UrduPoint:
2025-01-18@10:04:06 GMT

پوٹن ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، کریملن

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

پوٹن ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، کریملن

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو بطور صدر حلف اٹھا لیں گے۔ انہوں نے ابھی تک کوئی ٹھوس منصوبہ تو پیش نہیں کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً تین سال سے جاری تنازعے کو تیزی سے ختم کرا سکتے ہیں۔

صدر پوٹن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے آج بروز جمعہ نامہ نگاروں کو بتایا، ''صدر نے بارہا امریکی صدر بشمول ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا ہے۔

‘‘

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ پوٹن کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریپبلکن گورنروں کے ساتھ ملاقات میں کہا، ''وہ ملنا چاہتے ہیں اور ہم ایک ملاقات طے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

‘‘ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا، ''صدر پوٹن ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوامی سطح پر بھی کہا ہے اور ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہے، یہ ایک خونی گندگی ہے۔

‘‘

کریملن نے ٹرمپ کی طرف سے ''بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی تیاری‘‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات کے انعقاد کے لیے ماسکو کی کوئی پیشگی شرط نہیں ہے۔

دیمتری پیسکوف نے روزانہ کی بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا، ''کسی شرط کی ضرورت نہیں ہے۔ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے باہمی خواہش اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔

‘‘

یوکرین نے روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ شروع کر دیا

روسی یوکرینی تنازعےکے تیزی سے خاتمے کے لیے ٹرمپ کی امیدوں نے کییف میں اس تشویش کو جنم دیا ہے کہ یوکرین کو ماسکو کے لیے موافق شرائط پر امن معاہدہ قبول کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

فروری 2022 میں روس کی طرف سے یوکرین میں مکمل فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے واشنگٹن نے کییف حکومت کو دسیوں ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق اگر امریکہ اس طرح کی حمایت نہ کرتا، تو ان کا ملک اس جنگ میں ہار جاتا۔ یوکرینی صدر اب بھی ٹرمپ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ لڑائی کے خاتمے کے لیے کسی بھی تصفیے کے حصے کے طور پر نیٹو کے تحفظات اور مغربی سلامتی کی ٹھوس ضمانتیں مانگتے ہوئے ان کی ''طاقت کے ذریعے امن‘‘ کی تجویز کی حمایت کریں۔

دریں اثنا یوکرینی وزارت خارجہ نے پوٹن کے ساتھ آئندہ کسی بھی ملاقات کے بارے میں ٹرمپ کے تبصروں کو مسترد کیا ہے۔ یوکرینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ''ٹرمپ پہلے بھی اس طرح کی میٹنگ کے منصوبوں کے بارے میں بات کر چکے ہیں، اس لیے ہمیں اس میں کوئی نئی بات نظر نہیں آتی۔‘‘

روس کا آٹھ امریکی ساختہ میزائل مار گرانے کا دعویٰ، نئی دھمکی بھی

بیان میں مزید کہا گیا، ''ہمارا موقف بہت سیدھا ہے۔

یوکرین میں ہم سب لوگ جنگ کو منصفانہ طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ بھی جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

یوکرین نے مزید کہا ہے کہ ملکی صدر زیلنسکی 20 جنوری کے بعد ٹرمپ سے ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔

ا ا / م م ( اے ایف پی، ڈی پی اے)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: کے ساتھ رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

یوکرین اور برطانیہ میں 100سالہ شراکت داری کا معاہدہ

یوکرینی صدر اور برطانوی وزیراعظم شراکت داری معاہدے کی دستاویزات پیش کررہے ہیں

کیف(انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین اور برطانیہ کے درمیان 100 سالہ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔خبررساں اداروں کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اور یوکرینی صدر نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدہ دونوں ممالک کے سیکورٹی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر روس یوکرین جنگ میں اپنی حمایت کا اعادہ کرنے کے لیے کیف پہنچے۔معاہدے میں دفاع، توانائی اور تجارت پر مشتمل 100 سالہ شراکت داری پر اتفاق ہوا۔ دوسری جانب ناٹو نے کہا ہے کہ ناروے کے 2ایف 35 لڑاکا طیاروں نے بڑی تعداد میں روسی طیاروں کی جانب سے پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اڑان بھری ۔ ناٹو ائر کمانڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ 15 جنوری کو روسی طیاروں کی بڑی تعداد پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ ناروے کے لڑاکا طیاروں نے پولینڈ کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے اڑان بھری جو ناٹو کے مشرقی حصے کے لیے اتحادیوں کی وابستگی کا مظہر ہے۔ادھر جرمنی کے صدر فرینک والٹر اشٹائن مائر نے بھی یوکرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ روس کی وجہ سے یورپ کی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے۔صدر پیوٹن جنگ کو یورپ میں واپس لے آئے ہیں۔ انہوں نے صرف ایک ملک پر ہی نہیں پورے یورپ کے امن پر حملہ کیا ہے۔یہ جنگ بین الاقوامی قانون کی خلاف روزی ہے اور اس کے خلاف یورپ کا ردعمل واضح اور حتمی ہونا چاہیے۔ ہم بین الاقوامی قانون کی بالادستی اور امن کے حامی ہیں۔ یوکرین کو یقین ہونا چاہیے کہ یورپی یونین میں منصفانہ امن اور مستقبل کی طرف جانے والے راستے میں یوکرین کی آزادی و خود مختاری کے دفاع کے موضوع پر ہم ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے آغاز سے تا حال ٹرانس اٹلانٹک اتحاد نے مضبوط اور غیر متزلزل اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین اور برطانیہ میں 100سالہ شراکت داری کا معاہدہ
  • ٹرمپ کی تقریب حلف برداری ، امریکہ کے تین سابق صدر سمیت ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زوگر برگ شرکت کریں گے
  • اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان ساتھ چلنے کو تیار ہیں، محمود اچکزئی
  • چین نئی امریکی حکومت کے ساتھ اختلافات کو مناسب طریقے سے  حل کرنے کے لئے تیار ہے، وزارت خارجہ
  • ایران کے ساتھ شراکت داری کسی ملک کیخلاف نہیں ،روس کا اعلان
  • یوکرین: جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے 3.32 ارب ڈالر امداد کی اپیل
  • تلوار لٹکا کر سمجھا جا رہا تھا بانی ڈیل کیلئے تیار ہو جائیں، علیمہ خان
  • پاکستانی وفد کی چیئرپرسن خارجہ امور کمیٹی یورپین پارلیمنٹ ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات
  • اسرائیلی وزیراعظم کی جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو
  • بھارت نے ایک ساتھ آبدوز، جنگی جہاز اور فریگیٹ بحر ہند میں اتار دیے