2025-04-20@17:23:37 GMT
تلاش کی گنتی: 513

«آنکھ کی»:

(نئی خبر)
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی میں مارچ میں ہزاروں مرد و خواتین ،نوجوان ، بچے و بزرگ ،سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے ۔شرکاء میںزبردست جوش وخروش موجود تھا جس کا اظہار انہوں نے پرجوش نعروں سے کیا ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں امریکہ واسرائیل کی مذمت ، اقوام متحدہ ،مغربی ممالک اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت و خاموشی کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے ۔مختلف شعبہ ہائے
    اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی دستاویزات...
    کراچی/سکھر(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں سولین کا ٹرائل جمہوریت کی نفی اور جمہوریت جمہوریت کی رٹ لگانے والی جماعتوں کے لیے لمحہ فکر ہے، بجلی بلوں میں کمی کے لیے وزیراعظم کا آئی ایم ایف سے اجازت لینے سے مشروط کرنا بدترین غلامی ہے۔سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج سے ہر شخص پریشان ہے۔ بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کی اے پی سی وقت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی قانون کی حکمرانی جمہوریت کی بالادستی اور مہنگائی بجلی گیسبلوں میں اضافے، پانی پر ڈاکے سمیت حکمرانوں کے ظالمانہ و عوام دشمن اقدامات کے خلاف پر امن و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں...
    کراچی/سکھر (نمائندہ جسارت/اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی جانب سے بالائی سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا، ڈاکہ زنی، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس آج اتوار کو سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی صدارت میں ہونے والی ای پی سی میں مختلف سیاسی، دینی، قوم پرست جماعتوں کے رہنما، وکلاء ، صحافی، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ای پی سی میں سندھ میں امن کی بحالی، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے غور و فکر کے بعد مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ توقع ہے کہ یہ ای پی سی باب الاسلام سندھ...
    کراچی: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جائز اور ناجائز کی کوئی پرواہ نہیں، ان کا واحد مقصد اپنی اتھارٹی قائم رکھنا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی میرے لیے قابل احترام ہیں، وہ میرے گھر ایکٹ سمجھنے آئے تھے، وہ وزیر تعلیم ہیں لیکن میرے گھر زیر تعلیم ہیں۔ مولانا نے سیاستدانوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں آئین، قانون، اور اصولوں کا کوئی احساس نہیں۔ یہ صرف اقتدار کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری کرنا اہم نہیں، کیونکہ مارشل لا بھی کئی دہائیوں تک...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی کا...
    سکھر (نمائندہ جسارت) سنی تحریک کے مرکزی نائب صدر شاہد غوری اور مرکزی رہنما علامہ نور احمد قاسمی کی تاجر سیکرٹریٹ آمد۔ سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر بازاروں کے تاجروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی نائب صدر شاہد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی دُکھی انسانیت کی خدمت میں پنہاں ہے، دین اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، آقائے دو جہاں رحمت اللعالمین نے امن کا پیغام دیا ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں تاجر برادری کا کردار بڑا اہمیت کا حامل ہوتا ہے، یہ المیہ ہے کہ پاکستان کی جو بھی حکومتیں آتی ہیں وہ تاجر برادری کے لیے مشکلات...
    اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد صدرایم ڈبلیو ایم علامہ سید باقر زیدی کو اے پی سی کا دعو ت نامہ دے رہاہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسعد اقبال زیدی، اقلیتی رہنما ایڈووکیٹ یونس سوہن سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے 12 جنوری کو سکھر میں بدامنی اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلیے ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔رہنماوں نے سندھ میں قیام امن کے حوالے سے جماعت اسلامی کی اے پی سی کا خیر مقدم اور اسے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قانون سازوں کی 20 کھرب روپے کی صلاحیت کی ادائیگیوں پر شدید تنقید، ریلیف کا مطالبہ؛ مفت بجلی کیوں نہیں دی جاتی؟ تاج کا آئی پی پیز کے اخراجات پر چیلنج۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کے اجلاس میں قانون سازوں نے بجلی صارفین پر عائد بھاری صلاحیت کی ادائیگیوں اور مقررہ چارجز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حکام نے انکشاف کیا کہ صلاحیت کی ادائیگی فی الحال 2ٹریلین روپے سالانہ ہے، جو بجلی کی کل لاگت کا 75فیصد ہے۔ کمیٹی کے رکن ملک انور تاج نے کہا کہ ہم صلاحیت کی ادائیگی میں ڈھائی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ 2ماہ قبل ہی وزیر نج کاری عبدالعلیم خان نے مذکورہ ادارے کی نج کاری کے معاملے میں اس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری میں جمعرات کے روز سیکریٹری نج کاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے معاملے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات کو فی  الحال اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پی آئی اے کی...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح تنظیم اور اس کے سربراہ احمد الشرع کے حوالے سے حتمی فیصلہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والی تنظیم کو پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ انہوں نے شدت پسند جماعتوں بالخصوص القاعدہ تنظیم سے اپنے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ تحریر الشام تنظیم کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رہنے سے امریکی شہریوں کے لیے اس تنظیم کو مادی مدد پیش کرنا غیر...
    سکھر (نمائندہ جسارت) میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو کا 426 واں سالانہ عرس 23 تا 25 فروری 2025ء بمطابق شعبان المعظم 1446ھ کو آدم شاہ کی ٹکری سکھر میں منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو کی زیر صدارت ان کے آفس میں میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ درگاہ کے سجادہ نشین اور عرس کمیٹی کے چیئرمین میاں جہانگیر عباسی نے اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ میاں آدم محمد شاہ کَلہوڑو بحیثیت ایک مذہبی شخصیت اور میاں وال تحریک میں ان کے سیاسی کردار پر روشنی ڈالنے کے لیے عرس کے موقع پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے...