بجلی 12 روپے یونٹ تک سستی کر سکتے، 50 کی خواہش: وزیر توانائی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے ہماری خواہش ہے بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ آئی ایم ایف سے کیپٹو پاور پلانٹس پر بات چیت جاری ہے۔ 10 سے 12 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کر سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ کیپٹو پاور پلانٹس پربات چیت کر رہے ہیں اور معاملہ اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اویس لغاری نے کہا بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے بجلی کا ریٹ 50 روپے کم ہو جائے۔ بگاس کے 8 پلانٹس کا جائزہ لینے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ مزید 16 پلانٹس کی نظرثانی بھی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس کے بعد حکومتی پلانٹس کے ریٹرن آن ایکوئٹی کی باری آئے گی۔ اس ماہ کے آخر تک کیپٹو پلانٹس کا معاملہ حل ہو جائے گا۔ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے تک سستی ہو چکی ہے۔ اویس لغاری نے کہا آئندہ پانچ سے سات سال میں کے الیکٹرک کا 500 ارب روپے منافع مانگا جا رہا ہے، ہمارے خیال میں یہ ناجائز ہے، اس سے خیبر پی کے کا صارف بھی متاثر ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے بجلی اویس لغاری نے کہا بجلی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور مزید کم ہوں گی۔ مزید 15 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدے وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں لیکر جا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا اب تک 1100 ارب روپے کی بچت کر چکے ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں اب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے۔ انہوں نے کہا تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ نظر ثانی کے بعد عوام کو بہت اچھی بچت ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکے الیکٹرک نے ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں بہت بڑی رقم مانگی ہے۔ میرے خیال میں یہ ملٹی ایئر ٹیرف اتنا نہیں بنتا، بہت کم ہونا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی نیپرا پاکستان کے عوام کا مفاد مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ اویس لغاری نے کہا وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سے کنڈا کلچر کے خاتمے کے ایجنڈے پر ملاقات ہوئی تھی، کنڈا کلچر پر وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر رہے ہیں
پڑھیں:
امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون پر مبنی ایک اہم معاہدے پر جلد دستخط ہونے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی ایک اسٹریٹجک پیش رفت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشیران قومی سلامتی کی ملاقات
امریکی وزیر تونائی کرس رائٹ نے سعودی وژن اور اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے، اور ہمیں مستقبل میں اس شراکت سے بڑی توقعات ہیں۔
یہ اقدام امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو توانائی اور ماحولیات جیسے اہم شعبوں میں مزید وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
گزشتہ روز وزیر توانائی سعودی عرب شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے امریکی وزیر توانائی اور ان کے وفد کا کنگ عبداللہ پیٹرولیم اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر میں خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں توانائی کی پالیسی، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ٹرانسپورٹ جیسے موضوعات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ مشترکہ تحقیق اور تجربات کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
یہ معاہدہ سعودی عرب میں پُرامن نیوکلیئر انرجی کی صنعت کو مقامی بنانے کے عزم کی عملی شکل ہوگا، جو کہ عالمی توانائی کے منظرنامے میں سعودی کردار کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا دوطرفہ تعلقات سعودی عرب صنعت نیوکلیئر انرجی وی نیوز