Jasarat News:
2025-01-18@10:07:08 GMT

مختلف شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنےوالے افراد کی شرکت

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی میں مارچ میں ہزاروں مرد و خواتین ،نوجوان ، بچے و بزرگ ،سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے ۔شرکاء میں
زبردست جوش وخروش موجود تھا جس کا اظہار انہوں نے پرجوش نعروں سے کیا ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں امریکہ واسرائیل کی مذمت ، اقوام متحدہ ،مغربی ممالک اور عالم اسلام کے حکمرانوں کی مجرمانہ غفلت و خاموشی کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے ۔
مختلف شعبہ ہائے

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارتی آرمی چیف کا بیان مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے برعکس ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردِ عمل دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے برعکس ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اقلیتوں کو دبانے کی کوششوں کا حصہ بھی ہے، پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام بھارتی دوغلا پن ظاہر کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سیاسی بیانات بھارتی فوج کے سیاست میں ملوث ہونے کو ظاہر کرتے ہیں، دنیا بھارتی نفرت آمیز بیانات کو دیکھ رہی ہے جن سے مسلمانوں کی نسل کشی شروع ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ایسا بیان اندرونی طور پر اقلیتوں پر جبر اور بھارت کے بین الاقوامی جبر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے سیاسی، غلط بیانات بھارتی فوج کی سیاست زدہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، پاکستان ایسے بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین