اڈیالہ جیل میں کیمرے کی آنکھ دیکھ اور مائیکرو فون سن رہا ہوتا ہے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی اور مائیکرو فون سن رہا ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں شاہد خاقان، محمود اچکزئی اور اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ قابل مذمت ہے۔
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا سمجھوتہ صرف آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہوتی ہے اور مائیکرو فون سن رہا ہوتا ہے۔ حکومت کا ٹیسٹ کیس ہے کیمرے اور مائیکرو فون کے بغیر ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں۔
اس سے قبل اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا سمجھوتہ صرف آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے،ہم نے ملک کےلیے آگے بڑھنا ہے۔
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےکہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحدوں پر جو ہورہا ہے، ہمیں اس کا احساس ہے۔
دوسری طرف محمود اچکزئی نے کہا کہ آج ہمیں بہت بری خبر ملی تھی کہ عمران خان کو 14 سال قید کی سزا ملی، اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتیں اس میں شامل ہوں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اور مائیکرو فون شاہد خاقان نے کہا کہ
پڑھیں:
بٹگرام: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی
— فائل فوٹوبٹگرام میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی محمود آباد کے علاقے فیملی شاپ کے قریب گھر...
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 1 کی حالت تشویشناک ہے۔
3 زخمی خواتین کو ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ہے۔