2025-01-22@00:00:55 GMT
تلاش کی گنتی: 2930
«بنیادی حق»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں۔ آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بتایا کہ ایک ”دوست ملک“ سے عبوری افغان حکومت سے بات کرنے کی درخواست کی ہے۔سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف کے خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنماؤں سے تقریباً 4 گھنٹے طویل اجلاس میں کئی سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، آرمی چیف کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔اے کیو آئی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 553 ریکارڈ کیا گیا جسے خطرناک درجے کی فضائی آلودگی کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرےنمبر پر رہا، نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 425 پارٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔ادھر آلودگی میں کراچی بھی کسی سے پیچھے نہیں، آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے اور اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا۔
بھارتی کسان فصلوں کیلئے ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کی مانگ کر رہے ہیں، بزرگ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال آج 55ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں پنجاب کے احتجاجی کسانوں کے ساتھ بات چیت کرے گی جس میں کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر مذاکرات ہونگے۔ مودی حکومت کے سینیئر افسر نے میڈیا کو یہ جانکاری دی۔ بھارتی کسان فصلوں کے لئے ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کی مانگ کر رہے ہیں۔ مجوزہ میٹنگ کے اعلان کے بعد بزرگ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال طبی امداد لینے پر بھی راضی ہوگئے ہیں۔ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال آج 55ویں دن میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ آمرانہ دور جنرل ضیاء کا تھا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء کے دور میں بھٹو کو بھی ہٹا دیا گیا تھا، سپریم کورٹ بھی اس میں استعمال ہوئی، کئی سال بعد سپریم کورٹ نے خود مانا۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے شاہی قلعہ میں سیاسی ریلی نکالنے پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، جنرل ضیاء نے سری لنکا کی حکومت سے درخواست کی کہ ان کی بیٹی ہاتھی کا بچہ رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حکومت کی دوسرے ملک کی حکومت کو درخواست...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔ لاہور میں زرعی ادویات کمپنی ڈیلرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیابی کیلئے سیاسی قیادت قومی ترجیحات پر سنجیدہ ہو اور اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کی جہدوجہد کا ساتھ دیں، حکومت زراعت اور کنسٹرکشن فیلڈ کو بیک وقت خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کنسٹرکشن ملک کی صنعت روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے، پاسکو کے ادارے کو ختم نہ کیا جائے۔
اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس طرح کی تباہی ہوئی اس میں بشریٰ بی بی کو 10 گنا زیادہ سزا ہوجانی چاہیے تھی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کیا ہوگیا کہ اچانک عمران خان بے ایمان نظر آنا شروع ہوئے، کیا 2018 ء سے پہلے وہ بے ایمان نہیں تھے؟نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان شروع سے بے ایمان آدمی ہوتے تو جب ان کی جمائما سے طلاق ہورہی تھی تو کروڑوں ڈالرز قانونی طور پر ملنے والے تھے، وہ لے لیتے جو کہ انہوں نے نہیں لیے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی میں آپ...
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت استغاثہ کے مزید ایک گواہ پولیس اے ایس ائی نور کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس نے ملزمان سے برآمد شدہ ڈنڈے، جھنڈے، لائٹر، ماچس عدالت پیش کیے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی عدالت میں موجود رہے، سماعت کے دوران شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، شہریار آفریدی اور محمد بشارت راجہ سمیت دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔ دوسری جانب ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب بھر میں جاری سڑکوں اور صحت سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشرف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت صوبے میں 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 455 پر کام شروع ہوگیا ہے، روڈ بحالی پروگرام کے تحت تعمیر و بحالی کا 25 فیصد سے زائد کام مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز۔ٹوکے تحت 72 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 67 پر کام شروع ہو چکا ہے، روڈ بحالی پروگرام فیز۔ٹو کے پراجیکٹ پر...
کیا واقعی ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی ٹائیکون عدیل ساجن کی شکل میں نیا پیار مل گیا؟ تہلکہ خیز خبر
ابوظہبی (نیوز ڈیسک) ہندوستانی سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مبینہ طور پر پاکستانی سابق کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم تاجر عادل ساجن سے مل رہی ہیں۔نجی چینل کے مطابق ثانیہ مرزا، جو اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں ہے، اب ایک بار پھر خبروں میں ہے، کیونکہ اسے عادل ساجن کے ساتھ جوڑا جارہاہے – ساجن ایک مشہور ارب پتی ہیں جو حال ہی میں شارک ٹینکس میں بھی شامل ہے۔ ان کے مبینہ تعلقات کے بارے میں گونج اس وقت شدت اختیار کر گئی جب عادل خلیجی ملک میں ثانیہ کے ولا کو ڈیزائن کرنے پر کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات بڑھ رہے...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے، مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور اس کے تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔بانی پی ٹی آئی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔ مریم...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری کے بعد 455 پر کام شروع ہوگیا ہے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری اور 67 پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا وقت شروع، پہلے مرحلے پر عملدرآمد میں تاخیر...
کراچی:شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی...
کیا ٹک ٹاک آج سے امریکا میں بند ہو رہی ہے؟ ٹک ٹاک کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز نیویارک: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے آج یعنی اتوار سے امریکا میں بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر بائيڈن نے پابندی کے معاملے پر فوری مداخلت نہیں کی تو اتوار سے 17 کروڑ امریکی صارفین کے لیے ایپ سروس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی سپریم کورٹ نے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے...
گوا میں پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثہ پیش آنے سے خاتون سیاح اور ان کی نیپالی انسٹرکٹر ہلاک ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی گوا میں پیراگلائیڈنگ کرتے وقت کھائی میں گرنے سے 27 سالہ خاتون سیاح شیوانی دوبلے اور ان کی انسٹرکٹر 26 سالہ سومل نیپالی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے کی شام کیری گاؤں میں پیش آیا تھا، جب پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے خاتون سیاح اپنی انسٹرکٹر کے ساتھ کھائی میں جاگری تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ پونے کی رہائشی شیوانی دوبلے نے غیر قانونی طور پر کام کرنے والی ایڈونچر اسپورٹس کمپنی کے ساتھ پیراگلائیڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔ تاہم ان کا پیراگلائیڈ پہاڑ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد کھائی میں جاگرا، جس سے دونوں کی موقع...
راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
ضیا دور سب سے خوفناک تھا، ذوالفقار بھٹو کوعہدے سے ہٹاکرقتل کیا گیا، جسٹس اطہر من اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ ضیا الحق کا دور سب سے خوفناک تھا، اس دور میں ٹارچر سیلز بنائے گئے، لوگوں کو مہینوں عقوبت خانوں میں رکھا جاتا تھا، منتخب وزیراعظم بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا۔ لاہور میں پہلی بین الاقوامی جانوروں کے حقوق اور ماحولیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اہم فیصلوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے جبری گمشدگیوں، قیدیوں کے حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کے...
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی ۔آج جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں قومی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ،دونوں رہنماوں کے درمیان بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا کے بعد پیدا صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔نواز شریف مختلف ملکی سیاسی امور پر وزیراعظم کو پارٹی گائیڈ لائن بھی جاری کریں گے ،پارٹی قائد اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔
غاصب صیہونی رژیم کے مستعفی وزیر برائے اندرونی سلامتی نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حماس فتحیاب ہوئی ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر نیتن یاہو کابینہ سے مستعفی ہونے والے اسرائیلی وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نے صیہونی رژیم پر جنگ بندی معاہدہ مسلط کر کے واضح فتح حاصل کر لی ہے۔ اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ نیتن یاہو انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسند اقدار کو اہمیت دیتے ہوئے غزہ پر ایک مرتبہ پھر جنگ مسلط کرے، اتمار بن گویر نے اعلان کیا کہ جنگ بندی کے اس معاہدے سے حماس مکمل طور پر فتحیاب ہو گئی ہے۔ اپنے...
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ برس جولائی میں ان کی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور چھوٹی بہن کے ہمراہ بھارت منتقل ہونے سے متعلق کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں بچایا ورنہ اس دفعہ بچنے کا کوئی موقع نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مقیم بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم نے بنگالی زبان میں جاری آڈیو بیان میں کہا کہ اللہ کا شکرہے جس نے مجھے قتل ہونے سے بچایا۔ ماضی میں ان پر ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اللہ نے جان بچائی ہے شاید ان سے کوئی بڑا کام لیا جائے گا۔...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس اوڈونیئل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔امریکی سوشل میڈیا اسٹار کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔ ماریکوپا میڈیکل ایگزامنر نے تصدیق کی ہے کہ اوڈونیئل کی موت سر پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے۔ فٹنس انفلوئنسر کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکی ٹک ٹاک اسٹار کرس اوڈونیئل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ فٹنس کے ساتھ ہائیکنگ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے تھے۔حالیہ دنوں میں کرس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتنے ایکٹیو نہیں تھے تاہم انھوں نے نومبر 2024 میں اپنی متعدد ہائیکنگ ایڈونچرز کی ریلز شیئر کی تھیں، جس کے کیپشن میں انھوں...
مریم نواز— فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری دی گئی اور 455 پر کام شروع کردیا گیا جبکہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری کے بعد 67 پر کام شروع کردیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، کھیت تا...
آسٹریلین اوپن کے میچ میں نشے میں دھت تماشائیوں نے سرب اسٹار نووک جوکووچ کی ناک میں بھی دم کردیا. 10 مرتبہ کے آسٹریلین اوپن فاتح جوکووچ اور ٹوماس میچاک کے درمیان تیسرے راؤنڈ میچ میں کراؤڈ کی جانب سے مسلسل ہوٹنگ کی جاتی رہی، جس پر کھلاڑیوں کی توجہ بار بار کھیل سے بھٹک رہی تھی. جوکووچ پر خاص طور پر جملے کسے جا رہے تھے، درمیان میں کھیل روک کر انھوں نے1،2 تماشائیوں کو جواب بھی دیے. ایک کو انھوں نے کہا کہ ہم مل کر شراب پی سکتے تھے مگر لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی بہت پی چکے ہیں. انھوں نے کچھ تماشائیوں کو وارننگ بھی دی کہ وہ حد سے آگے...
پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے گرفتار شخص کو ہندو بتانے کے بعد بنگلہ دیشی مسلمان قرار دے دیا
بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان پر چاقو کے وار سے حملہ کرنے والے ملزم کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا جس کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ہوئی تھی، ملزم کو چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ لیکن اب بھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے گرفتار ملزم کو ہندو بتانے کے بعد بنگلہ دیشی مسلمان قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم کا نام محمد شریف الاسلام شہزاد بتایا گیا جو تھانے میں ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی کے ساتھ کام کرتا تھا، ہیرانندانی اسٹیٹ کے علاقے میں میٹرو کی تعمیراتی سائٹ کے قریب لیبر کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی میڈیا...
بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ نے اپنی سوتیلی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روپالی گنگولی نے اپنی سوتیلی بیٹی ایشا ورما کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں روپالی گنگولی نے اپنی سوتیلی بیٹی ایشا ورما کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں اپنی وکیل ثنا رئیس خان کے ذریعے 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق روپالی کی وکیل ثنا رئیس نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سول کیس کے علاوہ ایک مجرمانہ ہتک عزت کی شکایت درج کرائی ہے۔ ہم دونوں آپشنز پر عمل کر رہے ہیں۔ کسی کو بھی عوامی ہتک...
امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس اوڈونیئل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ امریکی سوشل میڈیا اسٹار کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔ ماریکوپا میڈیکل ایگزامنر نے تصدیق کی ہے کہ اوڈونیئل کی موت سر پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے۔ فٹنس انفلوئنسر کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکی ٹک ٹاک اسٹار کرس اوڈونیئل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ فٹنس کے ساتھ ہائیکنگ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے تھے۔ حالیہ دنوں میں کرس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتنے ایکٹیو نہیں تھے تاہم انھوں نے نومبر 2024 میں اپنی متعدد ہائیکنگ ایڈونچرز کی ریلز شیئر کی تھیں، جس کے کیپشن میں...
کراچی: شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ آج ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 سے 25 کلو میٹر...
کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ یکطرفہ فوجی آپریشن ہرگز قبول نہیں ہے۔ طوری بنگش قبائل نے آج چھ بجے تک حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔ قبائل کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد اب تک دس...
ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے سخت پابندیوں کے نفاذ اور علاقے میں نام نہاد حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جیسے جیسے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ 26جنوری قریب آ رہا ہے، قابض حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تقریبات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت پابندیا ں عائد کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے سخت پابندیوں...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک نہیں گیا بلکہ پاکستان آیا، اگر سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کو فروغ دینا جرم ہے تو ہمیں اس جرم پر فخر ہے جب کہ مریم نواز کو القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے کیوں کہ مریم نواز کو عمران...
سردی کے موسم میں مچھلی کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور لاہور میں ایک ایسی دکان ہے جہاں ایک تعلیم یافتہ خاتون نے مچھلی فروحت کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مچھلی بنانےمیں مصروف بنی سنوری خاتون کا نام طیبہ ہے، جن کی تعلیم ایم اے ہے اور نوکری نہ ملنے پر انہوں نے دل برداشتہ ہوکر مچھلی کا کاروبار شروع کیا ہے۔ کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے طیبہ کا عزم اور حوصلہ دونوں ہی بلند ہیں۔ شروع میں طیبہ کواس کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مچھلی فروحت کرنے والی مشہور دکانوں کے جھرمٹ میں اپنی جگہ بنانے کوئی آسان کام نہیں ہے، مگر تین اقسام کی مچھلیاں مناسب ریٹ پر فروحت کرنا...
برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایلون مسک کے الزامات پر حقائق آشکار کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل پولیس چیفس کونسل کے ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 85 فیصد افراد سفید فام تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کرنے والوں کا تعلق کسی خاص مذہبی یا نسلی گروہ سے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کا کہنا تھا کہ خاص مذہب یا قومیت کے افراد کے جنسی جرائم میں...
جنوبی کوریا کی عدالت نے تحقیقات کے دوران شواہد مٹانے کے خدشے کے پیش نظر صدر یون سک یول کی حراست میں 20 دن تک توسیع کر دی۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے صدر کی جانب سے مارشل لا کے اعلان کی تحقیقات کے دوران شواہد کو مٹانے کے امکان کے پیش نظر ان کی حراست میں توسیع کی۔ جنوبی کوریا کے تفتیش کاروں نے جمعہ کو سیئول کی ایک عدالت سے صدر کی جانب سے تفتیشی سوالات کا جواب دینے سے انکار کی وجہ سے درخواست کی کہ وہ صدر کی حراست میں مزید توسیع کریں۔ سیئول ویسٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ نے کہا کہ اس نے...
کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں21 جنوری تک دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں 22 جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں شمال مشرق سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہواٸیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے۔ فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں كے نہ ہونے سے دیہی علاقوں میں بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے۔ ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی فی الفور قانون سازی كرے اور بلدیاتی انتخابات كرائے جائیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈز ارکان اسمبلی کے بجائے عوام کے حقیقی نمائندوں تک منتقل ہونے چاہئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حكومت كسانوں كی مشكلات دور كرنے كے لیے ٹھوس اقدامات كرے۔
بلوچستان کی وادی زیارت اور گردونواح میں برفباری، زیارت شہر میں اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے، جبکہ چمن اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، این 50 پر کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے۔ بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے لیے آمدورفت معطل ہے، شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ ادھر کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، شہری سوئٹر اور جیکٹس پہن کر موسم انجوائے کررہے ہیں۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر موجود ہے، لاہور کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی گئی ہے۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک، ایم 11، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور ایم 3، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند کردی گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم 5 بھی ملتان سے اوچ شریف تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرا روزپاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 157رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان ٹیم نے 10وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے،قومی ٹیم دوسری اننگز میں بھی اچھا کھیل نہیں پیش کر سکی اور اسکی وکٹیں ایک ایک کر کے گرتیں رہیں۔نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے دو کھلاڑی رن...
بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے گرفتار شخص کو بھارتی پولیس نے پہلے ہندو بتانے کے بعد اب بیان بدل کر اسے بنگلہ دیشی مسلمان قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کو ممبئی پولیس نے چھتیس گڑھ سے ٹرین میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، جس کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ہوئی تھی۔ لیکن اب تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ گرفتار ملزم ہندو نہیں بلکہ بنگلہ دیشی مسلمان نے جو بھارت میں مختلف نام استعمال کررہا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب حملہ آور کی گرفتاری کے...
(ویب ڈیسک )لوئر کرم کی چار ویلج کونسل میں آپریشن کی تیاریاں، فورسز نے مورچوں کا کمانڈ سنبھال لیا۔ کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 110ویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، جس کے باعث اشیائے ضرورہ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چار ویلج کونسلز میں آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں اور فورسز نے کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھال لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فورسز کی بھاری نفری لوئر کرم میں موجود ہے۔ آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے مکین آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین کا کہنا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان نے ایکس پر اپنی تازہ ترین پوسٹ میں اعلیٰ درجے کی فوجی کمان کو ہدف بنایا ہے اور اس سے پی ٹی آئی اور حکومت بمعہ اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری رسمی مذاکرات اور پس پردہ بات چیت دونوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عمران خان رکنے والے نہیں باوجود اس کے کہ فوجی سربراہ اور پی ٹی آئی کی قیادت کے مابین ملاقات کے دوران دیے گئے اس مشورے کے باوجود کہ بات چیت کی کامیابی کےلیے فوج اور اس کی کمان کو ہدف نہیں بنانا چاہیے ۔ عمران خان نے ایک بار پھر اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک جارحانہ پوسٹ کی ہے۔”یہ (عمران خان کی مسلسل جارحانہ سوشل میڈیا بیانات) آگے بڑھنے...
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں تعینات طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ٹرومین پر کامیاب حملے کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے بحیرہ احمر میں تعینات طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ہیری ٹرومین پر کامیاب میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جنرل یحیی السریع کا کہنا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ہیری ٹرومین کو متعدد خودکش ڈرون طیاروں اور پیشرفتہ میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں تعیناتی کے بعد سے لے کر اب تک امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ہیری ٹرومین کے خلاف...
اسرائیل اور حماس کے درمیان آج سے جنگ بندی کا آغاز، غزہ میں امن کی امید WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز عزہ: پندرہ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ آج سے نافذ ہو گا، جس سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے بعد غزہ میں اس بات کی تصدیق کر دی کہ معاہدہ مکمل طور پر عمل میں آئے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ حکومت نے یرغمالیوں کی واپسی کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، اور اس بات کی تصدیق کی کہ...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف مذکورہ درخواست 21 جنوری کو ہائی کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو وکلا سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی جانب سے سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وکلا میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ شامل ہیں جن کے وکالت نامے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے لبنان کے بہتر مستقبل کی امید ظاہر کرتے ہوئے ملک کی نئی حکومت، عوام اور عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ امن کے حالیہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے استحکام و ترقی کے لیے کوششیں کریں۔لبنان کے دو روزہ دورے کے اختتام پر دارالحکومت بیروت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اپنے ادارے مضبوط بنانے، لوگوں کے تحفظ کی صلاحیت پیدا کرنے اور انہیں ایسا نظام فراہم کرنے کا راستہ ملا ہے جس کی بدولت وہ اپنی پوری صلاحیتیں بروئےکار لا سکتے ہیں۔ تاہم، اس راہ پر بہت سے مسائل بھی ہیں جن پر قابو...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ پر کینال روڈ سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کی تعمیر جاری ہے۔ یہ لینز عالمی معیار کے مطابق سبز رنگ سے تیار کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی تنظیم بھی بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ...
نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدل دیا ہے، حماس کو شکست خوردہ اور تنہاء کر دیا، احمد سنوار، الضیف اور اسماعیل ہنیہ کو ختم کیا، ہم نے حسن نصراللّٰہ اور حزب اللّٰہ کی پوری چوٹی کی قیادت کو بھی ختم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے بدلے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے، طے پایا تھا کہ حماس رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرست فراہم کرے گی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ جب تک قیدیوں کی لسٹ نہیں ملتی، تب تک معاہدے...
اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620 بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ منصوبے کے ذریعے 450 نئی ملازمتوں کی فراہمی ہوگی، یہ نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے اہم اقدام ہے۔ چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل کر لی گئی جن کی اپریل میں تعیناتی متوقع ہے۔ رسالپور میں تیار...
کراچی(نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پر مقدمات سیاسی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی نہ ہوتے تو نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری بھی جیل میں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج نہیں ہونی چاہیے تھی، ایسے اقدامات سے جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں تھی جس پر عوام کو ووٹ سے فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی...
لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے کئی موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق، لاہور سے کوٹ مومن تک ایم 2 اور لاہور سے ملتان تک ایم 3 بند ہیں۔ اسی طرح، پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ایم 4 پر ٹریفک کا داخلہ بھی روک دیا گیا ہے اور ملتان سے اوچ شریف تک ایم 5 پر بھی انٹری بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کے سبب بند ہے، جس کے نتیجے میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو...
غزہ : غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد چند گھنٹوں میں شروع ہونے کی توقع ہے، جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح سٹی سے نکلنا شروع کر دیا ہے اور فوج مصر کی سرحد کے ساتھ فلاڈیلفی راہداری میں موجود رہے گی۔ جنگ بندی کے آغاز سے قبل اسرائیلی حملوں میں مزید 122 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں 33 بچے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں نے غزہ کے گھروں، اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر اہم عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے فلسطینی اپنے لٹے پٹے سامان کے ساتھ واپس جانے کے منتظر ہیں۔ اسرائیل نے...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقی کے درمیان سہ فریقی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان میں ہونے والے اس سہ فریقی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل ایک لیگ اسٹیج میچ اور فائنل میچ کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سہ فریقی سیریز کے میچز ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل، فائنل کہاں کھیلا جائے گا؟ سہ فریقی ٹورنامنٹ کا آخری میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 فروری کو کھیلا جانا تھا جو اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 14 فروری کو کراچی میں شیڈول تھا جو اب 15 فروری کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے...
چارسدہ(نیوز ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جا سکتا۔چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم نے آئین میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا، ان شاء اللہ ہماری کوششوں سے پاکستان سے سود کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں مذہب کی گہری جڑیں اکھاڑنے کیلئے این جی اوز کو استعمال کیا گیا، مدارس، علوم اور سیاست کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ آگ میں جل رہا ہے، خیبرپختونخوا اور وفاق...
غزہ(نیوز ڈیسک)پندرہ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ آج سے نافذ ہو گا، جس سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔اسرائیل کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے بعد غزہ میں اس بات کی تصدیق کر دی کہ معاہدہ مکمل طور پر عمل میں آئے گا۔اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ حکومت نے یرغمالیوں کی واپسی کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، اور اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل اپنے ثابت قدم مؤقف کی بدولت امن کے متلاشی فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو...
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا علم نہیں، بس دعا کریں۔ ایک انٹرویو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا، ان کی حکومت مدت پوری کرتی تو آج عمران خان کی 4 سیٹیں بھی نہ ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حالات کی ضرورت تھی، پارلیمنٹ تکلیف دہ فیصلے بھی کرتی ہے، یہی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔ ایک سوٹ اور جعلی خط کیساتھ ممبئی آئی، ارچنا پورن سنگھ نے ابتدائی جدوجہد کی کہانی...
ن لیگ نے اپنی سیاست اقتدار کےلئے گروی رکھ دی ہے ،مفتاح اسماعیل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کےلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد کرنی چاہیے، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، یہ ایک میٹنگ تک نہیں کروا سکتی تو مینڈیٹ...
پاکستانی اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور پاکستان سپر لیگ بھی کھیلوں مگر مجھے موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹار آف اسپنر ساجد خان نے کہا کہ میرا ٹی10 میں بھی نام آیا تھا لیکن اس وقت دبئی میں ایک سیریز آگئی تھی، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قومی ٹیم کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں شامل ہو اور دنیا کی تمام لیگز کھیلے، بدقسمتی سے مجھے ابھی کوئی موقع نہیں مل رہا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی ٹیموں کی بیٹنگ لائن تہس نہس کرنے والے...
نواب شاہ (نمائندہ جسارت )قیام پاکستان سے لے کر آج تک وفاق اور پنجاب نے سندھ میں لوٹ مار کی ہے، سندھ کو کمزور کرکے اسے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہارسندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ریگل چوک پردریائے سندھ پر کینال نامنظور جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سندھ ہماری ماں اور سندھوں ہماری زندگی ہے جس کے لیے جدوجہدجاری ہے ،پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک وفاق اور پنجاب کی سندھ سے لوٹ مار جاری ہے، حکمران عوام سے الیکشن میں ووٹ لیکر ایوانوں میں سودے بازی کرتے ہیں ، سندھ پر قبضہ کرکے اسے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی...
شاید جرم کبھی نہیں رکتا ، کسی نہ کسی طرح خود کو زندہ رکھتا ہی ہے کیونکہ اس کی پرورش اور اسے نشوونما فراہم کر نے والے عوامل کی شدت میں کمی نہیں آتی خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور سماج میں۔ جہاں عام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ترجیحات میں شامل نہیں ہوتی۔ یا ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ریاست اس حوالے سے اپنی مکمل رٹ قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی کہ وہ اپنی کمزور اور ناتواں آبادی کو جبر کے خلاف تحفظ فراہم کر سکے۔ یا ہمارے ہاں دو ٹانگوں والے درندوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور چہرے پر نقاب چڑھائے یہ سماج میں رہ کر...
اگر یہ کہا جائے کہ ایک کامیاب تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت سے چھٹی ہو جانے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا برا وقت ہی چل رہا ہے تو زیادہ غلط نہ ہو گا۔ ابتدا میں تو ان کا خیال تھا کہ استعفوں، دھونس، دھمکیوں اور وفاق پر یلغار جیسی کاروائیوں کے نتیجہ میں یہ اپنے ٹارگٹ حاصل کر لیںگے لیکن اس میں مکمل طور پر ناکامی ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت بھاری فیسوں کے عوض انگیج کئے گئے بین الاقوامی لابسٹس اور ان کے اپنے سوشل میڈیا بریگیڈ نے بھی اپنے جھوٹے سچے پراپیگنڈہ کا سلسلہ تو جاری رکھا لیکن اس کا بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل...
بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کو سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے دیے گئے غیر حساس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے سیف پر حملے کی مذمت تو کی، لیکن ساتھ ہی اپنے قیمتی زیورات کی نمائش بھی کی اور سیف کے بارے میں بات کرتے کرتے اپنی مہنگی ہیرے کی گھڑی اور انگوٹھیوں سے متعلق بات شروع کردی، اس انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اداکارہ کے اس رویے کو نامناسب اور بے حسی قرار دے دیا۔ اروشی نے بعد ازاں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے الفاظ پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ صورتحال کی سنگینی کو ابتدا میں نہیں...
پاکستان نیوی نے جدید ٹیکنالوجی سے آبدوزوں کے معاملے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان نیوی نے ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس برتری میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی نے جدید ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارتی نیوی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ چینی ساختہ ہنگور کلاس آبدوزیں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی نیوی نے حال ہی میں P-75 اسکورپین پروجیکٹ کے تحت چھٹی اور آخری آبدوز کے ساتھ ایک اسٹیلتھ فریگیٹ اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آبدوز کو بیڑے میں...
جنوبی کوریا: معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز سیئول: جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کی حراست میں توسیع دیے جانے پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت کی جانب سے مارشل لا لگانے کی کوشش پر معطل صدر یون سک یول کی حراست میں مزید 20 دن کی توسیع دیئے جانے کے بعد ان کے حامیوں نے عدالت پر دھاوا بولا دیا۔ رپورٹ کے مطابق معطل صدر کے مشتعل حامیوں کی جانب سے عدالتی بلڈنگ کے دروازوں اور کھڑیوں کو توڑا گیا جب کہ فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔...
نائجیریا (نیوز ڈیسک)نائجیریا میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں 70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی نائجیریا میں ایک آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے بعد اس میں سے پیٹرول کا رساؤ جاری تھا کہ قریب موجود آبادی سے لوگ ٹینکر سے بہنے والا پیٹرول جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق اچانک دھماکا ہوگیا جس کے موجود وہاں موجود 70 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے باعث قریب موجود متعدد گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی پیداوار والے بڑے ملک نائجیریا میں اس قسم کے حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں،گزشتہ سال بھی ایک آئل ٹینکر دھماکے میں 147 افراد ہلاک ہوئے...
ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل، تقریب میں کون کون آئے گا ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی شام ہونے والی ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔ تقریب میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکنز بھی شریک ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن کی جانب سے کئی ٹیک ٹائٹنز کو افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جیسے کہ ارب پتی ایلون مسک، جیف...
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگا۔ معاہدے پر عملدرآمد مقامی وقت کے مقابق صبح آٹھ بجے ہوگا جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ معاہدے کے تحت دونوں طراف سے قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے مطابق اسرائیل 95 فلسطینی قیدیوں کو اور حماس 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا، اسرائیلی فوج غزہ پٹی میں 700 میٹر پیچھے ہٹ جائے گی۔ معاہدے کے تحت اسرائیل یرغمالیوں کے بدلے دو ہزار فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں گے۔ اسرائیل کی وزارت...
بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا ، بجلی اور سڑکیں بند ، نشیبی علاقے زیر آب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز کوئٹہ: بالائی بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا۔ کوئٹہ، چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی، زیارت شہر میں رات سے اب تک تین انچ برف پڑچکی ہے اور کئی سڑکیں بند ہوکر رہ گئی ہیں۔ این پچیس چمن، کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برفانی طوفان کے باعث کوژک ٹاپ میں روڈ کلئیرنس آپریشن بھی معطل ہوگیا ہے۔ جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اور کئی گاڑیاں پھنس کر...
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔صحت مند قوم ہی ایک مضبوط معیشت اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔ ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں ورزش، متوازن غذا اور مثبت رویے کو شامل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی نے بطورِ مہمان خصوصی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام اسلام آباد پولیس لائنز میں منعقدہ ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پولیس فورس، خاص طور پر شہداء کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے ایف...
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا علم نہیں، بس دعا کریں۔ ایک انٹرویو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا، ان کی حکومت مدت پوری کرتی تو آج عمران خان کی 4 سیٹیں بھی نہ ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حالات کی ضرورت تھی، پارلیمنٹ تکلیف دہ فیصلے بھی کرتی ہے، یہی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔پی پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا...
اسلام آباد (عبدالستار چودھری+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک بحریہ گیارہویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف) 151 کی قیادت سنبھالتے ہوئے 22 جنوری کو ترکیہ سے چارج لے گی۔ سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہو گی۔ سی ٹی ایف151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ سی ٹی ایف151 کا مشن اپنے دائرہ کار والے علاقوں میں بحری قزاقی کو روکنا ہے۔ سی ٹی ایف 151 جنوری 2009ء میں قائم کی گئی تھی اور یہ ایک کثیر ملکی فورس ہے۔ دریں اثناء پاکستان بحریہ کے بادبانی تربیتی جہاز راہ نورد نے خلیج عمان میں اطالوی بحریہ کے بادبانی جہاز امریگو ویسپوچی (AMERIGO...
نوکنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوکنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ریاست سب سے مقدم ہے، لاحاصل جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیروزگاری سے نمٹنے کے لئے ہنرمندی پر توجہ دینا ہو گی۔ گڈگورننس ترجیح ہے کوئی سرکاری ملازمت فروخت نہیں ہو گی۔ نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں گھر کی دہلیز پر ملیں گی۔ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کار آ رہے ہیں۔ ریکوڈک پر پہلا حق چاغی کے عوام کا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے چاغی ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ اور سول ہسپتال کے لئے ادویات کا بجٹ دو کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں...
گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں میں چائنیز فوڈ خاص اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ کھانے نہ صرف یہاں کے لوگوں میں مقبول ہیں بلکہ یہ خطے کے کلچر کا حصہ بن چکے ہیں۔ لقمن،ممتو، چاؤمین اور دیگر چائینیز ڈشز مقامی ہوٹلوں اور گھروں میں عام طور پر بنائی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر اینٹری فیس لاگو، سیاح کیا کہتے ہیں؟ گلگت بلتستان میں چائنیز فوڈ کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہاں کا سیاحتی کلچر بھی ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے سیاح چائنیز فوڈ کو پسند کرتے ہیں،یوں مقامی ہوٹلوں اور ریستوران میں اس کی خاص تیاری کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کھانے جلدی تیاری ہوجاتے ہیں اور مقبول کھانوں میں...
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دو دو تین تین متوازی سطحوں پر مذاکرات نہیں ہوا کرتے۔ پی ٹی آئی ’بیک ڈور‘ اور’ فرنٹ ڈور‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے۔ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات اور مبینہ مذاکرات سے مطمئن ہے تو اپنی کمیٹی کو آگاہ کردے کہ اب حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں رہی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ مجھے علی گوہر کی آرمی چیف سے مبینہ ملاقات کی تمام تفصیلات کا علم ہے۔ خیبرپختون خوا کی سکیورٹی صورت حال پر بلائی گئی کانفرنس میں...
لاہور (نمائندہ جسارت) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ نو مئی اور پانچ اکتوبر کے دو کیسز میں یہاں اے ٹی سی آئے تھے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر نے کہا کہ فائل نہیں ہے، تاریخ دے دیں، ہم 4 اکتوبر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نسیم نگر پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار ،پولیس نے دوران پیٹرولنگ المصطفیٰ ٹرسٹ عبداللہ گارڈن کے قریب منشیات فروش نوید گوپانگ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، منشیات فروش کے قبضے سے 1500 گرام چرس برآمد ہوئی ،ملزم کے خلاف نسیم نگر پولیس نے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت تھانہ قاسم آباد میں مقدمہ درج کرلیا ۔
مسلمانوں کے لیے دنیا اور آخرت کا باہمی تعلق یہ ہے کہ دنیا دار الامتحان ہے اور آخرت دارالجزا۔ دنیا عمل کے لیے ہے اور آخرت عمل کی جزا کے لیے۔ چنانچہ اصل کامیابی دنیا کی نہیں آخرت کی ہے۔ کروڑوں انسان ہوں گے جو دنیا میں کامیاب ہوں گے مگر آخرت میں ان کا شمار ناکام ترین لوگوں میں ہوگا۔ کروڑوں انسان ہوں گے جو دنیا میں بظاہر ناکام ہوں گے مگر آخرت میں کامیاب ہوں گے۔ لیکن بدقسمتی سے مسلمانوں میں دنیا پرستی عام ہے چنانچہ جسے دیکھیے دنیا کی کامیابی کے ہیضے میں مبتلا ہے۔ معروف کالم نویس اور دانش ور خورشید ندیم چونکہ غامدیانہ فکر کے ترجمان ہیں اس لیے دنیاوی کامیابی کا ہیضہ ان کو...
چیف جسٹس آف پاکستان عزت مآب جناب یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ’’گوادر اور کوئٹہ کے دوروں پر لاپتا افراد کے مقدمات نے ہلا کر رکھ دیا۔ مسنگ پرسنز کے مقدمات کو سنا جائے گا‘‘۔ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ نے لاپتا افراد کے بارے میں جو کچھ فرمایا وہ درست ہے۔ لاپتا افراد کا بازیاب نہ ہونا نہ صرف اعلیٰ عدلیہ کی توہین ہے بلکہ یہ اِس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان کا نظام عدل و انصاف کمزور اور بے بس ہوچکا ہے۔ شہریوں کا لاپتا ہونا اور عدالتوں کا بے خبر رہنا شرمناک صورتحال ہے جس سے یقینا عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔ ’’لاپتا افراد‘‘ کا پتا آسان ہے کیونکہ اِن کے ورثا برسرعام یہ کہتے...
پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ نے متعدد بار سیاسی شخصیات اور جماعتوں کے خلاف فیصلے سنائے ہیں، جن کا اثر نہ صرف ملک کی سیاست پر پڑا، بلکہ ان فیصلوں نے سماجی اور معاشی سطح پر بھی مشکلات پیدا کی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان اس وقت بدترین صورتِ حال سے دوچار ہے، کیونکہ ان فیصلوں کی بنیادیں قانون کے بجائے سیاست پر زیادہ استوار ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ فیصلہ 190 ملین پائونڈ ریفرنس کے حوالے سے سامنے آیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور...
جو بات شاہزیب خانزادہ اور دیگر لوگوں کے تجزیوں میں نہیں بتائی جاتی، وہ یہ ہے کہ یہ کیس اصل میں ’القادر ٹرسٹ‘ کیس نہیں، بلکہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف کیس کا تسلسل ہے اور اسی کیس سے نکلا ہوا معاملہ ہے۔ معاملے کی اصل نوعیت یہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے ملیر کراچی سمیت دیگر کئی علاقوں میں بہت ساری زمینیں انتہائی کم قیمت پر لی حاصل کر لیں تو معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا، پھر ایک سمجھوتے کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن مخصوص شرائط پر ایک مخصوص رقم قسطوں میں ادا کرنے پر راضی ہوا۔ قسطوں کی یہ ادائیگی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ہوتی تھی اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے ایک مستقل بینچ بھی بنایا...
نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق دلانے کا وعدہ کرنے والی نیشنل کانفرنس کی قیادت اب بھارتی حکمرانوں کی ترجمان بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف عالم دین آغا سید ہادی نے کہا ہے کہ نام نہاد انتخابات سے قبل لوگوں کو سبز باغ دکھانے والی نیشنل کانفرنس کی قیادت اقتدار سنبھالتے ہی اپنے وعدوں سے مکر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا ہادی نے سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق دلانے کا وعدہ کرنے والی نیشنل کانفرنس کی قیادت اب بھارتی حکمرانوں کی ترجمان بن...
بدین/ سکھر/ پڈعیدن/ محراب پور/ میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت + پ ر) ہنگورجہ کے صحافی فیاض سولنگی کے اغواء کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ بدین میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر ہنگورجہ کے سینئر صحافی فیاض سولنگی کے اغوا کے خلاف صحافیوں نے ریلی نکالی اور مظاہرہ کرتے ہوئے فیاض سولنگی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ایچ یو جے کے سینئر نائب صدر اور بدین پریس کلب صدر شوکت میمن، ایوان صحافت کے صدر لالہ ہارون گوپانگ، سینئر صحافیوں حاجی خالد محمود گھمن، عبدالشکور میمن، محمد علی بلیدی، عمران عباس خواجہ، اشرف میمن، الطاف شاد میمن، سید اختر شاہ، عطا چانڈیو، اختر کھوسو، مرتضیٰ میمن، سارنگ...
سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نہروں کا مسئلہ بہت اہم ہے، سندھ کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم پاکستان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، ایسے حساس مسائل صوبوں اور عوام میں اختلاف پیدا کرتے ہیں۔ ڈی ای پی ڈی سکھر ریجن اور ہوپ فار مین کائنڈ آرگنائزیشن کے تعاون سے گنگھوٹی گراؤنڈ روہڑی میں خصوصی بچوں کے لیے اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بلنگ چیک کرنے کے لیے محکمہ توانائی میں کمیٹی بنائی گئی ہے۔ حیرت ہے کہ سرکاری اداروں میں بہت زیادہ بلنگ کی جا...
خیرپور (جسارت نیوز) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کارڈ میں ایک غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) نے 75.16 فیصد کا شاندار اسکور حاصل کیا ہے جو پچھلے سال کے 53 فیصد سے 22.16 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے یونیورسٹی کے معیار کی یقین دہانی، تعلیمی کارکردگی اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمینٹ سیل کے فوکل پرسن اور ٹیم کو مبارکباد دی جن کی محنت اور لگن سے یونیورسٹی کی کارکردگی کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام ڈینز، شعبہ جات...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صدر تھانے کی حدود گڑھی سبایو میں چور غلا م حیدر کی کریانہ کی دکان کا صفایا کرگئے، دکان میں نقب لگاکر 2 آٹے کی بوریاں، ایک چینی کی بوری چاول، بسکٹ، کیک، پنکھا اور کمپیوٹر کانٹے سمیت 38 ہزار سے زائد نقدی لے کر فرار ہو گئے، واقعے کی رپورٹ تھانے میں درج کر لی گئی۔
سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ برآمد، لاکھوں روپے مالیت کے کارٹن سگریٹ سمیت 2 ملزمان گرفتار۔ ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر بندر روڈ کے قریب کارروائی میں گاڑی سے غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ 199 کارٹن سگریٹ برآمد کرکے 2 ملزمان سید اکرام شاہ اور افتخار پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سندھ کے مختلف اضلاع میں غیر معیاری سگریٹ کا کاروبار کرتے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور (آئی این پی) سکھیکی کے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی ریسٹ ایریا کے قریب المناک حادثہ پیش آیا جہاں حادثے میں کار سوار میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق میاں بیوی کی شناخت ظفر اقبال اور ثنا کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمی لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے مختلف مقامات پر بند کر دی گئی، دھند کی وجہ سے ایم 3 سمندری سے درخانہ...
بہاولنگر (آئی این پی) نواحی گائوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازع چل رہا تھا، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد (اے ایف بی) اسلام آباد قدرتی خوبصورتی اور جدید طرز تعمیر کے باعث دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے، لیکن بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر ریڑھی بانوں اور تجاوزات سے میلے کا سماں ہے، اسلام آباد کے کم و بیش تمام ہی مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹس میں تجاوزات کی اقسام موجود ہیں، کوئی اپنے دکان کے سامنے فٹ پاتھ کو اپنی مالکیت مان کر من مانی کر رہا ہے تو کسی نے فٹ پاتھ بھی یومیہ بنیادوں پر کرایے پر دی ہوئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی، لاپروائی اور سست روی کے باعث راہگیروں کو پریشانیاں اُٹھانی پڑ رہی ہیں۔...
مظفرآباد (صباح نیوز) انتظامیہ کی کمزور گرفت، پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا، مسافروں کے ساتھ تلخ کلامی روز کا معمول بن گئی، اتھارٹی کی جانب سے جاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر پبلک ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کرایہ نامہ مسترد کر دیا گیا، مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ مظفرآباد سے راولپنڈی مانسہرہ جبکہ اندرون ریاست باغ، راولاکوٹ، چکوٹھی چنگاری لیپہ ویلی نیلم ویلی سمیت دیگر روٹس پر زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، لوکل روٹس کے کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔