معروف اداکارہ صائمہ قریشی کے رقص کی ویڈیو نے دھوم مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی اور اداکارہ و میزبان عنبر خان کے ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں، ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں نے کسی کی مہندی کے تقریب میں رقص کیا۔
انسٹاگرام پر ’galaxylollywood‘ کے نام سے بنے پیج پر ان کے ڈانس کی ویڈیو کو شیئر کیا، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس کو صارفین کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے۔
کمنٹس سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ نے دونوں اداکاراؤں کے ڈانس کی تعریف بھی کی۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ایک دوسری ویڈیو میں اداکارہ صائمہ قریشی کے ساتھ اداکارہ نادیہ خان کو دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
مزیدپڑھیں:پاکستان میں ’ڈیجیٹل روپیہ‘ شروع کرنے کیلئے بل تیار
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر میں رات گئے بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ
فائل فوٹوکراچی میں بااثر افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، کورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کراچی میں آئی جی سندھ کے احکامات کے باوجود ہوائی فائرنگ کا سلسلہ پولیس نہ روک پائی، کورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے ہوائی فائرنگ کے دوران جدید اسلحہ کا پولیس سے بے خوف ہوکر استعمال کیا گیا۔
بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں نوجوانوں کو باآسانی ہوائی فائرنگ کرتے نظر آئے۔
شدید ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔