Daily Mumtaz:
2025-04-15@09:44:41 GMT

تمنا بھاٹیا کتنی امیر ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

تمنا بھاٹیا کتنی امیر ہیں؟

85 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی تمنا بھاٹیا نے اپنی شاندار اداکاری سے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے ۔

چاہے بالی ووڈ ہو یا ٹالی ووڈ، یہ 35 سالہ اداکارہ بھارتی سینما میں اپنی قابل ذکر خدمات کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کے شاندار ڈانس مووز اور بہترین اداکاری کی مہارت نے انہیں ایک غیر معمولی فنکارہ کے طور پر پہچان دلوائی ہے۔

فلم ‘استری 2 ‘ کے مقبول گانے ‘آج کی رات‘ نے نا صرف تمنا کے دلکش انداز کو نمایاں کیا بلکہ انہیں ایک بہترین اداکارہ اور ڈانسر کے طور پر بھی متعارف کروایا۔

2005 کی فلم ‘چاند سا روشن چہرہ‘سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ حسین اداکارہ 2024 کی ہٹ او ٹی ٹی ریلیز ’سکندر کا مقدر‘ کے ذریعے مزید توجہ کا مرکز بنی ہیں۔

پرتعیش زندگی کے مالک ہونے کے ناطے، تمنا بھاٹیا کے پاس مہنگی گاڑیاں اور ممبئی میں ایک شاندار اپارٹمنٹ ہے، جس کی قیمت تقریباً 16 اعشاریہ 60 کروڑ روپے ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ان کی کل دولت کا تخمینہ 120 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

تمنا کی اسکرین پر موجودگی، خوبصورت تبدیلیاں، اور بولڈ فیشن کے انتخاب ہمیشہ سب کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ ان کی مہنگی گاڑیوں اور شاندار جائیدادوں کی کلیکشن بھی کسی سے کم نہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ان کی گاڑیوں میں مرسیڈیز بینز جی ایل ای 1.

02 کروڑ روپے، بی ایم ڈبلیو 320 آئی 43.50 لاکھ روپے، مٹسوبشی پجیرو اسپورٹ 29.96 لاکھ روپے، لینڈ روور رینج روور ڈسکوری اسپورٹ 75.59 لاکھ روپے شامل ہیں۔

ممبئی کے بے ویو اپارٹمنٹ کی 14ویں منزل پر واقع ان کا شاندار گھر 80 ہزار 778 مربع فٹ پر مشتمل ہے، جس کی قیمت تقریباً 16.60 کروڑ روپے ہے۔

تمنا نے اداکاری کے علاوہ مختلف ہائی پروفائل برانڈز کی نمائندگی بھی کی ہے۔ وہ جاپانی اسکن کیئر برانڈ شیسیدو کی انڈین ایمبیسڈر ہیں اور مارچ 2024 میں راسنا کے نئے سافٹ ڈرنک کنسنٹریٹ کی بھی برانڈ ایمبیسڈر بنیں۔

21 دسمبر 1989 کو پیدا ہونے والی تمنا بھاٹیا کا تعلق ایک سندھی خاندان سے ہے۔ انہوں نے 13 سال کی عمر میں اداکاری کی تربیت لینا شروع کی۔ ان کی نمایاں فلموں میں چاند سا روشن چہرہ، سری، اور باہوبلی 2: دی کنکلوژن شامل ہیں۔

باہوبلی کی اداکارہ گزشتہ ایک سال سے اداکار وجے ورما کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں، حالانکہ دونوں نے اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

تمنا بھاٹیا کا کیریئر ان کی محنت، لگن، اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ نہ صرف اپنی شاندار کارکردگی سے اسکرین پر چھا جاتی ہیں بلکہ اپنے مداحوں کے لیے ایک ترغیب کا باعث بھی ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کروڑ روپے

پڑھیں:

کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس

کراچی:

پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔

اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب مسرر رزاق آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے پیڈل کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں یہ کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

پیڈل کو عام طور پر ٹینس اور اسکواش کا امتزاج سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بیشتر قوانین ٹینس سے مشابہت رکھتے ہیں، تاہم چند اصول اسکواش سے بھی مستعار لیے گئے ہیں جو اس کھیل کو منفرد اور دلچسپ بناتے ہیں۔

نیشنل چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو پاکستان میں پیڈل کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے اور مستقبل میں مزید ٹورنامنٹس اور تربیتی پروگرامز کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان دنیا کا سب سے بڑا سولر پینل امپورٹر! لیکن ریٹ میں کب کتنی کمی ہوئی؟
  • کروڑوں روپے کا فراڈ، نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا
  • بھارتی کھلاڑی نے ٹیم کی شکست پر اپنی شاندار اننگز کو بے کار قرار دیدیا
  • اوورسیز کنونشن کا شاندار آغاز: دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بھرپور شرکت، ہزاروں محروم
  • کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، نادیہ حسین ایف آئی کے نوٹس پر پیش
  • کرینہ کپور کی دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر شاندار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
  • کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
  • پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
  • 16اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟جانیے