغیر کمائی کا چسکا ایسا پڑا ہے کہ دوسروں کے انجام سے سبق سیکھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جارہی۔ بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ دنوں آن لائن...
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 62 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پروگرام کے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 5 ہزار سے زائد افراد اس پروگرام کے تحت قرض حاصل کر چکے ہیں اور 4200 سے زیادہ مکانات تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس پروگرام کے تحت مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مریم نواز نے قرض کی مقدار 15 سے 20 لاکھ روپے تک...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کو نئی پہچان دی۔ بانی فتنہ پارٹی کا کوئی فون تک نہیں سنتا تھا۔ اڈیالہ جیل سے فتنہ خان نے فائنل کال دی وہ مس کال ثابت ہوئی۔ سول نافرمانی کی کال کے باوجود ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے تین ارب دس کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔ سول نافرمانی کی تحریک سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر فتنہ کی پالیسی کو کسی دوست ملک نے توجہ نہ دی۔ گنڈا پور سمیت کے پی گورنمنٹ کی پوری کابینہ کرپشن میں لت پت ہے۔ بارہ سال سے نالائق شخص کی حکومت نے ہر شخص کی تکلیف میں اضافہ کر...
کراچی: وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کی پاکستانی بندرگاہوں پر سرمایہ کاری دلچسپی بڑھ گئی ہے کیونکہ پاکستانی بندرگاہیں وسط ایشیاء کی ریاستوں تک رسائی کا واحد گیٹ وے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر بحری امور نے کہا کہ مرسک لائن 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے، ابوظبی پورٹ، دبئی ورلڈ کمپنیاں مزید انویسٹمنٹ کا پلان بنارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرسک لائن نے بندرگاہوں کے اطراف علاقوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ ڈنمارک کے تعاون سے شپ بریکنگ کیلئے گرین ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، افغانستان...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے ملک میں ٹیکس چوری کے کلچر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نظام کو ٹھیک کرنے کا مشورہ دینے والے بعد میں خود ٹیکس چور نکلتے ہیں، حکومت ایک نیا قانون لا رہی ہے جس کے تحت ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے لیے خریداری مشکل ہو جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی سے دسمبر تک 386 ارب روپے کے نمایاں ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران محصولات کی وصولی 5 ہزار 623 ارب روپے رہی جو مطلوبہ ہدف 6 ہزار 9 ارب روپے سے کم ہے۔ آئی ایم ایف...
85 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی تمنا بھاٹیا نے اپنی شاندار اداکاری سے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے ۔ چاہے بالی ووڈ ہو یا ٹالی ووڈ، یہ 35 سالہ اداکارہ بھارتی سینما میں اپنی قابل ذکر خدمات کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کے شاندار ڈانس مووز اور بہترین اداکاری کی مہارت نے انہیں ایک غیر معمولی فنکارہ کے طور پر پہچان دلوائی ہے۔ فلم ‘استری 2 ‘ کے مقبول گانے ‘آج کی رات‘ نے نا صرف تمنا کے دلکش انداز کو نمایاں کیا بلکہ انہیں ایک بہترین اداکارہ اور ڈانسر کے طور پر بھی متعارف کروایا۔ 2005 کی فلم ‘چاند سا روشن چہرہ‘سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے...
جماعت اسلامی نے بجلی کے بل کم نہ ہونے پر سترہ جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم اڑان پاکستان اور اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس بہتر ہونے کی خوشخبری تو دے رہے ہیں لیکن پٹرول، کھانے پینے کی اشیا کیوں سستی نہیں ہوئیں، معاشی حالات بد سے بدترین ہو رہے ہیں۔ آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھانے، دھرنوں و احتجاج سے 5 آئی پی پیز بند کرنے اور 18 سے بات چیت کا دعویٰ کیا گیا، آئی پی پیز بند ہونے کے باوجود بجلی کے بل کم کیوں نہیں ہو رہے۔ حکومت صرف اعلانات کرتی ہے بجلی قیمتیں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایوان زراعت سندھ کے مرکزی جنرل سیکرٹری زاہد حسین بھرگڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے شوگر مل مالکان مافیا بن چکے ہیں، گنے کی قیمت 100 روپے فی من کم کر دی، 2 لاکھ من گنے کی کرشنگ کی صلاحیت رکھنے والی ملیں 50 ہزار من گنے کی کرشنگ کر کے سست رفتاری سے چلنا شروع کر دیں، گنے سے لدے ہزاروں ٹرالر، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں کئی دن سے پھنسی ہوئی ہیں، جس سے آؤٹ زونز سے گنے کی خریداری بند ہے۔ ایوان زراعت سندھ نے 35 شوگر مل مالکان کو مافیا قرار دیتے ہوئے انہیں استحصالی گینگ قرار دے دیا، سندھ حکومت فوری طور پر شوگر مل مالکان کیخلاف کارروائی کرے...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے اور حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں لیکن بہت اچھا ہوا کہ پی ٹی ائی نے مذاکرات کر کے حکومت کو ایکسپوز کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ کو بھی اب سمجھ آجانی چاہیے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کے اوپر بوجھ ہیں یہ اڑان پاکستان کی باتیں کر رہے ہیں لیکن پیسہ کہاں ہے، ملک میں امن و امان اور رول آف لا نہ ہو اور سیاسی...
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی 21 ماہ قید کے دوران کتنے روپے خرچ ہوئے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی پر خطیر رقم خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑروپے کے اخراجات ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے کم وبیش 630 یوم جیل میں قید کے دوران پراسیکیوشن کی مد میں 38 کروڑ، سیکیورٹی کی مد میں 8 کروڑ جبکہ کھانے سمیت دیگر انتظامات کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بیرک کی...
کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11 ڈالر بڑھ کر 2676 ڈالر ہو گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے کے اضافے سے 279,400 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 24 قیراط فی 10 گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 239,540 روپے کا ہوگیا ہے۔ دریں اثنا ملک میں چاندی کی قیمتیں مستحکم ہیں جو فی تولہ 3350 روپے اور 10 گرام چاندی 2872.08 روپے پر برقرار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ چاندی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کو بڑے ریلیف کی خبر سنادی اور امید ظاہر کی ایک ماہ ریلیف مل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے 30 دن میں آئی پی پیز کے ساتھ معاملات مکمل ہونے کی توقع ظاہر کردی۔ سابق نگراں وزیر نے کہا کہ امید ہے ایک ماہ میں بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی ہوجائے گی، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کوایک ہزار ارب روپےادا کیے جا رہے تھے، بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کو10 روپے یونٹ کیپسٹی پیمنٹ ادا کیے جا رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ اس معاملے پر ٹاسک فورس قائم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے ہماری خواہش ہے بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ آئی ایم ایف سے کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت جاری ہے۔ 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کر سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پربات چیت کر رہے ہیں اور معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اویس لغاری نے کہا بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا...
معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عاصم محمود کا کہنا ہے کہ انہوں نے لنڈے سے ایک جیکٹ خریدی جس میں سے انہیں 100 پاؤنڈز کا ایک نوٹ ملا۔ عاصم محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ اپنے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے کالج میں سردیوں میں نیلے رنگ کا سویٹر، کوٹ یا جیکٹ پہننے کی اجازت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سردی بڑھ گئی تو انہوں نے سوچا گھر جا کر والدین سے کہیں گے کہ نیلے رنگ کا سویٹر یا جیکٹ لا دیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری قبر کا حساب دینا ہے تو بولیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موبائل فون کا استعمال اتنا بڑھ چکا ہے کہ تقریباً ہر دوسرے شخص کے پاس موجود ہے، دنیا کی تیز رفتار ترقی اور موبائل فون میں ہونے والی جدت نے اس چھوٹے س آلے کو ہر ایک کی ضرورت بنا دیا ہے۔ دنیا بھر میں درجنوں موبائل فون کمپنیاں نت نئے فیچرز کے ساتھ موبائل فونز متعارف کراتی ہیں جو انتہائی بیش قیمت اور عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو دنیا کا دو ایسے موبائل فونز کے بارے بتاتے ہیں جن کا کام تقریباً یکساں لیکن قیمتوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت دنیا میں جو سب سے مہنگا موبائل فون دستیاب ہے وہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری ہائیڈروپاور کانفرنس سے خطا ب کررہے ہیں اسلام آباد(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) حکام نے انکشاف کیا ہے کہ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا مقصد کیپسٹی پیمنٹ پوری کرنا ہے، اس وقت کیپسٹی پیمنٹ سالانہ 2 ہزار ارب روپے ہے۔ محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا، کمیٹی رکن ملک انور تاج نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں 2 ہزار سے ڈھائی ہزار ارب دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کیپسٹی پیمنٹ دینی ہیں تو آئی پی پیز سے بجلی لے کر مفت بجلی عوام کو دے دیں، لوڈ شیڈنگ بھی چل رہی ہے، ان...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کر سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کر رہے ہیں،اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک وفاقی وزیر نے کہا کہ بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، مزید 16 پلانٹس کی نظرِ ثانی کرنے...
بی ایس پی پروگرام :وظائف کی سہ ماہی رقم کو 10500 روپے سے بڑھا کر 13500 روپے کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ گھرانوں کیلئے نئے سال کا تحفہ کفالت وظائف کی سہ ماہی رقم کو 10500 روپے سے بڑھا کر 13500 روپے کردیا گیا ؛ نئے سال کا عزم بینظیر ہنر مند پروگرام ہے، بی بی شہید کا قول تھا کہ ہنر آپ کا سرمایہ ہے؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی نوشہرہ میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس پبی دورے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کو حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لگ بھگ 520 دنوں سے جیل میں ہیں اور ان کے خلاف 188 مقدمات فائل کئے گئے ہیں جن میں سے 4 انویسٹی گیشنز اور انکوائریز نیب میں ہیں۔عمران خان کے خلاف 12 انویسٹی گیشنز ایف آئی اے میں ہیں جبکہ ملک بھر کے 70 پولیس سٹیشنز میں 172 کریمنل مقدمات ہیں۔سرکاری حکام نے مزید بتایا کہ حکومت نے جیل میں عمران خان پر 55 کروڑ روپے خرچ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50کروڑ روپے نہ دینے پر شرکا ءکو احتجاج ریکارڈ کرانے کا طریقہ بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل"جیو نیوز "کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی ، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،اللہ کو جواب دینا ہے ، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے کشکول کو توڑنا ہے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، ہم نے اداروں کو بااختیارکرنا ہے، آگے بڑھنے کیلئے خوف کے بت کو توڑنا پڑے گا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا ہے، بجلی صارفین کے لیے قیمتیں کم ہوئی ہیں، گیارہ سو ارب روپے کی بچت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں اب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے، تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی ہو گی، نظر ثانی کے بعد عوام کو بہت اچھی بچت ہو گی، مزید پندرہ آئی پی پیز کے معاہدوں...
شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت این آر او کی سیاست چھوڑ دے، این آر او کوئی نہیں مانگ رہا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نہ تو نتھیا گلی، نہ بنی گالہ اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے، وہ تمام کیسز عدالتوں میں لڑ کر باہر آئیں گے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 2022ء سے اب تک 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا جا چکا ہے، کیا ملک قرضوں پر چلے گا؟ کیا اڑان پاکستان قرضوں سے چلے گا؟ مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ...
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت کر رہے ہیں۔اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، خواہش ہے کہ بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیے جماعت اسلامی کا بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کردی وفاقی وزیر نے کہا...