2025-01-18@19:20:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1950

«رواں سال»:

(نئی خبر)
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب  7 روز میں مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، 190 ملین پاؤنڈز برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا معاہدہ تھا ۔  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ  حکومت نے تسلیم کیا ہے عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی ،پٹرولیم کے شعبے میں بھی پاکستان پیچھے رہ گیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آج بھی تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے،  14 ارب ملک سے باہر گیا ہے ہم 2ارب کے لیے آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا...
    عدالت دیکھنا چاہتی ہے ملٹری کورٹس ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، جسٹس حسن رضوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ سیکشن 2(1) ڈی ون اگر درست قرار پاتا ہے تو نتیجہ کیا ہوگا، قانون کے سیکشنز درست پائے تو یہ ٹرائل...
      میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک خاتون نے خواب میں لاٹری کے جیتنے والے نمبر دیکھے، اور وہی نمبر اس کے لیے خوش قسمتی کا ذریعہ بن گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے "پک فائیو” لاٹری کی قرعہ اندازی میں 50 ہزار ڈالر (تقریباً 42 لاکھ روپے) جیتے۔ خاتون نے بتایا کہ دسمبر میں ایک رات وہ خواب میں ایک مخصوص نمبر دیکھ کر بیدار ہوئیں، جو ان کے دماغ میں گونج رہا تھا۔ اس خواب پر یقین کرتے ہوئے، انہوں نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا جس کا نمبر 99000 تھا۔ جب انہوں نے چھٹیوں کے دوران ایک پارٹی میں شرکت کے بعد اپنا ٹکٹ...
      خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق، ڈی آئی خان کی تحصیل درازیندہ کی یونین کونسل بہران میں 2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کیس گزشتہ سال دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو بھیجا گیا تھا۔ 2024 کے دوران خیبرپختونخوا میں پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بھی ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی تھی، جس...
    اسلام آباد:وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنااللہ نے سینیٹر عرفان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ملاقات میں اپوزیشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں تمام اتحادی، پی پی بھی شامل ہے جب کہ حکومتی کمیٹی مطالبات پر جو جواب دے گی وہ حتمی ہوگا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے 2 بنیادی مطالبات ہیں...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے تحریری مطالبات پیش کرنے کے بعد وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹر عرفان صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی مطالبات کا باضابطہ جواب دے گی، اور کمیٹی کا جواب حتمی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مینڈیٹ کی واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ (رانا ثنااللہ اور عرفان صدیقی کی پریس کانفنرنس جاری ہے، خبر میں تفصیلات شامل کی جارہی ہیں) آپ اور...
      ضلع خیبر: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران گزشتہ ایک ماہ میں 22 خوارج ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے اور اس کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 22 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ آپریشن تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آج کرم سامان لے جانے والے قافلے پر...
    محکمہ صحت بلوچستان نے ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بذریعہ اشتہار کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس اسٹاف کو ڈیوٹی پر غیر حاضر ہونے پر ڈیوٹی سے برخاست کر دیا جائے گا، غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف بیڈاایکٹ کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: اسپتالوں کی بندش میں ملوث ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو معطل کرنے کا فیصلہ اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ سروس میں بریک آنے سے سنیارٹی ختم ہوسکتی ہے، پینشن اور دیگر مراعات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، فرائض کی انجام دہی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں، جیل میں نہیں روئی۔فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ بچوں کو جب ان کا حق اسکالر شپ کے صورت میں ملتا ہے تو اُن کی خوشی دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ جتنا پیار مجھے طلباء کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ اسٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آ کر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم...
    — فائل فوٹو ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 دسمبر سے اب تک آپریشن کے دوران 18خوارج زخمی کیے گئے، یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے واقعات پر تیراہ میں یہ آپریشن کیے، تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج کرم سامان لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں 4 گاڑیاں آئیں جس کے نتیجے میں 1 اہلکار شہید اور 4...
      اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے 139 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے 2 ارکان عبدالقدوس اور قاسم کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جبکہ قومی اسمبلی کے 16 ارکان، پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 ارکان، سندھ اسمبلی کے 15 ارکان اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ یہ تمام ارکان گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے معطل کیے گئے ہیں۔
    الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-24 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ معطل شدہ اراکین گوشوارے جمع کرانے تک کسی اسمبلی یا سینیٹ کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا کہ گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ رکنیت سے محروم ہونے والوں میں قومی اسمبلی کے 16 ارکان، 2 سینیٹرز، پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33، اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان شامل ہیں۔...
    تیراہ: ضلع خیبر وادی تیراہ میں کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے متعدد آپریشنز میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک اور 18 زِخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے ضلع تیراہ کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان گھناوٴنی کارروائیوں کے جواب میں سیکورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر رہی ہیں، 14 دسمبر 2024 سے کئے گئے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسزکی جانب سے اب تک بائیس خوارج کا خاتمہ کیا گیا جبکہ اٹھارہ خوارج زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ...
    ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔  انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 دسمبر سے اب تک آپریشن کے دوران 18خوارج زخمی کئے گئے یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کئے گئے تھے،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے واقعات پر تیراہ میں یہ آپریشن کئے، تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردی کے متعدد واقعات ہوئے تھے۔ بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات،عمران خان نے بھی تصدیق کر دی  سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج کرم سامان لے جانے والے قافلے پر شرپسندوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں 4 گاڑیاں آئیں تاہم کوئی...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی  مختلف کاروائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک جبکہ 18زخمی ہو گئے ۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 دسمبر سے اب تک آپریشن کے دوران 18خوارج زخمی کیے گئے، یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیے گئے تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز  علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے، کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ حکومت سندھ کا گراونڈ کی گئی گاڑیاں نیلام کرنے، سرکاری ملازمین کیلئے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا...
    سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 14 دسمبر 2024 سے مختلف آپریشنز میں اب تک 22 خوارج کو ہلاک اور 18 خوارج کو زخمی کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کئی اموات ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گھنائونی کارروائیوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز علاقے میں خوارج کے خلاف وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کررہی ہیں، 14 دسمبر 2024 سے جاری مختلف آپریشنز میں فورسز نے 22 خوارج کو ہلاک اور 18 کو زخمی کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم،آسان کاروبارکارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان لاہور میں آسان کاروبار کارڈ اور آسان فنانس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی بلندیوں پر ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، شہباز شریف نے بڑی محنت سے ملک کو خراب صورتحال سے نکال لیا ہے۔ مریم نواز نے...
      لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچا لیا گیا ہے۔ لاہور میں "آسان کاروبار فنانس” اور "آسان کاروبار کارڈ” کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اب ملک کی اقتصادی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، سٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور عالمی سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہیں۔ مریم نواز نے وزیراعظم کے حالیہ اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید 11 روپے کمی کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے انڈسٹریلائزیشن ضروری...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )پشاورہائیکورٹ میں بشری بی بی، سینیٹر شبلی فراز اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے مقدمات کی سماعتیں ہوئیں جن میں عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو حفاظتی ضمانتیں فراہم کردیں بشری بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشری بی بی اسلام آباد میں توشہ خانہ ٹو کیس کی پیشی کے لیے موجود ہیں.(جاری ہے) چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا استثنی کی درخواست دائر کی گئی ہے؟ وکیل کی تصدیق پر عدالت نے بشری بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے ہدایت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر وکلا نے مقدمے کے تیز ٹرائل پر اعتراض اٹھا دیا ہائی کورٹ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی.(جاری ہے) سماعت میں درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر پیش ہوئے جب کہ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان بھی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچیں سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست پر اعتراضات کیا ہیں؟ جس پر وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ مصدقہ کاپیز ساتھ منسلک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا. جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے جس میں انہوں نے کہا کہ سیکشن 2(1) ڈی ون اگر درست قرار پاتا ہے تو نتیجہ کیا ہوگا، قانون کے سیکشنز درست پائے تو یہ ٹرائل کیخلاف درخواستیں نا قابل سماعت تھیں، ملٹری ٹرائل میں پورا پروسیجر فالو کیا جاتا ہے.(جاری ہے) جسٹس حسن رضوی نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے توشہ خانہ 2 کیس کے تیز ٹرائل کرنے پر اعتراضات اٹھا دئیے،اسلا م آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میںپیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچیں۔سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہفتے میں توشہ خانہ2 کیس میں ٹرائل کی 3 سماعتیں ہو رہی ہیں۔...
    کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی میں ہزاروں ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد ہارون کے نام سے ہوئی، جسے کے ایم سی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، سج سے چھاپے کے دوران سے 35 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے 10ہزار درہم، 1500 برطانوی پاؤنڈز، 1030 سعودی ریال، ایک لاکھ 20 ہزار روپے برآمدکیے گئے۔...
    ہری پور: پنجاب کے شہر ہری پور میں شیر کے حملے میں شہری جاں بحق ہوگیا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ہری پور میں شیر جنگل سے نکل کر نگری پائیں میں پہنچ گیا جہاں اس نے حملہ کرکے ایک نوجوان کو مار ڈالا۔ علاقہ مکین شیر کے حملے کی اطلاعات پر پہنچے اور ان کے شور مچانے پر شیر دوبارہ جنگل کی طرف بھاگ گیا۔ امدادی ذرائع کے مطابق ہلاک ہوئے نوجوان کا نام نبیل ہے جب کہ محکمہ وائلڈ لائف تاحال واقعے سے بے خبر ہے اور اس کی طرف سے شیر کو پکڑںے کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ واقعے کے بعد سے لوگ محتاط ہوگئے ہیں اور علاقے...
    حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں باضابطہ جواب دے گی، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے امید ظاہر کی ہے کہ اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکرات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سینیٹر عرفان صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اور مذاکرات کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت 7 روز میں مطالبات کا باضابطہ جواب دے گی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا اور کہا...
    — فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 2 سینیٹرز قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 16 ممبران قومی اسمبلی کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔
    —فائل فوٹو حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر حکومتی کمیٹی 7 دن میں اپنا تحریری جواب دے گی۔مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان تیسرا اجلاس ہوا۔عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمر ایوب نے اپنی کمیٹی کی جانب سے تحریری مطالبات کی فہرست اسپیکر کو دی، انہوں نے مطالبات پڑھ کر بھی سنائے۔ مذاکرات کا تیسرا دور: پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات پیش کر دیےاس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ انہوں نے...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی مزاحمتی تحریک اور غاصب اسرائیلی رژیم کے درمیان طے پانیوالے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور غاصب صیہونیوں کی "قابض ماہیت" کیجانب اشارہ کئے کہا کہ اقوام متحدہ مشرق وسطی کے تمام فریقوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس معاہدے کو فلسطینیوں و "اسرائیلیوں" کے بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے ایک بہتر موقع کے طور پر استعمال کریں! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گیوٹریس نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس و غاصب صیہونی رژیم کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا...
      آج کل کی تیز رفتار دنیا میں، واٹس ایپ گروپس کا استعمال بات چیت کے لیے ایک معمول بن چکا ہے۔ یہ فوری رابطے اور معلومات کی تیز تر ترسیل کے لیے ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ تاہم، ایک رجحان سامنے آ یا ہے جس میں اہم سرکاری نوٹیفیکیشنز اور سرکولر وائس نوٹس کے ذریعے شیئر کیے جا رہے ہیں۔ کیا یہ واقعی بہترین طریقہ ہے یا ہم صرف ایک آسان شارٹ کٹ اختیار کر رہے ہیں؟ رسمی رابطے کی روایات ہمیشہ تحریری شکل میں رہی ہیں، چاہے وہ میمو، ای میل یا سرکاری خطوط کی صورت میں ہوں یا کسی اور صورت میں۔ تحریری پیغامات میں ایک خاص نوعیت کی حاکمیت اور شفافیت ہوتی ہے۔ اس...
    امریکا کے انتہائی موقر اخبار واشنگٹن پوسٹ کا وجود بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔ اخبار کے 400 سے زائد ملازمین نے ایک مشترکہ خط میں اخبار کے مستقبل کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ارب پتی آجر اور صنعت کار جیف بیزوز سے ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔ جیف بیزوز واشنگٹن پوسٹ کے مالک ہیں تاہم وہ کبھی کبھار ہی واشنگٹن میں اخبار کے دفتر میں قدم رکھتے ہیں۔ این پی آر کی رپورٹ کے مطابق خط میں ملازمین نے لکھا ہے کہ اخبار کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو اعتماد میں لیے بغیر چند ایسے فیصلے کیے ہیں جن سے اخبار کی ساکھ داؤ پر لگ گئی ہے۔ نیوز اور ویوز کے حوالے سے اخبار...
     پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی  ہے ۔ایوی ایشن کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔  روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔ ایوی ایشن  نے کہا کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آ گیا۔فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا۔روانگی کے ایک  گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔
    ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے شکست دیکر اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔ جیسن ہولڈر نے صرف 23 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولی نے 19 رنز دیکر 3 وکٹیں لیں اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز کے ہدف کا آسانی سے دفاع کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آندرے رسل اور لوری ایونز کے درمیان 50 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ایونز 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ رسل نے 12 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں شارجہ وارئرز کی اننگز ، شراکت داری کی...
    35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کردی گئی جس کے باعث قافلہ واپس آگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوئر کرم کے علاقہ بگن میں پاراچنار جانے والے گاڑیوں پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا بعدازاں گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جاچکے ہیں...
    بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں  درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد میں توشہ خانہ ٹو کیس کی پیشی کے لیے موجود ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی، سینیٹر شبلی فراز اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے مقدمات کی سماعتیں ہوئیں، جن میں عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو حفاظتی ضمانتیں فراہم کردیں۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں  درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد میں توشہ خانہ ٹو کیس کی پیشی...
    معروف گلوکار جواد احمد بجلی چوری کے تنازعے میں لیسکو عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے الزام میں مشکل میں پھنس گئے۔   رپورٹ کے مطابق واقعہ جوہر ٹاؤن میں گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر پیش آیا، جہاں لیسکو عملہ بجلی چوری کی تحقیقات کے لیے پہنچا تھا۔  لیسکو کی جانب سے تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرائی گئی درخواست میں گلوکار جواد احمد، ان کے ساتھی عدیل اور چار نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق، جواد احمد نے موقع پر پہنچ کر عملے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور عملے کو دھمکایا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی گاڑی (ویگو ڈالا) عملے پر چڑھانے کی کوشش کی۔  لیسکو...
    خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے ملنے والے 500 ارب روپے کے ذکر پر تلخی ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر جھوٹ بول رہے ہیں، جس کے بعد وزیرِاعلیٰ اجلاس چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی تین اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخلاسلام آباد :…’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان... اس موقع پر سربراہ اے این پی...
    اسکرین گریب بگن میں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق راکٹ لگنے سے قافلے کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس افسوس ناک واقعے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ کُرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔قافلے میں شامل گاڑیاں واپس ٹل روانہ ہو گئی ہیں جبکہ چھپری چیک پوسٹ سے بھی مال بردار گاڑیاں واپس آ رہی ہیں۔ ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 42 افراد جاں بحقپولیس کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کُرم کے لیے ٹل کینٹ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بھی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف میدان میں آگئی ہے اور اس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہونے والے ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درجن سے زیادہ درخواستیں، اب تک سماعت کیوں نہ ہوسکی؟ درخواست میں سپریم کورٹ سے 26ویں آئینی ترمیم  اور اس کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کو بھی کلعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں وفاقی وزارت قانون، چاروں صوبوں اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے...
    مشیر صحت نے واقعے پر فوری کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون مریضہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر مشیر صحت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واقعہ کے بعد اسپتال کے دو کلاس فور اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس عمل کو "ذاتی فعل" قرار دیا اور کہا کہ اسے پورے ادارے کے ساتھ منسلک کرنا غیر مناسب ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں سینکڑوں خواتین اہلکار مریضوں کو بہترین طبی...
    ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی پاکستان میں مذہبی آزادی کا قومی دن مختص کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز کراچی / اسلام آباد :پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا سالانہ قومی دن منانے کی تجویز پیش کردی ہے، سولہ جنوری کو امریکہ میں مذہبی آزادی کے قومی دن کے موقع پر امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ امریکہ سمیت عالمی برادری سال میں ایک دن مذہبی آزادی کے نام مختص کرسکتی ہے تو ہم کیوں پیچھے ہیں؟ ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے حوالے سے جانی جاتی ہے، انہوں نے...
    بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئینے)  جیل سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں  نظر ثانی کی درخواست دائرکردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے نظر ثانی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 10 جنوری کو اسپشل جج سینٹرل کورٹ شاہ رخ ارجمند نے جیل سہولیات کے حوالے سے حکم جاری کیا۔ ہائی پروفائل قیدی ہونے کے باجود جیل میں سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ جیل حکام کا رویہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ قانون کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ حکم کے غلط استعمال کو روکنے اور قانون...
    بیان میں ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ہم خاص طور پر لبنان کے عزیز بھائیوں کا ذکر کرتے ہیں، خاص طور پر حزب اللہ کے مجاہدین، جنہوں نے القدس کی آزادی کے لیے سینکڑوں شہداء دیے، اور ان کی قیادت، جن کی سرپرستی میں یہ کارنامے انجام پائے، جن میں سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سینئیر رکن اور غزہ میں حماس کے رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے جنگ بندی اور اسیران کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس تاریخی لمحے میں، جو ہمارے عوام کی جدو جہد اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے جو دہائیوں سے جاری ہے اور جس کے بعد ایک...
    تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا تھا کہ عوام لگتے کیا ہیں؟ عوام عوام کی بات ہو رہی ہے، کس نے کب سنجیدگی سے دیکھا؟ وہ جو بیک ڈور ہے ، عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ بالواسطہ طور پر مجھے میسج آتے ہیں اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ’’طاقتور حلقوں‘‘ سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے طاقتور حلقوں سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیک ڈور اور آفیشل رابطے بھی ہوتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان رابطوں میں پارٹی کا موقف اپنے لیڈر بانی چیئرمین کا موقف دیتا رہتا ہوں، جو حالات چل رہے ہیں، ان کا...
     سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا  کہ اس وقت ملک میں بحران ہے، مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، دعا ہے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے، ہمیں پاکستان کی عزت صرف ملک کے اندر نہیں باہر بھی چاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی وجہ سے ہمارے کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہوسکی۔
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ چاہیے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنا کاروبار کرنا اس پہلے اتنا آسان نہیں تھا، آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔ جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے...
    اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ...
    ویب ڈیسک: پارا چنار میں راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیاء خورو نوش کی قلت ہے، جس کی وجہ سے ٹماٹر ، پیاز اور دیگر سبزیاں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔  عوام کا کہنا ہے کہ پاراچنار شہر میں 16 کلو گھی 11 ہزار، چینی بوری 10 ہزار، چائے 2100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔  ٹماٹر 750 روپے، پیاز 600 روپے، ہری مرچ 1000 روپے، ٹینڈا،گوبھی، اور کچالو بھی 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ پارا چنار میں بڑا گوشت 1500 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 3 ہزار روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا  عوام کے...
    حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے بھی جایا جا سکتا ہے،31 جنوری سے قبل پی ٹی آئی کو حکومتی کمیٹی جواب دے گی۔  ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کو تحریری جواب دیا جائے گا، پی ٹی آئی حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔   عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریری مطالبات تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے پیش...
    پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے این آر او مانگنا ہوتا تو 2 سال پہلے مانگتے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو، مذاکرات جاری رہیں گے، کوئی ایک فریق ہٹ دھرمی پر اترا تو سیاسی عدم استحکام میں مزید شدت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی گرفتاریاں پہلے کبھی نہیں ہوئیں ،پاکستان کو سیاسی عدم استحکام نے جکڑ لیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مسائل حل ہوں، ماضی میں ہوئے واقعات کی...
    پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے تیسرے دور میں حکومتی کمیٹی کے سامنے اپنے مطالبات تحریری شکل میں رکھ دیے۔ تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز میں آئین کی بحالی، قانون کی حکمرانی، عوامی مینڈیٹ کا احترام اور آزاد و شفاف انتخابات کے حوالے سے وسیع مذاکرات شامل ہیں۔ تحریری مطالبات میں اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں نے مشکلات اور قربانیوں کا طویل سفر طے کیا ہے۔ ہمارے قائد عمران خان اور ہزاروں حمایتیوں کو بلاجواز قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ پاکستانی عوام کے ووٹ کو پامال کیا گیا، ان کی آوازوں اور جسموں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ اسلام آباد کی گلیوں...
    12 جنوری 2025ء کو وطن عزیز پاکستان کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ خیرالمدارس ملتان میں عظیم الشان اجتماع بسلسلہ ختم بخاری شریف و دستار فضیلت منعقد ہوا۔اس اجتماع عام میں قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے بطور مہمان خصوصی جبکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا،ولی کامل مفتی حسن اور دیگر اکابرین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی و مہتمم جامعہ خیرالمدارس مولانا قاری حنیف جالندھری نے ایک قرارداد پیش کی۔جس کی تائید اس اجتماع عام میں شریک مہمانانِ گرامی اور ہزاروں شرکاء نے یک زبان ہو کر کی۔وہ قرارداد یقینا اس وقت ہر کلمہ گو مسلمان کی دل کی آواز ہے۔اگر یہ آواز ارباب اقتدار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق نو مئی کے واقعات پر نہیں ہوسکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی دلائل دیئے۔ تحریک انصاف نے حکومت کو اپنے مطالبات تحریری طور...
    سول ہسپتال کوئٹہ، بے نظیر ہسپتال، فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، فارماسسٹ اور نرسز نے عوام الناس کیلئے او پی ڈیز کے دروازے بند کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرکاری ڈاکٹروں کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے باعث غریب عوام رل گئے۔ عوام مہنگے نجی کلینک اور پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز ایسویس ایشن کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کی سروسز کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ آج کوئٹہ میں سول ہسپتال، بے نظیر ہسپتال، فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال اور شیخ زید...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے، پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیئے،پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت چیف جسٹس یا 3ججز پر مشتمل 2کمیشن آف انکوائری تشکیل دے، کمیشن وفاقی حکومت کمیشن آف انکوائری ایکٹ2017کے تحت قائم کرے،تحریک انصاف نے دوسرا مطالبہ کیا ہے کہ کمیشن کے ججز کی تعیناتی تحریک انصاف اور حکومت کی باہمی رضامندی سے 7روز میں کی جائے،اس کے علاوہ کمیشن بانی پی ٹی آئی کی 9مئی سے متعلق گرفتاری کی انکوائری کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں رینجرز اور...
    لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز لاہور:بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت 8 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے، انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانتیں مسترد کی۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔یاد رہے کہ...
    گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ رپورٹس کے مطابق جواد احمد کی اہلیہ نے میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران گلوکار جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔ گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی، میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔ pic.twitter.com/h2MMqzRwwU — WE News (@WENewsPk) January 16, 2025 واقعے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب...
    پاکستان میں سوشل میڈیا کی دنیا نے گزشتہ کچھ سالوں میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے، اور اس نے لوگوں کو نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ مگر اسی پلیٹ فارم کا استعمال بعض افراد اور گروہ ایک منفی اور تخریبی مقصد کے تحت کر رہے ہیں جو نہ صرف ذاتی مفادات کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ پورے ملک کے استحکام اور اتحاد کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹ، نفرت، اور پروپیگنڈے نے پورے پاکستان کو متاثر کیا ہے اور ملک کی ساکھ اور یکجہتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ حال ہی میں معروف صحافی ابصار عالم نے ! جھوٹ پھیلائو ۔ ڈالر کمائو !...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا گیا جب کہ علی امین گنڈا پور کے علاوہ مذکراتی کمیٹی اراکین نے دستخط کر دیے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دستخط چارٹر آف ڈیمانڈ پر باقی ہیں،  عمر ایوب نے چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شیئر کردیا۔ پی ٹی آئی  تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی، عمر ایوب بطور اپوزیشن لیڈر  اور پی ٹی آئی مزکراتی کمیٹی سربراہ  کے طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ تحریر کیے۔
    لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی کی 8 مقدموں میں ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ  نے عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے ٹی سی نے حقائق کے برعکس ضمانتیں مسترد کیں۔ عدالت 8 مقدموں میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔
    حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی—فائل فوٹو حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گتفگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف آج اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریری مطالبات تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے پیش کریں گے، حکومت کی جانب سے بھی تحریک انصاف کو تحریری جواب دیا جائے گا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگااس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ کیس دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو سال سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پاکستان کا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس جسٹس محمد شفیع صدیقی نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ معیز جعفری عدالت پیش ہوئے۔(جاری ہے) دوران سماعت چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے، کیوں نہ آپ کی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا جائی ایڈووکیٹ معیزجعفری نے کہا کہ ہم حکم امتناع چاہتے ہیں جس پر...
    ویب ڈٰسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بحران ہے، مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، دعا ہے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلے۔  انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے، ہمیں پاکستان کی عزت صرف ملک کے اندر نہیں باہر بھی چاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا  سابق وفاقی...
     پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات تفصیلات اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔اس سے قبل وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزارہ کی آج اسلام آباد توشہ خانہ ٹو میں پیشی ہے، د ر خو ا ستگزارہ اسلام آباد میں ہے۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ استشنیٰ کی درخواست دائر کی ہے، جی ہم نے دائر کی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع کروائی ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ درخواست گزارہ مقدمات کی تفصیلات کے لئے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں، عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی ضمانت دے کردرخواست...
    سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو 20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع سی اے اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ 20 جنوری سے پروازوں کے لیے آپریشنل ہوگا۔   سی اے اے نے نوٹم جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا۔  نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حوالے سے یہ باضابطہ طور پہلا تحریری نوٹم ہے۔ ابتدائی طور پر قومی ائیرلائن  پی آئی اے کی  پروازیں چلا کر  نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آپریشنل کیا جائے گا۔ ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پروازیں چلانے میں دلچسپی کا...
    خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات کچھ زیادہ ہموار نہیں چل رہے، ناہمواری کی وجہ ویسے تو وفاق اور صوبے کے درمیان جاری سیاسی جنگ ہونی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہے، اگر دیکھا جائے تو عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے سے لے کر اب تک اگر وفاق اور صوبے کے درمیان مالی حالات میں بہتری آئی ہے تو وہ موجودہ دور میں آئی ہے، جس کا اعتراف مشیر خزانہ مزمل اسلم بھی کرچکے ہیں۔ وفاقی حکومت فنڈز کی فراہمی بھی کررہی ہے اور کئی امور پر رابطے میں بھی ہے، جس میں بلاشبہ مزید بہتری کی ضرورت ہے، تاہم خیبر پختونخوا کابینہ کے اندر جو ناہمواری ہے اس کی وجہ سوائے پاکستان تحریک انصاف کے اور کچھ نہیں۔...
    ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سرکار کو نوٹس جاری کر دیئے, دو رکنی بنچ نے آئندہ سماعت پر مقدمات ریکارڈ بھی طلب کر لیا. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی. ان درخواستوں میں وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھے ، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے اور بانی پی...
    حماس اور اسرائیل  کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، اس جنگ بندی پر دنیا بھر کے رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سب سے پہلے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کا کریڈٹ لیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں موجود اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی ثالثی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پیش رفت صرف نومبر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ’ہماری تاریخی فتح کے نتیجے‘ کے طور پر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلیوں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ طے پاگیا، ٹرمپ کا دعویٰ انہوں نے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست زیرسماعت دیگر درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیرسماعت ہے،عدالت نے کہاکہ کیوں نہ آپ کی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کیا جائے،وکیل معیزجعفری ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم حکم امتناع چاہتے ہیں،چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہاکہ ہم قانون معطل نہیں کرسکتے،عدالت نے کہاکہ قانون کو معطل کرکے کیسے حکم امتناع جاری کیا جا سکتا ہے؟عدالت نے درخواست زیرسماعت دیگر درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت  کردی  اور سماعت غیرمعینہ...
    بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہوگیا۔ ذرائع  کے مطابق بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے والا ہرمس900 ڈرون کی  تجرباتی پروازگجرات کے پوربندرمیں کی جارہی تھی۔ یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا تھا۔ ہرمس 900 ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اوراسرائیلی ڈیفنس فرم  ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سےتیارکیا گیا ہے۔ ہرمس 900 ڈرون کی  قیمت تقریبا145  کروڑ  بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ مودی سرکار کا غیر  معیاری منصوبوں پر  اربوں ڈالر خرچ کرنا  مضحکہ خیز عمل بن چکا ہے۔ رواں سال بھارتی  کوسٹ گارڈکے  "دھروہیلی کاپٹرز"  حادثات کے بعد  گراوٴنڈکر دیےگئے جبکہ ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی  آبدوز آئی این...
    یونان میں 200 سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے کی انکوائری سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں یونان میں 200سے زائد پاکستانیوں کے ڈوبنے سے متعلق انکوائری کیخلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے وسیع اللہ بھٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جنوری تک درخواست گزار اور دیگر کیخلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرعلی مراد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد بھٹی اور وسیع اللہ بھٹی کیخلاف انکوائری ہورہی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی کراچی اور ڈائریکٹر ایچ آر ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے و...
    — فائل فوٹو پنجاب میں شہریوں کی سہولت کے لیے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کردیا گیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، کیٹیگری میں تبدیلی اور گولیوں میں اضافے کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جا سکے گی۔ کراچی: گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئےکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول میں گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی معیاد میں اضافے کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی...
    غزہ : حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ حماس کے مطابق یہ معاہدہ فلسطینی عوام کی مزاحمت اور ان کی استقامت کا نتیجہ ہے۔   غزہ میں حماس کے مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن افراد نے اس دوران قربانیاں دیں، ہم انہیں کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ انہوں نے خاص طور پر القدس بریگیڈ کے مجاہدین کو خراج تحسین پیش کیا اور ان تمام مزاحمتی گروپوں کا شکریہ ادا کیا جو اس جنگ میں شریک رہے۔   ڈاکٹر خلیل الحیہ نے مزید کہا...
    سٹی42 : پشاور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں پیش ہو رہی ہیں، آج حفاظتی ضمانت کی درخواست میں پیش نہیں ہو سکتی۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا  عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت ایک مہینے کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔ Ansa Awais Content Writer
    وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری امور پر جائزہ اجلاس وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی صدارت میں آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کےلیے ان کا تفصیلی سروے کرکے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلیے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین انٹرپرینیورز کےلیے خصوصی...
    عدالت کو ملٹری ٹرائل والے کیسز کا ریکارڈ دینے سے انکار کیا گیا، جسٹس حسن اظہر رضوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے ۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سیکشن 2 (1) ڈی ون اگر درست قرار پاتا ہے تو نتیجہ کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے سیکشنز درست پائے جائیں تو ٹرائل کے خلاف درخواستیں نا قابل سماعت ہوتی ہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ ملٹری ٹرائل میں پورا پروسیجر فالو کیا جاتا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران آئینی بنچ نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری  ہیں۔ دوران سماعت جج نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ سپریم کورٹ ایک کیس میں  ریکارڈ کا جائزہ لے چکی ہے،وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ریکارڈ ہم آپ کو دکھائیں...
    اس موقع پر دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور وہاں کشمیری عوام کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم چوہدری انوارلحق نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چوہدری انوارلحق کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور وہاں کشمیری عوام کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں درخواست گزاروں کے وکلا کو آفس اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات   کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،درخواستگزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ اعتراضات کیا ہیں،سلمان صفدر نے کہاکہ مصدقہ کا پیز ساتھ منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا، تمام آرڈرز مصدقہ کاپیز کے ساتھ منسلک کردی ہیں،سب لوگوں کو سردیوں کی چھٹیاں ملیں ہمیں نہیں ملیں،ہفتہ میں ٹرائل کی تین سماعتیں ہورہی ہیں،عدالتی اوقات کار کے علاوہ...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات کی کوشش کی گئی ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جن پر 6 مرتبہ چاقو سے وار کئے گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے گھر پر پیش آیا جہاں چور گھر میں گھسنے میں تو کامیاب ہوگیا تاہم اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا۔         View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا،...
    —فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔ قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل آگے ضرور بڑھے گا، اسحاق ڈارنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیر کے بیان پر قومی ایئرلائن پروازوں پر یورپ اور امریکا میں پابندی لگی۔ ایوی ایشن ذرائع نے کہا ہے کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ...
    غزہ میں حماس اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے جنگ بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی آنکھوں سے آنسو بہے، ہم نہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے۔ ہم تمام مزاحمتی گروپس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں، خاص طور پر القدس بریگیڈ کے مجاہدین کو جو اسلامی جہاد کی صف اول کے ساتھی ہیں۔ یہ تعمیر، دلجوئی اور غزہ کی تعمیر نو کا مرحلہ ہے۔ یہ یکجہتی اور ہم دردی کا مرحلہ ہے، جس کے ذریعے ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں، جو تعمیر کرتی ہے، تخریب نہیں۔ ہم وہ سب کچھ دوبارہ تعمیر کریں گے جو قابض افواج نے برباد کیا ہے۔ جنگ بندی...
    ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی،ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آگیا۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا  فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا،روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر...
    بھارت میں ایک 19 سالہ شادی شدہ لڑکی نے شوہر اور دیگر سسرالیوں کے طعنوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں پیش آیا، جہاں شاہانہ ممتاز کو منگل کے روز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے اور ویڈیو بنانے پر یورپی سیاح گرفتار میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہانہ کے خاندان کے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ گوری رنگت نہ ہونے اور انگریزی بول چال میں مہارت نہ رکھنے پر شاہانہ کا شوہر اور دیگر سسرالی اسے ہراساں کرتے تھے، روز روز کے طعنوں سے تنگ آکر شاہانہ نے خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق،...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ کارکردگی اور بیانیہ دو الگ الگ چیزیں ہیں، بیانیہ وہ بناتے ہیں جن کے پاس کارکردگی دکھانے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ معروف اور تجربہ کار سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی خاتون وزیر اعلیٰ کی اس بات کا حقیقت سے کتنا تعلق ہے؟ اس حوالے سے ایک بڑی مثال چودھری پرویز الٰہی کی ہے جو حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہر خاص و عام کے لیے دستیاب رہتے ہیں۔ جنرل مشرف کے دور میں انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، سیاسی میدان میں بھی پوری طرح سے سرگرم رہے لیکن 2008 ء کے انتخابات میں کھیل سے باہر ہو گئے پھر...
    مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں معصوم کشمیریوں کا قاتل قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78سال کے ظلم و...