Jasarat News:
2025-01-18@18:38:58 GMT

حیدرآباد کے گرین بیلٹ کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے پارکس،گرائونڈ اور گرین بیلٹ کھنڈرات اور ویرانی کا نمونہ پیش کررہے ہیں اور ان کا عملہ کہاں گیا؟پارکس اور گرائونڈز کی کی ویرانی کی وجہ سے اسپتال بھرے پڑے ہیں شہریوں کو کھیل اور تفریح کے مقامات فراہم کرنا سندھ حکومت اور ضلعی حکومت کی ذمے داری ہے جس میں وہ ناکام ہیں۔ عائشہ پارک،باغ مصطفی گرائونڈ،نرسری پارک، المصطفیٰ پارک۔محبوب گرائونڈ کی حالت زار دیکھی جا سکتی ہے جبکہ ٹینک چورنگی پارک میں اسٹاف ہی نہیں،نہ چوکیدار نہ مالی۔انہوں نے کہا کہ ہر سال پارکس اور گرائونڈز کی تعمیرات و دیکھ بھال کے نام پر بلدیہ اور MPA.

MNAفنڈز سے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیا جاتا ہے۔دکھاوے کی غرض سے تھوڑا کام کروایا پھر کچھ دنوں بعد عدم دیکھ بھال کی وجہ سے وہی کھنڈرات کا منظرجبکہ مہنگائی،یوٹیلیٹی بلز کے ہوشر باریٹ ،ناقص اشیا کی فروخت اور بڑھتی بیماریوں کی وجہ سے شہریوں کو پارکس اور گرانڈز کی اشد ضرورت ہے جہاں وہ کچھ وقت اچھا گزار سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ30سالوں میں پارکس، گرائونڈ اور گرین بیلٹ کے نام پر اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوگیا۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ماتلی: سٹیزن ویلفیئر فورم کا سرکاری زمین سے قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ

ماتلی (جسارت نیوز) سٹیزن ویلفیئر فورم کے چیئرمین اسلم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی شہری حدود میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے بالکل سامنے ماتلی شہر سے گزرنے والے مین حیدرآباد بدین روڈ اور سروے نمبر 282 اور 283 سے 5.24 ایکڑ کھورا کی سرکاری اراضی قابضین سے خالی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر تیزی کے ساتھ قبضہ مافیا ہاتھ صاف کرنے میں مصروف ہے، یہ اراضی انگریز دورِ حکومت سے سرکاری املاک میں شامل ہے، قیامِ پاکستان سے قبل اس اراضی پر سرکاری گودام بھی قائم تھے، کھورا کی سرکاری اراضی سابق ڈپٹی کمشنر بدین سیال اور سابق اسسٹنٹ کمشنر ماتلی زارا زاہد نے پبلک پارک کے لیے تجویز کر کے اس پر پبلک پارک کا سائن بورڈ بھی آویزاں کرایا تھا، کھورا کی اس اراضی پر روڈ سائیڈ پر بعض بااثر شخصیات نے قبضے کر کے اپنی دکانیں تعمیر کرلیں، حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ بدین کھورا کی اس سرکاری اراضی کو قابضین سے خالی کرا کر میونسپل انتظامیہ کے حوالے کر دے تو اس پر جدید بس ٹرمینل اور ایک بڑی سبزی منڈی قائم کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماتلی: سٹیزن ویلفیئر فورم کا سرکاری زمین سے قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ
  • زونگ کا پارک ویوسٹی کے ساتھ شراکت داری
  • پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، زمان پارک اور لبرٹی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات
  • ریڈ اور گرین لائن ٹریک پر سائیکل چلائی جا سکتی ہے: شرجیل انعام میمن
  • اہم شخصیت سے ملاقات، پس منظر اور پیش منظر
  • گرین ٹری ہولڈنگز کی ٹی آر جی 35 فیصد حصص کی پیشکش
  • حیدرآباد: صبح کے وقت چھائی دھند کا منظر
  • حیدرآباد: ٹی ایل پی کے صوبائی ناظم اعلیٰ صوفی یحییٰ قادری شہید زرداری کی پہلی برسی پر ان کے مزار پر کارکنان سے بات چیت کررہے ہیں
  • اسسٹنٹ کمشنرکھپرونے کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کردیا
  • گل زمین فٹبال کپ ، سیمی فائنل کی تیاریاں مکمل، حیدری بلوچ نے سندھ بلوچ کلب کو 2-1سے میدان بدر کردیا