2025-02-11@12:35:03 GMT
تلاش کی گنتی: 7433
«اردوان نے»:
(نئی خبر)
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ حکومتی وسائل کے استعمال اور سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ حاضریاں لگا کر بھی 5 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکے، جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہوگئے ہیں جبکہ علی امین گنڈاپور نے حسب روایت لچرپن سے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی ضلع سے لوگ نہیں نکلے اور جو نکلے وہ بھی صرف دکھاوے کیلئے گرفتاریاں...
(راؤدلشاد)سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف سے صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر کی ون ٹو ون ملاقات، پارٹی صدر نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی اور مخلص محنتی کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف سے صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر نے ون ٹو ون ملاقات کی ، پارٹی صدر نوازشریف نے پارٹی کی تنظیم سازی اور مخلص محنتی کارکنوں کو آگے لانے کی ہدایت کی۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا نواز شریف نے کہا کہ پارٹی کی بنیاد جاں نثار ورکرز ہیں انہیں اپنا خاندان کا اہم فرد سمجھتا ہوں ۔ سیف الملوک کھوکھر نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا...
’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ توڑ دیا پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے دوبارہ ریلیز ہوتے ہی کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔یہ فلم اپنی اصل ریلیز پر محدود کامیابی حاصل کر پائی تھی، لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے بعد اسے سینما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا، جہاں اس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ ٹوٹ گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز کے پہلے دن 88 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں، جو اس کی اصل ریلیز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس فلم نے اوپننگ ڈے پر 1.55 کروڑ بھارتی روپے...
ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بنگلادیش کی دو معروف اداکاراؤں و ماڈلز کو بنگلہ دیشی پولیس نے گرفتار کرلیا۔بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں معروف اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز کو حراست میں لیا گیا تھا جن کے گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی تھی اور ان کے والد کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ ہدایت کارمہر افروز کے بعد اداکارہ سہانا صبا کو بھی پولیس نے تفتیش کیلئے حراست میں لیا۔انہیں 6 فروری کو حراست میں لیا گیا اورپوچھ گچھ کیلئے ڈٹیکٹیو برانچ دفتر لے جایا گیا، ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد ولبر رحمان نے اداکارہ سوہانا صبا سے تفتیش کرنے کی تصدیق کردی۔ اس سے قبل اداکارہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے دعائیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں مشکل دور دیکھا، جہاں ہمارے کارکنان عدالتوں، تھانوں اور کچہریوں میں پیش ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو آج کامیابی نہ ملتی۔ انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے قائدین کو عدالت میں پیش کیا جاتا تو لاﺅڈ سپیکر بجائے جاتے تاکہ میڈیا سے گفتگو نہ ہو سکے۔ کلثوم نواز کی وفات کے موقع پر نواز شریف کو جیل میں اطلاع دی گئی، جو ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کارکنان کی قربانیوں...
لاہور (نامہ نگار) ڈی جی پاسپورٹس نےپاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈائون کے احکامات جاری کردیئے۔ ڈ ی جی پاسپورٹس نے اپنے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائیں گے ، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے خلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کروائی جائیں گی۔ پاسپورٹ دفتر گارڈن لاہور کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی جی...
لاہور کے علاقے مناواں میں ایک باوردی پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہلکار نے پکڑے جانے پر شہری پر فائرنگ کر دی، جس سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق، مقامی افراد نے ملزم اہلکار کو قابو کر کے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان ساجد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی موبائل ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات اور فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزم اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
![اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،فلسطین کا 2 ریاستی حل ہی مسئلے کا واحد حل ہے: ڈار](/images/blank.png)
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،فلسطین کا 2 ریاستی حل ہی مسئلے کا واحد حل ہے: ڈار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنےکی امریکی و اسرائیلی تجویز...
پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا جبکہ دوسرے مرحلہ کیلئے مزید 1500شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔ ”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے لئے درخواستیں آن لائن پورٹل cmp.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے جمع کرائی جا سکتی ہیں ، ”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے لئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں، ”پنجاب دھی رانی پروگرام“ کے بارے میں معلومات کے لئے 1312ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دُلہا دُلہن او رانکے قریبی عزیز واقارب کے لئے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا ، اجتماعی شادیوں میں نئے شادی شدہ جوڑو ں کو...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے۔ پاک بحریہ کی امن مشقوں کے تیسرے روز کراچی میں محفوظ سمندر،خوشحال مستقبل کے عنوان سے پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کی بحری افواج کے چیف آف نیول سٹاف اوردیگر عہدیدار شریک ہوئے جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزررہی ہے، تجارتی ٹیرف ایک بڑاچیلنج بن کر سامنے آیاہے، یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ سمندری تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے طلباء و طالبات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے آگاہی پلان مرتب کرنے کے لیے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا علامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی مصنوعی ذہانت کی نجی اور سرکاری جامعات اور کالجز میں آگاہی کیلئے آگاہی پلان مرتب کرے گی، کمیٹی کے کنوینئر مشیر کوالٹی اشورنس سیل محکمہ اعلیٰ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ہوں گے۔ صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بیشتر کام اب مصنوعی ذہانت کی مدد سے کیے جا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے طلباء و طالبات میں بھی مصنوعی...
مریم نواز کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نواز شریف، مریم نواز اور پوری ن لیگ کے لیے انتہائی بھاری ثابت ہوئی کیونکہ مریم نواز کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک عمران خان کا ہے اور 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے...
نیویارک (نیوزڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک خصوصی ٹیم مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پاکستان کا دورہ کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی ٹیم ہے، جو گورننس، عدلیہ کی آزادی، ججز کی تقرری اور بدعنوانی جیسے معاملات پر جامع تجزیہ کرے گی۔ آئی ایم ایف ٹیم 14 فروری تک اپنا کام مکمل کرے گی اور اس دوران کم از کم 19 حکومتی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق، ٹیم جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی حکام سے ملاقات کرے گی، جہاں قانون کی حکمرانی، انسداد بدعنوانی اور مالیاتی نگرانی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی...
بھارت کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہوسکی لیکن مداح اس جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ حال ہی میں بھارت میں جاری مہاکمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت خبروں میں رہی اور ان کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن جن تصاویر نے صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی ان میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی ایک ساتھ تصویر تھی۔ بالی ووڈ کے بگ بی اور بلیک بیوٹی کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ کئی صارفین نے ان تصاویر کو شیئر کرواتے...
![وزارات ماحولیات نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ تبدیل کردیا، سیکرٹری چئیرپرسن بورڈ تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر](/images/blank.png)
وزارات ماحولیات نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ تبدیل کردیا، سیکرٹری چئیرپرسن بورڈ تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
وزارات ماحولیات نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ تبدیل کردیا، سیکرٹری چئیرپرسن بورڈ تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزارت ماحولیات تبدیل و انوائرمنٹل کوارڈینشن نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کو تبدیل کردیا ،، نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری انوائرمنٹ آسیہ حمیرا چوہدری کو وائلڈ لائف بورڈ کا چئیرپرسن بنا دیا گیا ہے جبکہ بورڈ کے دیگر ممبران میں جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن وزارت ماحولیات ، سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ ، مئیر کی اجازت سے بیس سکیل کے ایک ممبر ایم سی آئی سے ہوگا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی بورڈ کے ممبر ہونگے۔
ایک مشہور محاورہ ہے کہ ’’کفایت شعاری اوپر سے شروع ہوتی ہے‘‘ وطنِ عزیز میں اس محاورہ کے برعکس ہوتا نظر آرہا ہوتا ہے، حکمران سمیت اشرافیہ کا کہنا یہی ہوتا ہے کہ ’’کفایت شعاری نیچے سے شروع کی جائے‘‘ وہ کچھ بھی کرتے رہیں ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جائے۔ وطنِ عزیز کی یہ ستم ظریفی ہے کہ نواب زادہ خان لیاقت علی خان کے بعد ہمیں جتنے بھی حکمراں ملے ان میں سے کسی نے بھی کفایت شعاری کو اپنانے کی کوشش نہیں کی بلکہ جیسے جیسے ملک آگے بڑھتا گیا ہمارے حکمرانوں کے انداز حکمرانی میں کفایت شعاری اور سادگی کی بجائے اصرافِ بے جا اور نمود و نمائش میں اضافہ ہوتا رہا اور ساتھ...
غزہ پر قبضے کی سوچ نہ صرف بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے بلکہ عملی طور پر بھی ناقابلِ عمل ہے۔ کسی بھی بیرونی طاقت کی طرف سے غزہ پر براہ راست قبضے کی کوشش بین الاقوامی قوانین، سفارتی اصولوں اور انسانی حقوق کے بنیادی ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔ یہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہوگا، بلکہ عالمی برادری، خاص طور پر مسلم دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرے گا۔ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بین الاقوامی قانون کے تحت، کسی بھی خودمختار یا نیم خودمختار علاقے پر زبردستی قبضہ غیر قانونی ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں اور عالمی معاہدے ریاستوں کی خودمختاری اور...
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار اور جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومتی وسائل کے استعمال اور سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ حاضریاں لگاکر بھی پانچ ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہو گئے ہیں، جبکہ علی امین گنڈا پور نے حسب روایت لچرپن سے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی ضلع سے لوگ نہیں نکلے، اور جو نکلے، وہ بھی صرف دکھاوے کے...
ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے 120 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ آج پاراچنار روانہ ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق امدادی سامان میں اشیاء خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان ہے، قافلہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی قافلے میں موجود ہونگے، قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنار کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
پشاور(نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام کے سمندر نے جلسے میں شرکت کر کے جعلی حکومت کے مینڈیٹ چوری پر مہر تصدیق ثبت کر دی، ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا...
اسلام ٹائمز: ٹاک شو کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری شہر قائد میں ناصران امام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی و شہید نظیر عباس کی 24ویں برسی کی مناسبت سے یوم شہداء پاکستان کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں کیا گیا۔ اس موقع پر ٹاک شو کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر عمران علی نے میزبانی کے...
نیویارک ( نیوز ڈیسک )امریکی مانیٹرنگ ایجنسیوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز کیمین جزائر کے ساحل سے تقریباً 130 میل (209 کلومیٹر) دور بحیرہ کیریبین میں 7.6 شدت کے زلزلے نے ہلچل مچا دی، حکومت نے سونامی وارننگ جاری کردی امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلہ کم گہرائی میں آیا۔امریکی بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ تمام دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر اس زلزلے سے سونامی کا خطرہ ختم ہو گیا ہے اور اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس سے قبل سونامی وارننگ سسٹم نے کہا تھا کہ کیوبا کے کچھ ساحلی علاقوں میں تقریباً 10 فٹ (تین میٹر) تک اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں، جب کہ تین فٹ تک کی لہریں ہونڈوراس اور...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں میں بڑے پیمانے پر خوف و دہشت پھیلانا اور انہیں اپنی جائز جدوجہد آزادی سے دور رہنے پر مجبور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بارہمولہ اور کٹھوعہ اضلاع میں دو بے گناہ شہریوں کے ماورائے عدالت قتل اور کشمیری نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس، مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور تحریک حریت نے سرینگر سے اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور...
سہ فریقی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کرے گی جہاں 12 فروری کو اس کا میچ جنوبی افریقا سے ہوگا۔ گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی...
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم آئین کے بنیادی حقوق اور آزادیٔ اظہار کے منافی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے درخواست میں مزید کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتا دیتی۔ شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا۔ واضح رہے کہ صوابی جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی۔ جلسے میں جب پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ تقریر کر رہے تھے تو شیر افضل مروت نے جلسہ گاہ میں کھڑے ہو کر بازو لہرانا شروع کر دیے جس پر ان کے مداحوں نے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2025ء ) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیر مؤثر ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی باضابطہ طور پر تحلیل ہو یا نہ ہو، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اب غیر فعال اور غیر مؤثر ہے کیوں کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیراعظم کی پیشکش بھی مسترد کرچکی ہ، پی ٹی آئی اب پرتشدد احتجاج کی اپنی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اسے جب کبھی ایک بار پھر...
اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او ای سی ڈی مصنوعی ذہانت کو کنٹرول کرنے کے لیے قوانین بنانے بنانے سے متعلق رپورٹ کی حمایت کی ہے جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائبر حملوں اور حیاتیاتی خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔ اتوارکو فرانس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک کانفرنس سے قبل دنیا بھر کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو انسانی کنٹرول اور اس کے خطرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ریگولیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس نے کانفرنس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دُنیا کے تمام ممالک کی حکومتیں، کاروباری ادارے اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے والی دیگر کمپنیاں ’اےآئی‘ سے متعلق عالمی قوانین بنانے کے حق میں سامنے آئیں اور ان قوانین پر...
لاہور: ماڈل ٹاؤن میں وائلڈ لائف اسٹاف نے قیمتی سانپوں اور کاٹھے طوطوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن عاصم کامران کی سربراہی میں ایک کارروائی کے دوران قیمتی سانپوں کے ڈیلر کو گرفتار کیا گیا اور ایک اژدھا بھی برآمد کیا گیا۔ سانپوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسی دوران، کاٹھے طوطوں کی خرید و فروخت میں ملوث ایک اور ملزم کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے...
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹرائی نیشن سیریز میچز کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اسٹیڈیم کے مختلف مقامات سے حراست میں لے لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان سلطان، عزت اللہ، جمال اور فرید میچ کی اصل ٹکٹس کی فوٹو کاپیاں کروا کر فروخت کر رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جعلی ٹکٹس برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پیٹرولنگ اور کڑی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ملک میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں سامنے آگئے جہاں چند رہنماؤں کو تقریر کا موقع نہیں دیا گیا اور چند ایک واپس چلے گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کے مابین اختلافات کی جھلک صوابی جلسے میں بھی نظر آئی جہاں مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سٹیج پر بیٹھنے کے لیے نشست نہیں مل سکی اور اعظم سواتی طبعیت ناساز ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔ بھارتی ارب پتی نے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ...
بھارت میں ٹریفک جام میں پھنسے دلہا نے اپنی شادی میں پہنچنے کا توڑ نکالتے ہوئے پیدل سفر کر کے اپنی بارات میں پہنچنے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر آن لائن ٹرینڈ کر رہی ہے، جس میں ایک دولہا ٹریفک میں پھنسنے کے بعد اپنی ہی شادی میں خود چل کر جانے لگتا ہے، ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ مذکورہ ویڈیو 24 جنوری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس پر 2.4 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے شادی کی شیروانی میں ملبوس دلہا ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کے قریب سے نکلتے ہوئے...
جنید اکبر کا صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے صوابی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے عہدیداران کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ جلسے کی تیاریوں میں عدم دلچسپی دکھانے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تین دنوں کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بحر ہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے۔ بحری تجارت کا معیشت میں بنیادی کردار ہے۔ طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے۔ کراچی میں ’محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل‘ کے عنوان سے امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ امن ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں۔ دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کہتے ہیں 99 فیصد مطالبات پورے ہوگئے تو پھریہ احتجاج کس بات کا؟ خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ہمارا اجتماعی فرض...
اگرقیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے صوابی جلسے میں قیادت کے سلوک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ ملی نا ہی خطاب کا موقع ملا، میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتادیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز صوابی جلسے میں شیر افضل...
سعودی عرب نے حالیہ بیان میں ان عرب ممالک کی تحسین کی ہے جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو کے فلسطینی عوام کے جبری انخلا کے بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ مملکت نے واضح کیا کہ یہ مؤقف فلسطینی مسئلے کی عرب اور اسلامی دنیا میں مرکزیت کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب ایسے بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جو اسرائیلی قبضے کی مسلسل جارحیت اور غزہ میں جاری نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے دیے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ مملکت نے نشاندہی کی کہ قابض صہیونی ذہنیت...
جدہ(نیوز ڈیسک )سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سنیچر 22 فروری کو عام تعطیل ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔ خیال رہے مملکت میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر 22 فروری کو ہوگا، سنیچر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے یوم تاسیس کی چھٹی بعض اداروں میں جمعرات20 فروری جبکہ بعض میں22 فروری اتوار کو ہوگی۔ میکسیکو، ٹریفک کا المناک حادثہ،41 افراد جان کی بازی ہار...
رفیع سودا کا شعر آج کل ہر طرف رائتے کی طرح پھیلے خطوط کی عکاسی کرتا دکھائی دیتا ہے۔سودا کہتے ہیں ۔ تیرا خط آنے سے دل کو میرے آرام کیا ہوگا نہ جانے کہ اس آغاز کاانجام کیا ہوگا انجام کا تو شاید کسی کو بھی کچھ معلوم نہیں لیکن پاکستان میں خط لکھنے کا سلسلہ جو قاضی فائز عیسیٰ صاحب شروع کرگئے تھے وہ ایک وبا کی طرح پھیلتا ہی جارہا ہے پہلے یہ سلسلہ جسٹس منصور علی شاہ سے اسلام آبادہائی کورٹ آیاتو وہاں سے خطوط لکھے گئے۔ ایک خط امریکا سے بھی آیا تھا اُسی خط کو بگاڑ کا بانی بھی کہاجاسکتا ہے ۔اُس خط کا حاحل تو یہ ہوا کہ اس خط کو پڑھ کر...
اکثر ہمیں سننے کو ملتا ہے کہ پاکستانی عوام ٹیکس چور ہے، وہ ٹیکس نہیں دیتی اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان میں خوشحالی نہیں آسکتی، نہ صحت کی سہولیات مل سکتی ہیں، تعلیم اور نہ روزگار۔ لیکن کیا یہ دعوے واقعی سچ ہیں؟ اور اگر فرض کرلیں کہ جو لوگ اس وقت ٹیکس دے رہے ہیں وہ پوری زندگی ٹیکس دیتے رہیں، تو کیا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا؟ آج ہم ڈیٹا کے ساتھ یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ اصل کہانی کیا ہے اور وہ کون سے عوامل ہیں جو ملکی معیشت کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ عوام نے...
پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کی وجہ گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ اور قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ کو قرار دیا ہے۔ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 78 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ میچ کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے اعتراف کیا کہ اگرچہ ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان کو اس میچ میں شکست نہیں ہوگی، ہمیں شکست ملنا...
ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے متنازع بیانات اور پالیسیوں کے باعث بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ میکسیکو کے تارکین وطن کی واپسی کا معاملہ ہو یا چین، کینیڈا اور دیگر ممالک پر ٹیرف کے حوالے سے کیے گئے فیصلے، انہیں ہر محاذ پر تنقید اور نکتہ چینی کا سامنا ہے۔ ان کی امریکا فرسٹ کی پالیسی کے تحت روایتی اتحادیوں کا اعتماد بھی متزلزل ہوا ہے، خود امریکی پالیسی ساز ادارے ٹرمپ کے ارادوں کو امریکی استحکام کے لیے ایک سوالیہ نشان سمجھ رہے ہیں جن سے امریکا کی امتیازی حیثیت اب خطرے میں نظر آرہی ہے۔ ٹرمپ کی یہ پالیسیاں آج کا شاخسانہ نہیں بلکہ یہ ان کے پہلے دور اقتدار سے منسلک پالیسیوں کا تسلسل...
سندھ حکومت کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے نئی ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965ء اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985ء کے تحت تجارتی گاڑیوں، ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرنا ہے۔ بظاہر یہ اقدام شہریوں کی فلاح و بہبود اور سڑکوں پر تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا محض کمیٹیاں بنانے سے کراچی کے سڑکوں پر پھیلی ٹریفک کی بدنظمی اور حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکتا ہے؟ حالیہ دنوں میں کراچی میں ڈمپرز کی زد میں آ کر کئی جانوں کا ضیاع ہوا۔ تازہ ترین دو واقعات جن...
لاہور ( جسارت نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پرپنجاب سمیت ملک بھر میں 8فروری کی انتخابی دھاندلی اورفارم 47کی جعلی حکومت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ8فروری کے انتخابات پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے اور ذمہ داران کو ہمیشہ کے لئے نا اہل قرار دیکر جمہوریت کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔عوام مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے۔ 8فروری ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے۔ اس دن عوامی رائے کی توہین کرکے فارم 47کے ذریعے ایک جعلی حکومت ملک و قوم پر مسلط کی گئی تھی۔جس نے اپنی نا اہلی اور کرپشن میں کوئی ثانی نہیں چھوڑا۔ پاکستان کو...
![عوام کی بدولت ہم یہاں تک پہنچے مشکلیں برداشت کرنے پراسلام پیش کرتے ہیں : مشکل فیصلے کرالئے ، آگئے بھی سفر آسان نہیں : وزیراعظم](/images/blank.png)
عوام کی بدولت ہم یہاں تک پہنچے مشکلیں برداشت کرنے پراسلام پیش کرتے ہیں : مشکل فیصلے کرالئے ، آگئے بھی سفر آسان نہیں : وزیراعظم
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس15 فیصد ابھی کم کر دوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور ملک کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ہم نے متحد ہو کرکام کرنا ہے۔ کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ملک کو...
اسلام آباد +واشنگٹن (نمائندہ خصوصی +این این آئی) امریکی دورے پر موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم عالمی امور پر گفتگو کی۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ساؤتھ ایشیا سینٹر، اٹلانٹک کونسل، کانگریشنل ریسرچ سروس اور ٹرانس نیشنل سٹریٹجی گروپ کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیا، سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز سمیت مختلف اداروں کے عہدے داروں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں انیشی ایٹو آن دی فیوچر آف انڈیا اینڈ ساؤتھ ایشیا کی ڈائریکٹر، مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ...
![پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑچکی ، ٹرمپ آگیا ، بانی باہر نہیں آیا ، فیصلے ملکی مفادمیں کرینگے : وفاق وزرا](/images/blank.png)
پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑچکی ، ٹرمپ آگیا ، بانی باہر نہیں آیا ، فیصلے ملکی مفادمیں کرینگے : وفاق وزرا
اسلام آباد ؍لاہور؍نارووال؍سیالکوٹ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نیوز رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک شور تھا ٹرمپ آئے گا تو بانی تحریک انصاف باہر آجائے گا، ٹرمپ بھی آگیا لیکن بانی باہر نہ آ سکا۔ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے حکومت سے مذاکرات کرتے دکھائی نہیں دے رہی۔ امریکہ کسی قسم کی خواہش کا اظہار کرے تو ریاست اپنے تمام تر فیصلے ملکی مفاد میں کرے گی کیونکہ ریاست ملکی دفاع پر سمجھوتا نہیں کرتی۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور جنگ جاری ہے، دہشت گردی کے واقعات تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں جن کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ سیالکوٹ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد...
مردان (نوائے وقت رپورٹ) سیاست میں ملاقات، ملنا جلنا ایک خاص قسم کی معروضی ضرورت کے تحت ہوا کرتا ہے۔ پہلے بھی اگر ملنا جلنا رہا ہے تو چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت رہا ہے۔ اللہ تعالی نے ہمیں اس مرحلے میں کامیابی عطا کی۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج آٹھ فروری ہے جو سیاہ ترین دن ہے جس دن پچھلے سال بدترین قسم کی دھاندلی کی گئی، دھاندلی پورے ملک میں ہوئی ہے چاروں صوبوں میں ہوئی ہے یہاں اس صوبے میں بھی دھاندلی کی بنیاد پر حکومت بنائی گئی جسے دھاندلی کی بنیاد پر اکثریت بنائی گئی...
کراچی(آئی این پی) لاہور، اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹس کی حدود میں جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس کی حدود میں جی پی ایس سگنل میں دشواری پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نینوٹس جاری کردیا۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ سونا ٹیکل میل ایریا میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہدایت کی تمام پائلٹس تفصیلات کیساتھ جی پی ایس سگنل دشواری سے متعلق فوری طور پر اے ٹی سی کو رپورٹ دیں۔نوٹم میں مزید کہنا تھا کہ پائلٹس نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے...
سکھر: ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا رات گئے کچے میں تعینات پولیس چوکیوں کا دورہ، جوانوں سے ملاقا ت کی
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت ) پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ایکٹو کرمنلز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں, 2 عدد غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور 5 عدد گولیاں برا?مد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان کا اپنے گشتی پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران پیٹرولینگ سرھندی آباد روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ایکٹو موٹر سائیکل چور عبیداللہ پٹھان سکنہ شوکت کالونی اور خالد بھٹی سکنہ ٹالپور کالونی کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان کے قبضے...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)بانی پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات کے باوجود بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے کے معاملہ پراسلام آبادہائیکورٹ میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی،فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائرکی گئی درخواست میں کہاگیاکہ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں اور بوگس کیسز میں اڈیالہ جیل سزا بھگت رہے ہیں،فیملی اور وکلا سیجیل ملاقات کیلئے باقاعدہ شیڈول دیاگیا،بشری بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں،28 جنوری کو عدالت نے حکم دیا کہ ایس او پی کے مطابق ملاقات کرائی جائے،عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام کی جانب سے عملدرآمد نہیں کیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف...
لکی مروت(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہوگئی۔ایس آئی ایف سی کی ترجیحات میں ملکی وسائل پر انحصار کے ذریعے معیشت کا استحکام خصوصا توانائی کے شعبے کی پائیدار ترقی کو فروغ ہے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تیل اور گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں گیس کی شمولیت سے قومی توانائی کی فراہمی میں استحکام متوقع ہے۔او جی ڈی سی ایل توانائی کی تلاش، ڈرلنگ، پیداوار اور انجینئرنگ میں پیش پیش، نئے دریافت شدہ کنویں سے روزانہ 8.5 ملین مکعب فیٹ گیس اور 610 بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے۔
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کیا اورکئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعلی نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ سہ ملکی سیریز اور پھر چیمئنز ٹرافی کا انعقاد کھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کی جیت ہے۔ کرکٹرز کو قذافی سٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی...
لاہور (آئی این پی) پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈائون کے احکامات جاری کردیئے۔جس میں کہا ہے کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائیں گے ، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے خلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کروائی جائیں گی۔ طالبہ کو شادی کا...
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ رپورٹ جمع کروائیں کے کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے۔ مزید پڑھیں: ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکر گزار ہوں، بہت بڑا اور کامیاب جلسہ ہوا تاہم تحریک انصاف میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔ ضلعی صدور، جنرل سیکریٹری اور تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ جمع کروائیں کہ کون کتنے بندےلےکر جلسے میں آیا تھا۔ مزید پڑھیں: صوابی میں پی ٹی...
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کردیا گیا۔ پہلی ٹرین کینٹ سٹیشن کراچی سے تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی۔ صوبائی وزیرثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے تھرڈیزرٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا اور ٹرین میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ مسافر مختلف سٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہوں گے۔ مسافر تھرپارکرکے خوبصورت صحرااورسرحد کے نزدیک بھی سیر کریں گے۔
حیدرآباد: ایک محنت کش گدھا گاڑی پر اضافی سامان لادے منزل کی جانب رواں دوا ہے
![پڈعیدن: نصرت کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیاجارہاہے، دوسری جانب ورثا احتجاج کررہے ہیں](/images/blank.png)
پڈعیدن: نصرت کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیاجارہاہے، دوسری جانب ورثا احتجاج کررہے ہیں
پڈعیدن: نصرت کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیاجارہاہے، دوسری جانب ورثا احتجاج کررہے ہیں
![پی ٹی آئی کا یوم سیاہ،ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو برداشت نہیں کر سکو گے ،صوابی جلسے سے رہنماؤں کا خطاب](/images/blank.png)
پی ٹی آئی کا یوم سیاہ،ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو برداشت نہیں کر سکو گے ،صوابی جلسے سے رہنماؤں کا خطاب
٭ادارے مینڈیٹ چور حکمرانوں کے بجائے قوم کی آواز بنیں ،حکومت نے دانشمندی کامظاہرہ نہیں کیا، ملک قیدی نمبر 804کے بغیر ہرگز نہیں چل سکتا،فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے ٭عمران خان ایک دفعہ پھر دوبارہ کال دیں گے،عمران خان نظریہ بن چکے ،نظریہ مرتا ہے نہ ڈرتا ہے ، اپنا حق آئین و قانون کی بالادستی تک مانگتے رہیں گے ، پی ٹی آئی رہنماؤں کا جلسے سے خطاب تحریک انصاف نے انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8؍ فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ اس حوالے سے صوابی میں ہونے والے جلسے میںپی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے حکومت کو آڑے ہاتھوںلیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ...
ٔ٭سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے ،نوٹی فکیشن جاری ٭خالد مقبول کی جانب سے جاری کیا گیا سرکلر بالکل درست اور تصدیق شدہ ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے ۔اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیمی کمیٹی کی ذمے داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابر کے پاس ہوں گی جبکہ مصطفی کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابر لیبر ڈویژن کی نگرانی کریں گے ۔شعبہ خواتین کی...
٭پی ٹی آئی، سول سوسائٹی ، صحافتی تنظیم ،اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر کی جانب سے درخواست دائر ٭درخواست کے حتمی فیصلے تک پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت کارروائیاں روکنے کے حکم دینے کی استدعا پاکستان تحریک انصاف ،سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیم نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025ء کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر سمیت دیگر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ، دائر درخواست میں صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19اے کی خلاف ورزی ہے ، پیکا ترمیمی ایکٹ میں فیک نیوز کی تعریف نہیں بتائی گئی ، اس ایکٹ...
٭حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں ٭مخالفین کوطاقت سے سیاسی میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں، عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں، گفتگو سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی باتیں دلی دور است کے مترادف ہیں،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کے میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں،عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں ۔۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صوبوں میں...
اپنے مصری ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی پر مبنی امریکی منصوبے کو مسئلہ فلسطین کے سامراجی طرز کے خاتمے پر مبنی سازش اور خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ خطے کے تازہ ترین صورتحال خصوصا مسئلہ فلسطین و غزہ کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایرانی و مصری وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور بدر عبد العاطی نے آج شب ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران اپنی گفتگو میں ایرانی وزير خارجہ نے مظلوم فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں مصری موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے...
اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے نے حماس کے خاتمے سے متعلق غاصب صیہونی رجیم اور امریکہ کی دلی خواہش کا ایک مرتبہ پھر اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں غاصب صیہونی رجیم کے نمائندے ڈینی ڈینون نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خاتمے سے متعلق اپنی دلی خواہش کا ایک مرتبہ پھر اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک حماس موجود ہے، اسرائیل کا مستقبل خطرے سے خالی نہ ہو گا۔ امریکی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ڈینی ڈینون کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ غاصب صیہونی رجیم کے مذاکرات دوحہ میں ایک مرتبہ پھر شروع ہونے جا رہے ہیں تاہم اسرائیلی رجیم کے اہداف مکمل طور واضح ہیں۔ فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو...
اسلام آ باد: بانی پی ٹی آئی نے عدالتی احکامات کے باوجود بشری بی بی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے کے معاملہ پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی. وکیل فیصل فرید چودھری کے ذریعے دائر درخواست میں کہاگیاکہ درخواستگزار سابق وزیر اعظم ہیں اور بوگس کیسز میں اڈیالہ جیل سزا بھگت رہے ہیں،فیملی اور وکلاء سے جیل ملاقات کیلئے باقاعدہ شیڈول دیاگیا،بشری بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں. 28 جنوری کو عدالت نے حکم دیا کہ ایس او پی کے مطابق ملاقات کرائی جائے،عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے عملدرآمد نہیں کیا، استدعا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے...
لاہور(آن لائن)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمے میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد دہشت گردی کے قانون کیدفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 22 فروری تک ملتوی کر دی۔ملزمان نے مقدمے کو عام فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام...
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری دیم اسلم چودھری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔ چیف سیکرٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموںپر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں جبکہ فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔چیف سیکریٹری ندیم اسلم 2023ءسے خیبر پختون خوا میں تعینات ہیں۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے وکلاءاور پولیس کے درمیان تنازع کے نتیجے میں شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں عوامی مفاد کو نقصان پہنچا کر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میںبھی اختلافات اور تنازعات پیدا ہوتے ہیں، مگر وہاں کے ادارے اور قیادت عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے پرُ اَمن حل نکالتے ہیںکیونکہ اختلافات کو دشمنی میں بدلنے کے بجائے، اُنہیں پرُ اَمن طریقے سے حل کرنا دانشمندی ہے اور ایسے واقعات سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں بلکہ عام...
کراچی(آن لائن)چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے۔اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیمی کمیٹی کی ذمے داریاں انیس قائم خانی،امین الحق اور رضوان بابر کے پاس ہوں گی جبکہ مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابر لیبر ڈویژن کی نگرانی کریں گے۔شعبہ خواتین کی ذمے داریاں نسرین جلیل، انیس قائم خانی اور کیف الوریٰ کے پاس ہوں گی جبکہ یوتھ فورم کی ذمے داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور فیصل سبزواری کے پاس ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی کے سوشل میڈیا...
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جواسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کارکردگی پر عوام کے دل جیتے، ایک سال پہلے حالات دیکھ لیں آج مہنگائی کم اور اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ سے اوپر...
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی ہے جس پر چینی حکام نے مثبت رویے کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو 5 بلین ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کے لیے فنانسنگ ذرائع کی نشاندہی کرنے کی ضرورت اور امید ہے چین درخواست قبول کرلے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر چین سے درخواست کی ہے کہ وہ3.4 بلین ڈالر کے قرض کو 2سال کے لیے ری شیڈول کر دے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے نشاندہی کی گئی غیر ملکی فنڈنگ میں آنے والے گیپ کو پورا کیا جا سکے۔ اس اقدام...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کردہ احتجاج کے سلسلے میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مسلم لیگ (فنکشنل) کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ چودھری ظفر اللہ آرائیں، عوامی تحریک کے الطاف خاصخیلی، ایس یو پی کے غفار چانڈیو، عبدالسمیع چانڈیو، محبوب ابڑو اور دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر رہنما¶ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری 2024 کے الیکشن کے لیے عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنائی گئی ہے، موجودہحکومت نے عوام کو بے روزگاری اور نفرت کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے جو مہنگائی کنٹرول کرنے کا وعدہ کیاتھا وہ ایک سال میں وفا نہیں...
صوابی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جلسے سے خطاب کررہے ہیں
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جماعت جو یومِ سیاہ منا رہی ہے کے پی میں اس کی حکومت ہے، وہاں عوام کو کیا ملا؟ خیبر پختونخوا میں عوام کو ان کی کرپشن کی لمبی داستانیں ملیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئیخود تو روتی ہے، پاکستان کو بھی رلانا چاہتی ہے، عوام کو فتنہ فساد کی ضرورت نہیں، یہ ٹولہ ہر وقت یومِ سیاہ مناتا ہے اور یہ یومِ سیاہ ہی منا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنڈاپور بتائیں ایک سال میں ان کی حکومت نے...
لاہور (صباح نیوز)الحمدللہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انتخابات کے انعقاد کاایک سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قائدمحمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں – برآمدات اور ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے۔
کراچی /جیکب آباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ 16فروری کو شکارپور کندن بائی پاس پر اپر سندھ میں بدامنی، ڈاکو راج اور کینالوں کیخلاف تاریخی دھرنا دیا جائے گا،عوام دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے ڈاکو راج اور نااہل حکمرانوں کیخلاف اتحاد کاثبوت دے،حکومت نے بزور طاقت ہمیں روکنے کی کوشش کی تو یہ تحریک پیپلزپارٹی کی حکومت کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوجائے گی،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں ،سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کیانتہاہوگئی ہے پولیس اور ریاستی ادارے ڈاکووں کے سامنے بے بس نظرآتے ہیں جبکہ پرامن شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار...
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ تم پاکستان کے چاچے مامے نا بنو یہ ملک ہمارا ہے تم ایک سرکاری نوکر ہو، اس حکومت کو اور ان کے ہینڈلرز کو پیغام دینا چاہتا ہوں، ہمیں اپنی ریاست سے یہ امید نہیں تھی کہ وہ اپنے لوگوں پر گولیاں چلائیں گے، لیکن اس دفعہہم انشاء اللہ آپ کی گولیوں کی تیاری کیساتھ آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ یوم سیاہ کے سلسلے میں صوابی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبرپختوںخواکے صدر جنید...
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمت پیشہ طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال 2024-25ء میں تنخواہ دار طبقے سے مجموعی طور پر 570 ارب روپے ٹیکس وصولی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس لحاظ سے تنخواہ دار طبقہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقہ55 فیصد زیادہ ٹیکس اداکرے گا۔ایفبی آر کے مطابق گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے نے368ارب ٹیکس خزانے میں جمع کرایا، رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں243ارب روپے وصول کیے گئے۔بیان کے مطابق پچھلے سال کے پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں ملازمین سے 300 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیے گئے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق پانچ سال پہلے تنخواہ دار طبقے...
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی ہے جس پر چینی حکام نے مثبت رویے کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو 5 بلین ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کے لیے فنانسنگ ذرائع کی نشاندہی کرنے کی ضرورت اور امید ہے چین درخواستقبول کرلے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر چین سے درخواست کی ہے کہ وہ 3.4 بلین ڈالر کے قرض کو 2سال کے لیے ری شیڈول کر دے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے نشاندہی کی گئی غیر ملکی فنڈنگ میں آنے والے گیپ کو پورا کیا جا سکے۔ اس اقدام...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ بھر کے تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمہ داران، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سرپرستوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریبات کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقررین نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور پاکستان کی عوام ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔الخدمت کے ضلعی ذمہ داران نے اس موقع پر خطاب...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صارم کا قاتل اب تک نہ پکڑا جاسکا تاہم اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے فلیٹ سے دو کم عمر نوجوانوں سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، پولیس نے فلیٹ میں سرچ آپریشن کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات کے 6 ریٹائرڈ ملازمین نے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے اپنے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں سندھ حکومت، کے ایم سی، ٹی ایم سی گلشن اور جناح ٹاون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار گریڈ 11 سے گریڈ 16 کے ملازم تھے، درخواست گزار 2023 میں ریٹائر ہوئے لیکن پنشن، گریجیوٹی، پرووڈنٹ فنڈ سمیت دیگر واجبات ادا نہیں کئے جارہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے گلشن اقبال میں قائم اتوار بچت بازار میں ڈپٹی کمشنر کی مداخلت کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ اتوار بازار میں مداخلت نہ کی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ میں اتوار بچت بازار میں ڈپٹی کمشنر کی مداخلت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کے ڈی اے کی اجازت سے گلشن اقبال میں 3 سال سے بچت بازار لگ رہا ہے ، تین سال میں کسی ڈپٹی کمشنر نے مداخلت نہیں کی، موجودہ ڈپٹی کمشنر کے ڈی اے کے جواب کے بعد بھی مداخلت کررہا ہے، ایک قانونی عوامی سہولت کے بازارمیں غیرقانونی مداخلت...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پھلوں کے نام پر خشک دودھ اسمگل کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو فی کس 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں پھلوں کے نام پر خشک دودھ اسمگل کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں ٹرک ڈرائیور علی مراد، اسسٹنٹ ڈرائیور محمد اسحاق اور کلینر محمد رفیق شامل ہیں۔ وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والا خشک دودھ اسمگل شدہ سامان کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا، یہ کیس مزید انکوائری کا بنتا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے سانحہ کارساز کی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال سے متعلق مقدمہ کی سماعت کراچی بار کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔ ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سانحہ کارساز کی ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات کے استعمال سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کراچی بار کی ہڑتال کے باعٹ مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ آئندہ سماعت پر ملزمہ نتاشہ کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کا امکان ہے۔ ملزمہ کی جانب سے بریت کی درخواست دائر ہے۔
سنا ہے کہ دنیا ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے مگر اس پر یقین نہیں آتا۔ نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں، ہر روز لگتا ہے کہ کل کی ایجادات اور دریافتیں پرانی ہو گئیں ۔ سائنس کی حیرت انگیز ایجادات کے باعث انسان نے اس دنیا کے بعد نت نئی دنیائیں تسخیر کرنا شروع کر دی ہیں، ستاروں پرکمند ڈال دی ہے، چاند کو مسخر کر لیا ہے اور اب سورج تک پہنچنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پہیہ جو کہ ایجادات کی ماں ہے، اس کے بعد ایجادات کا سلسلہ رکا نہیں۔ ٹیلی فون، ٹیلی وژن، کمپیوٹرز اور اب اسمارٹ فون اور سیٹلائیٹ نے دنیا کو بالکل بدل دیا ہے۔ اگر کچھ نہیں بدل...
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیتے ہوئے سہ ملکی سیریز میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے جس پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آپ ہار جاتے ہیں تو یہ ایک مشکل دن ہو تاہے ، سیکھنے کیلئے سب سے اہم چیز آخر میں گیند بازی کا عمل اور فیلڈنگ تھی ۔میچ کے بعد تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہناتھا کہ وکٹ شروع میں تھوڑی مشکل تھی، لیکن ولیمسن اور مچل نے اچھا کھیلا، اور پھر جس طرح فلپس نے بیٹنگ کی، اس کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ سیکھنے کے لیے سب سے اہم چیز آخر میں گیند بازی کا عمل اور فیلڈنگ تھی۔ لیکن جس طرح ابرار نے بولنگ کی، اور میرا...
کراچی: اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہوئے جس میں ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں زخمی ہونے والا 35 سالہ محمد ایاز جاں بحق ہوگیا جبکہ 25 سالہ عبدالوہاب کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متوفی کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر شوکت کھٹیان کی جانب سے مذکورہ واقعہ سے متعلق بتایا گیا تھا...
پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ اور صدر موبائل مارکیٹ کے دکاندار سرپا احتجاج بن گئے، ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او سمیت 9 اہلکاروں و افسران کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل مارکیٹ کے تاجر وقاص کی دوران حراست ہلاک پر مشتعل افراد نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے واقعہ میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کاررروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صدر لیکٹرونکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی معاملات سے لاعلم ہیں۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکی صدر کو بین الاقوامی معاملات کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 8 فروری کے الیکشن میں چاروں صوبوں میں بدترین دھاندلی ہوئی۔جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی دھاندلی کے ذریعے اکثریت بنائی گئی، عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون مارنے کا حق نہیں، حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں میں حقیقت نہیں۔
پاکستانی شہری جو ترکیہ کی سیر کے خواہشمند ہیں، انہیں عام پاسپورٹ پر سیاحتی ویزہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ترکیہ دنیا بھر میں سیاحت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے جہاں تاریخی مقامات، خوبصورت تفریحی مقامات، لگژری ریزورٹس اور دیگر سرگرمیاں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں،پاکستان میں ترکیہ کے ویزہ درخواستیں اناطولیہ ویزہ اپلیکیشن سینٹرز میں جمع کروائی جاتی ہیں جو مختلف شہروں میں واقع ہیں کیونکہ ترک سفارتخانہ براہ راست ویزہ درخواستیں وصول نہیں کرتا۔ ویزا درخواست کے لیے درکار دستاویزات؛ ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات جمع کروانی ہوں گی جن میں بینک سٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس ، پاسپورٹ سائز تصاویر، فنگر پرنٹس، ریٹرن ٹکٹ،ہوٹل کی بکنگ اور دیگر متعلقہ...