نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر کے عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سیلف ڈیفنس ہمارا حق ہے اس کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ ہمیں اپنے ازلی دشمن بھارت سے چوکنا رہنا ہو گا، اسرائیل کی مٹھی بھر تعداد مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلا رہی ہے، ہمیں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ چلنا ہو گا۔ بھارتی پروپیگنڈے کا سامنا کرنے کے لیے تیاری کرنا ہو گی۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے۔ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ دنیا کا ہر قانون اپنے تحفظ کی اجازت دیتا ہے۔ ہمیں سیلف ڈیفنس کی تیاری کرنی چاہیے۔ خطہ کے مجموعی حالات کو مدنظر رکھ کر پالیسی مرتب کرنا ہو گی۔ بھارت کی بدنیتی کا ادراک ہے، مسائل کو دانش مندی سے حل کر رہے ہیں۔ ترقیاتی پراجیکٹس سے خطہ کی نظیر بدل جائے گی۔ نوجوانوں کو اسلاف کے نظریہ کی جانب راغب کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ بین الاقوامی قانون ہمیں دفاع کا حق دیتا ہے، عوام کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت

مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں معصوم کشمیریوں کا قاتل قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78سال کے ظلم و جبر کے باوجود بھارت کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی گہری محبت اور وفاداری ان کی شناخت اور جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔ وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی کو توڑیں، مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق آزادی دلانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی حاصل کریں گے اور ایک مکمل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وہ عالمی رہنما جن کو کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر سزا کا سامنا کرنا پڑا
  • نئی دہلی کو سرینگر سے جوڑنے والی ٹرین جلد ہی شروع ہوگی
  •  اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی گیا تو زبردست عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمن 
  • بھارتی بیانات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، پاکستان
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوششوں کی مذمت
  • بھارتی آرمی چیف کا پاکستا ن کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پر آر
  • بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ترجمان پاک فوج کا منہ توڑ جواب
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان گمراہ کن پروپیگنڈے کی بدترین مثال ہے، آئی ایس پی آر
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان پٹے ہوئے موقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے: آئی ایس پی آر