دورہ سکھر کے بعد اماراتی قونصل جنرل کا اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سید زبیر راشد : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا دورہ سکھر مکمل،اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی ایک روزہ سکھر کا دورہ مکمل کرلیا،قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کراچی واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نےدورے کے دوران تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا، اماراتی قونصل جنرل کراچی نے بیراج میوزیم لائیبریری اور لینس میوزیم اور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا،لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب منصوبہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات برسوں پر محیط ہیں،بخیت عتیق الرومیتی نے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی اور سیاحت کے فروغ میں پیش پیش رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اماراتی قونصل جنرل کا دورہ
پڑھیں:
امارات کا مصنوعی سیارہ محمد بن زاید سیٹ خلا میں روانہ
اماراتی ماہرین کیلیفورنیامیں راکٹ کی روانگی کامشاہدہ کررہے ہیںابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا مصنوعی سیارہ محمد بن زاید سیٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا ۔ محمد بن راشد خلائی مرکز کے اعلان کے مطابق سیارہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وینڈنبرگ ایئر بیس سے فیلکن9 راکٹ پر کامیابی کے ساتھ روانہ ہوا۔ مصنوعی سیارے کو اماراتی انجینئروں نے محمد بن راشد خلائی مرکز میں تیار کیاتھا۔ اس کا وزن 750 کلو گرام ہے اور اس کے تمام نظام جامع اور امتیازی خصوصیات کے حامل ہیں۔ اس میں تصویر کشی اور عکس بندی کے لیے دنیا کا جدید ترین اور بہترین کیمرا نصب ہے۔ اس کے علاوہ معلومات کی منتقلی کی رفتار موجودہ صلاحیت سے 4گنا تیز ہے۔