2025-03-15@17:41:37 GMT
تلاش کی گنتی: 116

«سوشل میڈیا اکائونٹس»:

(نئی خبر)
    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نامناسب فوٹو شوٹ کرانے پر تنقید کی زد میں ہیں، اور اب انہوں نے سوشل میڈیا سے ہی کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات زندگی میں ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑتا ہے، تاکہ آپ اپنے کو وقت دے کر ٹھیک اور ری چارج کریں، اور میں بھی ایسا ہی کررہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں حال ہی میں سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں، میرے چاہنے والوں نے اس بات کو نوٹ کیا جس کی تعریف کرتی ہوں۔ اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو میرے بارے میں اتنے فکر مند...
    تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 6 مارچ کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزارت دفاع کو آگاہ کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اپنے مستعفی ہونے کے خط میں لکھا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں دفائی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے وقت میں جا رہے ہیں جب فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی...
    بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ نے اپنی سوتیلی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روپالی گنگولی نے اپنی سوتیلی بیٹی ایشا ورما کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں روپالی گنگولی نے اپنی سوتیلی بیٹی ایشا ورما کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں اپنی وکیل ثنا رئیس خان کے ذریعے 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق روپالی کی وکیل ثنا رئیس نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سول کیس کے علاوہ ایک مجرمانہ ہتک عزت کی شکایت درج کرائی ہے۔ ہم دونوں آپشنز پر عمل کر رہے ہیں۔ کسی کو بھی عوامی ہتک...
    بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حق میں بیان دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور اسے اہمیت دینا بھی جانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین، میرا خاندان اور میری بیوی سب سے اہم ہیں اور مجھے ان کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ ابھیشیک کا ایشوریہ کے حق میں کھل کر بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔  بالی ووڈ اداکار کے اس بیان کے بعد مداحوں نے جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور...
    سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو انسٹاگرام پر گانے کے پس منظر میں اپنی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں بلیو لباس میں دیکھا گیا۔ویڈیو کے پس منظر میں انہوں نے گانا لگا رکھا ہے جب کہ وہ خود دیوار سے ٹیک لگا کر کیمرے کی طرف دکھائی دیتی ہیں۔مختصر ویڈیو میں بشریٰ انصاری کیمرے کے سامنے اپنے لباس کو درست کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے پر جہاں شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی خوبصورتی اور لباس کی تعریفیں کیں، وہیں...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی جارہی ہے، واقعہ کی...
    بالی ووڈ کی سینئر و مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور مہنگی اور قیمتی گاڑی خرید لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ کو نئی چمکتی دمکتی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ 57 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس دیگر بھی کئی مہنگی اور قیمتی گاڑیاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک آفس بھی کرائے پر دیا ہوا ہے جہاں سے...
    سوشل میڈیا پر بہت زیاددہ سرچ کی جانے والی ہندوستانی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو چکن گونیا سے صحت یاب ہو گئیں، ان کی نئی ویڈیو کو فینز نے سراہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اسٹار سمانتھا روتھ پربھو جو اکثر مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں، خواہ وہ اُن کی صحت سے جڑے معاملات ہی کیوں نہ ہوں، وہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے انسٹاگرام سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو جس کا ٹائٹل ہے 2025ء میں تیار ہوں۔ View this post on Instagram A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl) اس ویڈیو میں سمانتھا روتھ پربھونے اپنے فیشن کے کچھ اچھے لمحات فینز کے...
    PRAGUE: جمہوریہ چیک کے شمال مغربی شہر میں سلینڈر دھماکے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے اور عمارت میں آگ لگ گئی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کی فائر ریسکیو سروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ چیک شہر میں ایک ریسٹورنٹ میں سلینڈر دھماکے سے ہلاکتوں کے علاوہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ اور اطراف کی عمارات سے 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ فائربریگیڈ نے بیان میں بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات کے روشنی میں  ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک ہیٹر کے پٹھنے سے آگ لگی۔ وزیرداخلہ ویٹ راکوسان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایل پی جی گیس کا ہیٹر ریسٹورنٹ کے سامنے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی اور اداکارہ و میزبان عنبر خان کے ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں، ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں نے کسی کی مہندی کے تقریب میں رقص کیا۔ انسٹاگرام پر ’galaxylollywood‘ کے نام سے بنے پیج پر ان کے ڈانس کی ویڈیو کو شیئر کیا، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس کو صارفین کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے۔ کمنٹس سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ نے...
    بھارت کے مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اداکار کی حالت کے بارے میں پہلے یہ بتایا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہوا ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور...
    ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریا سین، جنہوں نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، ایک ویڈیو سکینڈل کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریا سین نے کم عمری میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور بالی ووڈ کے ساتھ بنگالی، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تاہم، 2005 میں ایک مبینہ ایم ایم ایس سکینڈل نے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا پہنچایا۔ یہ ویڈیو، جس میں ان کا نام اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ جوڑا گیا، انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ریا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور ان کے بارے میں یہ افواہیں گردش...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے۔ سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کے والد کی اطلاع دی گئی۔ ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کیلئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سدرہ امین نے لکھا کہ اللہ تعالی میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہیں۔
    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ایک بار پھر شادی کے موضوع پر بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔  اداکارہ میرا جو 1990 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، اپنی بہترین اداکاری اور منفرد بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ رپورٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران جب نیلم منیر کی شادی کا ذکر آیا تو میرا نے جذباتی انداز میں کہا، ’مجھے بہت افسوس ہے کہ میں اب تک شادی نہیں کر سکی۔ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا اور نہ ہی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔‘ یہ کہتے...
    بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے مسائل اور حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری، کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ کروانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے، قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی، پارٹی کو مسنگ پرسن معاملہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیصل چوہدری...