فوجی عدالتوں میں سولین کا ٹرائل جمہوریت کی نفی ہے‘ اسداللہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی/سکھر(اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں سولین کا ٹرائل جمہوریت کی نفی اور جمہوریت جمہوریت کی رٹ لگانے والی جماعتوں کے لیے لمحہ فکر ہے، بجلی بلوں میں کمی کے لیے وزیراعظم کا آئی ایم ایف سے اجازت لینے سے مشروط کرنا بدترین غلامی ہے۔سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور ڈاکو راج سے ہر شخص پریشان ہے۔ بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کی اے پی سی وقت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی قانون کی حکمرانی جمہوریت کی بالادستی اور مہنگائی بجلی گیس
بلوں میں اضافے، پانی پر ڈاکے سمیت حکمرانوں کے ظالمانہ و عوام دشمن اقدامات کے خلاف پر امن و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر ایڈووکیٹ قربان علی ملانو سے ملاقات کے دوران کہی۔ جماعت اسلامی کے رہنما نیانہیں جماعت اسلامی کیزیر اہتمام 12 جنوری کو مقامی ہوٹل سکھر میں منعقد ہونے ونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا حزب اللہ جکھرو بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قربان ملانو نے سندھ میں امن کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہا اور اپنی شرکت کا یقین دلایا۔ اسداللہ بھٹو نے پریس کلب پر پہنچ کر صدر آصف ظہیرخان لودھی ، جنرل سیکریٹری امداد بوزدار ودیگر کو مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی جمہوریت کی
پڑھیں:
سکھر،اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت تقریب
سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کے تحت حرا کالج کے اے اور اے ون گریڈ اور اسلامیہ کالج میں سائنسی نمائش میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کیلیے ٹیلنٹ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خاص ناظم صوبہ سندھ عمیر شامل لاکھو تھے۔