Islam Times:
2025-04-15@17:18:53 GMT

دنیا امریکا پر آ کر ختم نہیں ہو جاتی، وکٹر گاؤ

اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT

دنیا امریکا پر آ کر ختم نہیں ہو جاتی، وکٹر گاؤ

تھینک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ چین 5 ہزار سال سے ہے، اس میں زیادہ عرصہ وہ ہے، جب امریکا کا وجود بھی نہیں تھا اور ہم تب بھی جینا جانتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے تھینک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ دنیا اتنی بڑی ہے کہ امریکا پر آکر ختم نہیں ہو جاتی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وکٹر گاؤ نے کہا کہ امریکا سے تجارتی جنگ میں چین آخری دم تک لڑنے کےلیے ہر طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اتنی بڑی ہے کہ امریکا پر آکر ختم نہیں ہو جاتی، چین 5 ہزار سال سے ہے، اس میں زیادہ عرصہ وہ ہے، جب امریکا کا وجود بھی نہیں تھا اور ہم تب بھی جینا جانتے تھے۔چینی تھینک ٹینک کے نائب صدر نے مزید کہا کہ اگر امریکا چین کو دھمکانا یا دبانا چاہتا ہے تو ہم اس صورتِ حال سے نمٹنا جانتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکا پر ا

پڑھیں:

حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 

لاہور (رپورٹ: محمد علی جٹ سے) تحصیل شالیمار کے علاقہ حاجی کیمپ کے گردو نواح میں تجاوزات مافیا قابض، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاوشوں کے باوجود کرپٹ ملازمین کی سرپرستی میں حاجی کیمپ سٹیشن کے قریب روڈ سکڑ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کی اہم روڈ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے لے کر حاجی کیمپ کے چو ک اور اورنج لائن سٹیشن کے اردگر د تجاوزات کو کنٹرو ل کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔ دونو ں اطراف غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھاہے جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اے سی شالیمار کی جانب سے متعدد اپریشن بھی کیے جا چکے ہیں جو کہ صرف وقتی آپریشن ہوتے ہیں جسکے کچھ دیر بعد چند سرکاری ملازمین اور تجاوزات مافیا کی ملی بھگت سے دوبارہ تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں، جس کے لیے ان راشی ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر جیب بھی گرم کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق فی ریڑھی روزانہ 200 روپے اور مستقل اڈہ لگانے کے روزانہ 300 روپے وصول  کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 
  • ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں، چینی تھینک ٹینک
  • چین کا امریکا کو کھلا چیلنج: دنیا امریکا پر ختم نہیں ہوتی، ہم آخری دم تک لڑیں گے
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے،  وزیر داخلہ
  • دنیا امریکا پر آکر ختم نہیں ہوجاتی، وکٹر گاؤ
  • ٹرمپ ٹیرف عالمی معاشی جنگ...گلوبل اکنامک آرڈر تبدیل ہوگا؟؟
  • بے غرض نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی!
  • مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا
  • دنیا پر ٹرمپ کا قہر