WE News:
2025-04-29@11:02:51 GMT

غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کا نیا مطالبہ سامنے آگیا

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فی الفور غزہ پر حملے روکے تاکہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد ہوسکے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا آغاز 19 جنوری سے ہونا ہے، لیکن حماس نے اس سے قبل حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری ہوئی تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، سخت گیر وزیر بین گویر کی دھمکی

قطری وزیراعظم نے بدھ کو اعلان کیا تھا اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔ معاہدہ ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیل 116 فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے ہی روز مغویوں کی رہائی کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل حملے فوری روک دے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کابینہ نے حکومت کو سفارش کی ہے کہ جنگ بندی معاہدہ قبول کیا جائے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی حکومتی منظوری لینے کے لیے کابینہ کا اجلاس آج ہی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری، حماس 2 اہم شرائط سے دستبردار

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے سویلینز پر بمباری کی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 45 ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدہ فلسطین نیا مطالبہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدہ فلسطین نیا مطالبہ وی نیوز جنگ بندی معاہدے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کا پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان نے پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے کےلیے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی غیرجانب دار ادارہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے، پاکستان بھرپور تعاون کرے گا، پاکستان اس ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، دنیا کو پتہ چلنا چاہیے کہ اس واقعے کے اصل حقائق کیا ہیں۔ ٹھوس شواہد ہیں کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ موجودہ حالات اور ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کو بھارتی تحقیقات پر شدید تحفظات ہیں، چاہتے ہیں کوئی آزاد اور غیرجانبدار ادارہ پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی غیرجانبدار تحقیقات میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں اور انصاف ملے۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم پہلگام ڈرامے کو بےنقاب کرنا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے موقف میں بڑا واضح ہے، ہم پُرامن ملک ہیں، ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں، دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

سینیٹر محسن نقوی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے کسی حق کو دبانے کی کوشش کی گئی تو ایک ایک بندہ آخری دم تک لڑے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی دنیا میں کہیں بھی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، کوئی بھی غیر جانبدار فریق تحقیقات کرے گا تو پاکستان تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پٹی میں ’ایک نیا جہنم برپا‘ ہے، بین الاقوامی ریڈ کراس
  • حماس قیدیوں کی رہائی کے لیے مکمل معاہدے پر تیار ہے، محمود مرداوی
  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے کوششوں میں معمولی پیشرفت ہوئی ہے، قطری وزیراعظم
  • حماس تمام قیدیوں کی رہائی، 5سالہ جنگ بندی پر آمادہ
  • حماس 5 سالہ جنگ بندی کی شرط پر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے تیار
  • غزہ: حماس نے تمام قیدیوں کی رہائی، 5 سالہ جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی
  • غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا حتمی معاہدہ تیار کیا جا رہا ہے، عرب میڈیا
  • غزہ: حماس نے تمام قیدیوں کی رہائی، 5 سالہ جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی
  • پاکستان کا پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ
  • یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے پانچ سالہ جنگ بندی، حماس کی پیشکش