چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلئے تیار ہیں،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
حافظ شہباز: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کادورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے ۔
کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انشاء اللّٰہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی سٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی سکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔
پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں پھر بڑھنے کا امکان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی کا ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس ایم تنویر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا