2025-04-17@02:05:38 GMT
تلاش کی گنتی: 116
«کا معاہدہ کیا گیا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے 3 ججز نے بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو خط لکھ دیا۔سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کو خط لکھا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خط میں بینچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا اور جسٹس عقیل سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خط میں20 جنوری کو کیس...
سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے کے معاملے پر جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نےچیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کو بھی تینوں ججز کی جانب سے خط لکھاگیا،خط میں بینچ اختیار ا ت سے متعلق کیس کا ذکر کیا گیا ہے،خط کےمطابق جسٹس عقیل عباسی کو16جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا، خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 20جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی، خط کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی 17 جنوری اجلاس کا ذکر کیا گیا، جسٹس منصور علی شاہ نےکمیٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس امین الدین خان کو خط لکھ دیا ، خط میں بنچ اختیارات سے متعلق کیس کا ذکر کیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس عقیل عباسی کو 16جنوری کو بنچ میں شامل کیا گیا، خط میں کہا گیا جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ میں کیس سن چکے ہیں، 20جنوری کو کیس سماعت کیلئے فکس نہ ہونے کی خط میں شکایت کی گئی،خط کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی 17جنوری اجلاس کا ذکر کیا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس منصور نے کمیٹی کو آگاہ کیا ان کا نقطہ نظر ریکارڈ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا ٹرمپ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی آج تشریف لائے اور ان کیساتھ پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما تھے، ملاقات میں آئین کے تحفظ کیلئے مل کر چلنے پر گفتگو کی گئی۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی الیکٹورل الائنس نہیں،سنگل پوائنٹ ایجنڈاتھا، ایجنڈایہ تھاکہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو، آئین کی بالادستی کیلئے مل کرجدوجہد کریں گے اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی...
کانگریس کے خزانچی نے کوٹلہ مارگ پر واقع کانگریس پارٹی کے نئے دفتر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اندرا بھون کو جدید سہولیات اور تاریخی ورثے کے عکاس کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے حال ہی میں دہلی میں اپنے نئے ہیڈکوارٹر "اندرا بھون" کا باضابطہ افتتاح کیا تھا، جس میں پارٹی نے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کانگریس کے خزانچی اجے ماکن جنرل سیکریٹری برائے مواصلات جے رام رمیش اور میڈیا و تشہیر کے چیئرمین پون کھیڑا نے آج اندرا بھون میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اجے ماکن نے کوٹلہ مارگ پر واقع کانگریس پارٹی کے نئے دفتر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اندرا بھون...
میرانشاہ(اسپورٹس ڈیسک)شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں پولیس اور پاک فوج میں ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پولیس اور آرمی ڈے کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔ تقریب میں کھیلوں کے دوستانہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں رسہ کشی، فٹبال اور والی بال شامل ہیں۔شائقین مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوئے اور دونوں ٹیموں کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر داد دی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فی الفور غزہ پر حملے روکے تاکہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد ہوسکے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا آغاز 19 جنوری سے ہونا ہے، لیکن حماس نے اس سے قبل حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری ہوئی تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، سخت گیر وزیر بین گویر کی دھمکی قطری وزیراعظم نے بدھ کو اعلان کیا تھا اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔ معاہدہ ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیل 116 فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ...
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 5 صفحات پر مشتمل 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو نیب آرڈیننس کی شق 10 اے کے تحت 14 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی جاتی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 6 ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی جبکہ عوامی عہدے کے لیے نااہلی کی سزا بھی دی جارہی ہے۔ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی معاونت مدد اور...
سید زبیر راشد : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا دورہ سکھر مکمل،اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی ایک روزہ سکھر کا دورہ مکمل کرلیا،قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کراچی واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نےدورے کے دوران تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا، اماراتی قونصل جنرل کراچی نے بیراج میوزیم لائیبریری اور لینس میوزیم اور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا،لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب منصوبہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات برسوں پر محیط ہیں،بخیت...
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں نسیم حیات میڈیکل سینٹر کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے لوگوں کو معیاری علاج اور مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز ، جن میں ڈاکٹر مصباح، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر اسماہ سبحان اور ڈاکٹر تحریم عثمان شامل تھے، نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اور مختلف طبی ٹیسٹ جیسے کہ شوگر ٹیسٹ اور دیگر تشخیصی سہولیات بھی مہیا کی گئیںکیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات دی گئیں۔ نسیم حیات میڈیکل سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر حسنین عابد اور چندر کمار سوٹھار نے اس موقع...
جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ، یحیی سنوار سمیت اہل غزہ و فلسطین کے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، غزہ و فلسطین میں حماس کے مجاہدین نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے اپنی جانب متوجہ کیا ہے، معاہدے پر عملدرآمد کے بعد امریکہ و اسرائیل کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور انڈونیشیا سے مطالبہ کرے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق کراچی میں جمعرات کو غزہ کی تازہ ترین صورتحال، حماس اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری 2025ء) ایم این اے نثار جٹ نے حکومت کو این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کرنے کا چیلنج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے نثار جٹ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی رہنماوں کے الزامات کا جواب دیا۔ نثار جٹ نے کہا کہ ہم نے فراڈ کیا ہم بہت برے ہیں، لیکن شہباز شریف کی کابینہ کو کس نے روکا ہے؟ این سی اے سے ہونے والا معاہدہ پبلک کردے، وہ بند لفافہ کابینہ کے منٹس کا حصہ ہے کھولیں اسے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے...
اسلام آباد: پاکستان نے 15 جنوری 2025 کو ہونے والی غزہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پر فوری اور مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ جنگ بندی مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گی اور انسانی امداد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال سے بد ترین جانوں اور املاک کا نقصان ہوا ہے اور لاکھوں بے گناہ فلسطینی شہری بے گھر ہو چکے ہیں، اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نے پورے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع...
اجلاس میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی کی موجودگی میں ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی، فارسی زبان کے فروغ اور اسلامِ نابِ محمدی (ص) کی ترویج کو جامعۃ المصطفی کی اہم ذمہ داریوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفٰی کے سابق و جدید نمائندے کے لئے الوداعی و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفارتکاروں، شیعہ و سنی علماء کرام، سکھ رہنما اور دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی کی موجودگی میں ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی، فارسی زبان کے فروغ اور اسلامِ نابِ محمدی (ص) کی ترویج کو جامعۃ المصطفی کی اہم ذمہ...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کھلاڑی، وکیل اور عبوری بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیوجیت ساکھیا کو بورڈ کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ اتوارکو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دیوجیت ساکھیا کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری کے عہدے سے صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ 55 سالہ ساکھیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بزنس مین اور ریاستی کرکٹ ایڈمنسٹریٹرپربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقررکیا گیا ہے۔ جے شاہ کے گزشتہ ماہ...
نواب شاہ (نمائندہ جسارت) تعلیمی ادارے جلاد کا منظر پیش کرنے لگے، سیاسی بنیادوں پر بھرتی کے نتائج سامنے آنے لگے، شہریوں میں شدید غصے کا اظہار، شہری نے پریس کلب پر بچے کے ہمراہ احتجاج کیا، اس سے قبل ہیڈ ماسٹر نے بچوں کے بال کاٹ دیے تھے، اسکولوں سے برطرف کرنے کے بجائے معطل کرکے ایسے اُستادوں کو بچا لیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچر جلاد بن گیا، ٹیچر نے طالب علم پر مبینہ تشدد کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری اسکول ٹیچر کے تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم ذاکر نے اپنے چچا نوشاد علی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مہران کالونی کے سرکاری اسکول میں...