صبا قمر نے نامناسب فوٹو شوٹ پر تنقید کو دل پر لے لیا، سوشل میڈیا سے کنارہ کشی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نامناسب فوٹو شوٹ کرانے پر تنقید کی زد میں ہیں، اور اب انہوں نے سوشل میڈیا سے ہی کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات زندگی میں ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑتا ہے، تاکہ آپ اپنے کو وقت دے کر ٹھیک اور ری چارج کریں، اور میں بھی ایسا ہی کررہی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں حال ہی میں سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں، میرے چاہنے والوں نے اس بات کو نوٹ کیا جس کی تعریف کرتی ہوں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو میرے بارے میں اتنے فکر مند ہیں، میں بالکل ٹھیک ہوں اور یہ سب کچھ ایک مختصر وقت کے لیے ہے، میں کچھ ہی وقت کے بعد ایک بار پھر لوٹ کر آؤں گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے نجی میگزین کے لیے نامناسب فوٹو شوٹ کروایا۔
ویڈیو جونہی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستانی اداکارہ تنقید سوشل میڈیا سے کنارہ کشی صبا قمر نامناسب فوٹو شوٹ وی نیوز ویڈیو وائرل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی اداکارہ سوشل میڈیا سے کنارہ کشی نامناسب فوٹو شوٹ وی نیوز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا سے انہوں نے
پڑھیں:
سوشل میڈیا قوانین مزید سخت : پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور
اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائم ترمیمی بل پیکا بل 2025ء منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔
یہ بل وفاقی وزیر رانا تنویر پیکا نے پیش کیا جسے ضمنی ایجنڈے کے طور پر ایوان میں لایا گیا۔
بل پیش ہونے پر پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا اور پریس گیلری سے واک آؤٹ کرگئے۔
بعدازاں پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا جسے ارکان کی اکثریت سے ووٹ ملنے کے بعد ایوان سے منظور کرلیا گیا۔