2025-03-12@19:17:59 GMT
تلاش کی گنتی: 128

«ہائی جیک کی»:

(نئی خبر)
    سکھر (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کے زیر اہتمام مرکزی صدر کنول شوزب کی ہدایت پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین ضلع کھوٹکی تعلقہ ڈہرکی کی خواتین کارکنان نے عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی اور عمران خان کو رہا کیا جائے، مظاہرین خواتین نے ہاتھوں میں تحریری مذمتی پلے کارڈ اور پارٹی جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی وومین ونگ سندھ کی سیکرٹری جنرل کنول اعجاز، سکھر ڈویژن کی صدر صفیہ بلوچ و دیگر نے کی۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپنے سچے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اے ڈی آر کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں وکلا کی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،  مصالحت 2 گھنٹوں یا 2 دنوں میں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایک ٹاسک فورس بنائی کہ ہمیں کیسز کا بیک لاگ ختم کرنے کی ضرورت ہے،  ہر قانون کہہ رہا ہے کہ پارٹیوں کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے مگر اس میں لازمی مصالحت کا لفظ نہیں ہے، پاکستان میں مصالحت کے قوانین موجود ہیں مگر لوگوں کے اختیار کے باعث ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے 5 فیصلے جاری کیے کہ ہر شخص کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے، ہم واحد ملک...
    اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جب قانون سمجھ نہیں آتا تو رات دوبارہ پڑھ لیا کریں، انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہاکہ جوائنٹ سیکرٹریز آکر بتائیں 7سال میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)’پین امریکن ہائی وے‘ دنیا کی سب سے طویل شاہراہ ہے، یہ ایک اہم سڑکوں کے جال کا حصہ ہے جو امریکہ کے شمالی حصے سے لے کر جنوبی امریکہ کے دور دراز علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ اس ہائی وے کا آغاز امریکہ کی ریاست ایلاسکا کے پرڈو بی سے ہوتا ہے اور یہ 30 ہزارکلومیٹر تک پھیل کر جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک سے گزرتا ہے۔ پین امریکن ہائی وے کی جغرافیائی اہمیت پین امریکن ہائی وے، متعدد ممالک سے گزرتی ہے، جن میں امریکہ، کینیڈا، میکسیکو، گوئٹے مالا، ایل سلواڈور، ہونڈوراس، نکاراگوا، کوسٹا ریکا، پاناما، کولمبیا، ایکواڈور، پیرو، چلی اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ یہ ہائی وے مختلف اقلیمی زونز سے گزرتی ہے، جس میں گھنے جنگلات،...
    پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے ،معیشت کا حال بدترین ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذکرات جاری نہیں رہ سکتے، حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی، کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر اعتماد ہیں ،عمران خان جیل سے باہر آئیں...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ضلعی حکام کی غفلت کے باعث 4 ماہ کے مختصر عرصے میں پولیو کے 5 کیس ظاہرہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود ذمہ دار افسران کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ قومی انسداد پولیو میں محکمہ صحت کی جانب سے مجرمانہ غفلت پر ڈی ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی، نہ ہی ڈبلیو ایچ او نے جیکب آباد میں مقرر اسٹاپ افسر کو ہٹایا، قومی ادارہ صحت کے رپورٹ میں سیوریج نالے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے، مسلسل 6ماہ سے پولیو وائرس کی موجودگی کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث 4 ماہ میں پولیو کے 5 کیس رپورٹ ہوئے جو تشویشناک ہے، ضلع میں...
    شہرت یافتہ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے اپنے لکھے اور گائے ہوئے گانے ’’اسنیک‘‘ کے ساتھ گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ نورا فتحی نے امریکی مین اسٹریم میوزک انڈسٹری میں مشہور سنگر جیسن ڈیرولو کے ساتھ گلوکاری میں ڈیبیو کیا ہے۔ 16 جنوری کو ریلیز ہونے والا یہ گانا پہلے ہی یوٹیوب پر 21 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔ ’’اسنیک‘‘ گانے کی ڈانس ویڈیو میں نورا فتحی کے خود ناگن بننے اور سانپ کی ڈولتے ہوئے رقص کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ گانے کی ہدایت کاری مراکش کے ہداہت کار عبدالرافیہ ال عبدوئی نے کی ہے جب کہ اس کے کوریو گرافر بھارت سے تعلق رکھنے والے راجیت دیو...
    پشاور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم فروری کو 11 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا، پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے جوڈیشل کمیشن کو 40 امیدواروں کے نام ارسال کردیئے گئے۔ پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے بھجوائے گئے چالیس امیدواروں میں چار سیشن ججز کے ناموں پر غور ہوگا جن میں سیشن جج کلیم ارشد خان، سیشن جج فرخ جمشید، سیشن جج انعام اللہ خان، سیشن جج صوفیہ وقار خٹک کے نام شامل ہیں۔ وکلاء میں عبدالفیاض، کلیم خان، عامر جاوید، عاطف علی خان، اورنگزیب، بخت جمال خان بشارت خان کے نام شامل ہیں۔ وکلاء میں بشارت خان، بلال احمد درانی، غلام محمد،...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم فروری کو 11 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا، پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے جوڈیشل کمیشن کو 40 امیدواروں کے نام ارسال کردیئے گئے۔ پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے بھجوائے گئے چالیس امیدواروں میں چار سیشن ججز کے ناموں پر غور ہوگا جن میں سیشن جج کلیم ارشد خان، سیشن جج فرخ جمشید، سیشن جج انعام اللہ خان، سیشن جج صوفیہ وقار خٹک کے نام شامل ہیں۔ وکلاء میں عبدالفیاض، کلیم خان، عامر جاوید، عاطف علی خان، اورنگزیب، بخت جمال خان بشارت خان کے نام شامل ہیں۔ وکلاء میں بشارت خان،...
    قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی اور مائیکرو فون سن رہا ہوتا ہے۔اسلام آباد میں شاہد خاقان، محمود اچکزئی اور اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ قابل مذمت ہے۔ ہمارا سمجھوتہ آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے، اسد قیصراپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا سمجھوتہ صرف آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہوتی ہے اور مائیکرو فون سن رہا ہوتا ہے۔ حکومت...
    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق نئی معلومات نے پچھلے تمام دعوے اور اندازے غلط ثابت کردیئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ آگ کا آغاز 7 جنوری سے نہیں بلکہ یکم جنوری سے ہو گیا تھا۔ تحقیق کاروں سے گفتگو میں متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہی پہاڑوں پر ایک جگہ بھی یکم جنوری کو آگ لگی تھی تاہم اس آگ سے مختصر رقبہ متاثر ہوا تھا۔ رہائشیوں نے شکوہ کیا کہ انتظامیہ نے اس آگ پر توجہ نہیں دی اور اسے بڑھنے سے روکنے کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اُٹھایا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں لگنے والی آگ کو بجھانے میں پیشہ ورانہ طریقہ کار اختیار کرنے...
      شعیب شاہین—فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور عطاء اللّٰہ تارڑ کے بیانات مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش ہیں۔ایک بیان میں شعیب شاہین  نے کہا ہے کہ ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے تو تحریکِ انصاف سے بات کرنا پڑے گی۔ شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکماسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو دفن نہیں کیا جا سکتا، نظامِ انصاف پر حملہ آور نہیں ہوا جا سکتا۔ شعیب شاہین  نے یہ بھی کہا کہ نئے پارٹی...
    سپریم کورٹ نے واہ کینٹ خود کش حملہ کیس کے مجرم حمید اللہ کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے واہ کینٹ خودکش حملہ کیس کے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ مجرم حمید اللہ کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ واہ کینٹ واقعے میں ان کے مو¿کل پر غلط الزام لگایا گیا، حمید اللہ کو فاٹا سے گرفتار کرنے کا بتایا گیا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر 20 منٹ بعد دائر ہوئی، کیسے ممکن ہے کہ واہ کینٹ واقعہ ہو اور ملزم کو 20 منٹ میں...
    قومی اسمبلی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی ہولناک آگ اور اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے نوید انور جیوا نے پیش کی جس پر 13سے زائد ارکان نے دستخط کئے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے امداد کیلئے آگے آئیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی نے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ، درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے پر ان سے اظہار ہمدردی کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی نے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی ہولناک آگ اور اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کے نوید انور جیوا نے پیش کی جس پر 13سے زائد ارکان نے دستخط کئے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے امداد کیلئے آگے آئیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔بعد ازاں قومی اسمبلی نے لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ، درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے اور ہزاروں افراد کے متاثر ہونے پر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )امریکا نے جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ”مائیکروپراسیسر“ کی برآمد اور اس کی ملکیت اور اے آئی سسٹمز کے صارفین کے باہم رابطوں کے قواعد سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے قانون کو 120 دنوں کے لیے عوامی تبصروں اور ردعمل کے لیے پیش کیا جائے گا نئے قانون کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کی ضرورت ہے.(جاری ہے) وائس آف امریکا کے مطابق اعلان کردہ قانون میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ قابل اعتماد شراکت دار ممالک کی کمپنیاں، جدت و اختراع کو فروغ دینے کے لیے اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی تک کیسے رسائی...
    کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر قیادت اہل غزہ سے اظہار یکجہتی ٗساحل سمندرسی وی یو پر منفرد وتاریخی ”غزہ مارچ کیا گیا، جس میں خواتین سمیت بچوں اور جوانوں نے بھرپور شرکت کرکے اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ منعم ظفر خان غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں. غزہ مارچ میں ہزاروں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود ہیں
    شرکائے ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور ان کے حق میں آواز اٹھائیں، انسانیت کی بات کرنے والے آج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت ساحل سمندر مین سی ویو روڈ پر عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین، بچوں، نوجوانوں، سول سوسائٹی و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ساحل سمندر پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا یہ...
    کراچی: جماعت اسلامی کے تحت سی ویو روڈ پر اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ مارچ جاری ہے، مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کر رہے ہیں۔ شہری اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی لیے فیملیز کے ہمراہ سی ویو پہنچنا شروع ہوگئے، مارچ میں بچے ،بوڑھے ،جوان مرد و خواتین اور سول سائٹی سے وابستہ افراد میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔
    سابق ​​چائلڈ اسٹار اور آسٹریلوی نژاد اداکار روری کیلم سائیکس، جو 1998 کی برطانوی ٹی وی سیریز 'کِڈی کیپرز' میں اپنے کردار کے باعث مشہور تھے، مالیبو کی جنگلاتی آگ میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کی والدہ شیلے سائیکس نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔ 32 سالہ روری، جو پیدائشی طور پر دماغی فالج کے شکار تھے، اپنی فیملی کے 17 ایکڑ پر مشتمل اسٹوڈیو اسٹیٹ پر موجود ایک کاٹیج میں رہ رہے تھے۔ ان کی والدہ نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے پانی دستیاب نہیں تھا۔ شیلے سائیکس نے ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) پر اپنے بیٹے کی موت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا:"میرے بیٹے روری کی موت کا اعلان کرتے ہوئے مجھے انتہائی دکھ...
    لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 13 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی 8 درخواستوں پر سماعت سماعت کرے گا۔2 رکنی بنچ کی جانب سے بطور اعتراضی درخواستوں پر سماعت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آج ہی بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں عمران خان نے مؤقف اپنایا تھا کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کے لیے سازش...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب اور ایس ایم اینڈ آئی پو یو سے ڈاکٹر حرا نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ اینڈ انفیکشیئس ڈیزیز پروگرام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران نے اس موقع پر بریفننگ دی۔(جاری ہے)...
    —فائل فوٹو کرک کے انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیاکراچیکراچی میں موت باٹنے والی تیز رفتار ٹرالر نے... ڈی سی نے بتایا ہے کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں اس پر اتفاق ہوا کہ کانفرنس سے اس اہم موضوع پر عالمی سطح پر ایک اہم پیغام جائے گا کہ مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مشترکہ منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص سیرت میوزیم کے قیام کیلئے کام جاری رکھے گا۔ مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات پر مسلم ورلڈ لیگ نے اظہار تشکر کیا۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم...
    امریکا: ٹرمپ کے حکم پر غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں آسٹریلیا تاریکن وطن کی حق تلفی کررہا ہے‘ اقوام متحدہاقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے آسٹریلیا میں تاریکن وطن کی حق تلفی سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان سمیت دیگر مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے2 درجن سے زائد تارکین وطنوں کو نارو کے جزیرے میں زبردستی کئی عرصے سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ ہیومن رائٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے شہری اور سیاسی حقوق کے متعلق سے عالمی معاہدے کی 2 دفعات کی...
    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے عمران خان کی رہائی کے بینرز اٹھا کر شرکت کی ہے، اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے نعرہ بازی کی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر احمد چنڑ کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع وزیر زراعت پنجاب کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرہ بازی کی۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی عمران خان کی رہائی کے بینرز اٹھا کر شریک ہوئے اور بانی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کر دیں۔ مہوش حیات نے 6 جنوری کو اپنی 37 ویں سالگرہ منائی تھی جس میں ان کی والدہ سمیت انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں نے مہوش حیات کو خوب مبارک باد دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی مہوش حیات کو ان کے مداحوں نے مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزیدپڑھیں:برقع پہنو، نمازپڑھو، شاہ رخ نے بیوی...