2025-04-15@06:09:06 GMT
تلاش کی گنتی: 415
«لیے تیار»:
(نئی خبر)
لبنان :لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شام کے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر بات چیت کی گئی اور دونوں کے تعلقات کے لیے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ 15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے اپنے وطن واپسی کے منصوبے پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ احمد الشرع نے حزب اللہ کے شام پر کیے گئے حملوں کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شام حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں ہوگا۔ ملاقات میں سرحدی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں پر قانونی طور...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ مزید پڑھیں: وہ اہم کھلاڑی جو...
حافظ شہباز: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کادورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے ۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انشاء اللّٰہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی...
اسپیکر ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگر رابطہ قائم نہ ہوسکا۔اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12جنوری یا سوموار 13جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لیے تیار ہے ، جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کسی کو سمجھانے کےلیے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے۔ جو اڈیالہ جیل میں قید ہے اس کے لیے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ گورنرز سمٹ سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی جو کر رہا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے۔
سنگاپور:سائنس دانوں نے ایک نئی پیپر بیٹری تیار کی ہے، جو توانائی کے ذخیرہ اور استعمال کے طریقے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بیٹری ایک تجزیہ شدہ مواد سے بنی ہے جو ماحول پر کم اثر ڈالتے ہوئے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ سنگاپور کی اسٹارٹ اپ کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے پائیدار بیٹری تیار کی ہے، جو نہ صرف توانائی کے ذخیرہ کرنے کے روایتی طریقوں کو چیلنج کرتی ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ بیٹری قابل تجدید مواد سے بنی ہے اور زمین میں جانے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر تحلیل ہو سکتی ہے، جس...
بنگلہ دیش کے سفیر محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے لیے ویزا شرائط اور قوانین تبدیل کرتے ہوئے ان میں جتنا ممکن ہو سکا ہے نرمی کر دی ہے، اب پاکستانی بھائیوں کے لیے ویزا آن لائن بھی دستیاب ہو گا۔ ہفتہ کے روز لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے پاکستان کے لیے سفیر محمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کی ثقافت کسی تعارف کا محتاج نہیں، بنگلہ دیش کے عوام کا پاکستان کے عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محمد اقبال خان نے پیش کش کی کہ لاہور چیمبر آف کامرس...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر کے عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سیلف ڈیفنس ہمارا حق ہے اس کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ ہمیں اپنے ازلی دشمن بھارت سے چوکنا رہنا ہو گا، اسرائیل کی مٹھی بھر تعداد مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلا رہی ہے، ہمیں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ چلنا ہو گا۔...
ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن...
لاہور: پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر حسیب اللہ کے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے مکمل فٹ ہونے کا قوی امکان ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگ گئی تھی۔ ذرائع کےمطابق حسیب اللہ کے دائیں ہاتھ کے ٹشوز متاثر ہوئے تھے، ان کے زخم پر ٹانکےلگانے کے بعد ڈاکٹر نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔ حسیب اللہ اب تیزی سے روبصحت ہیں اور امکان ہے کہ وہ ملتان میں 25 جنوری کو شیڈول دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوسکیں گے۔
ولادیمیر پیوٹن، ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، روس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )کریملن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی صدر سے ملاقات کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن پیشگی شرائط کے بغیر نو منتخب امریکی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کریملن کے ترجمان ڈمٹری پیشکوو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ولادیمیر پیوٹن نے بارہا ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بین الاقوامی رہنماں سے رابطے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ نو منتخب امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو بطور صدر حلف اٹھا لیں گے۔ انہوں نے ابھی تک کوئی ٹھوس منصوبہ تو پیش نہیں کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً تین سال سے جاری تنازعے کو تیزی سے ختم کرا سکتے ہیں۔ صدر پوٹن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے آج بروز جمعہ نامہ نگاروں کو بتایا، ''صدر نے بارہا امریکی صدر بشمول ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا ہے۔‘‘ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ پوٹن کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریپبلکن...
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے باز آنے کی تلقین کی ہے۔ آج خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور اتنے ہی اعمال کا مکلف بنایا جتنا ہم برداشت کرسکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اللہ کے احکام کی پیروی کرنی چاہیے، اس کی منع کردہ چیزوں سے بچنا چاہیے، اور قرآنِ کریم کی ہدایات کو سمجھنا چاہیے۔ قرآن ہمیں نجات کے راستے دکھاتا ہے، اس میں فرائض، فضائل اور اصلاحی تعلیمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ ڈاکٹر الجہنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ نئے تعمیر شدہ ائیرپورٹ سے آج پہلی پرواز گوادر سے مسقط کے لیے روانہ ہورہی ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 197 گوادر کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمان کے شہر مسقط کے لیے روانہ ہوگی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر اور اسے فعال بنانا حکومت پاکستان کے چند بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام 2019 میں شروع کیا گیا تھا تاہم گزشتہ برس نیو گوادر ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح چین کے وزیر اعظم لی چیانگ اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے...
پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے لیکن ہر کوئی بڑا اختیار چاہتا ہے۔ ملک میں مزید صوبے بنا دیے جائیں تو نوے فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علیامین گنڈاپور نے کہا کہ ہم سب کہہ رہے تھے کہ صوبہ کیوں نہیں ترقی کررہا ، کیونکہ ہم آو¿ٹ آف باکس نہیں جارہے۔ دنیا کی ترقی کے لیے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے لیکن ہر کوئی بڑا اختیار چاہتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں 4صوبے ہیں، مزید صوبے نہیں بن رہے...