اڈیالہ جیل میں عمران خان کی 21 ماہ قید کے دوران کتنے روپے خرچ ہوئے؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی 21 ماہ قید کے دوران کتنے روپے خرچ ہوئے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی پر خطیر رقم خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑروپے کے اخراجات ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے کم وبیش 630 یوم جیل میں قید کے دوران پراسیکیوشن کی مد میں 38 کروڑ، سیکیورٹی کی مد میں 8 کروڑ جبکہ کھانے سمیت دیگر انتظامات کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی بیرک کی سیکیورٹی پر 24 گھنٹوں کے لیے 26 اہلکار ڈیوٹی فرائض انجام دے رہے ہیں، تنخواہ کی مد میں ماہانہ 24 لاکھ روپے جبکہ 21 ماہ میں 6 کروڑروپے زائد کی ادائیگی کی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ عمران خان کی بیرک کے اردگرد سیکیورٹی کے انتظامات پر 2 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر نیب، ایف آئی اے سمیت فوجداری مقدمات بھی زیرسماعت ہیں، جن پر نیب پراسیکیوٹرز پر 30 کروڑ روپے اور ایف آئی اے نے 5 کروڑروپے خرچ کیے ہیں جبکہ فوجداری مقدمات میں سیکیورٹی آفیشلز 10 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں۔
سرکاری حکام کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کھانے پینے پر یومیہ خرچہ 20 ہزار روپے ہوتے ہیں، جو کم و پیش 21 ماہ کے 630 روز میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے بنتا ہے، عمران خان کے لیے جیل میں 2 بیرکس مخصوص ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانٹرینگ کی جاتی ہے جبکہ جیل میں ان کے معائنے کے لیے بھی 6 سے زائد ڈاکٹر مختص ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میں عمران خان کی قید کے دوران روپے خرچ
پڑھیں:
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاک
— فائل فوٹوضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 دسمبر سے اب تک آپریشن کے دوران 18خوارج زخمی کیے گئے، یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے واقعات پر تیراہ میں یہ آپریشن کیے، تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج کرم سامان لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں 4 گاڑیاں آئیں جس کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 گاڑیاں با حفاظت علی زئی پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی گاڑیوں کو پیچھے ہی روک لیا گیا ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی کے نتیجے میں شر پسند بھاگ گئے۔