دوران ڈکیتی مزاحمت پر سیف علی خان شدید زخمی،اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی جارہی ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے جب کہ گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور دو بچوں کےساتھ باندرا کے گھرمیں رہائش پذیر ہیں۔
اپریل تک پاکستان خطے میں سستی ترین بجلی دینے والا ملک بن جائے گا، اویس لغاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیف علی خان کے مطابق کے گھر
پڑھیں:
حیدرآباد: جھگڑے کے دوران صلح کرانے والا فائرنگ سے جاںبحق
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حالی روڈ تھانے کی حدود میں مالک مکان اور کرائے دار میں جھگڑا ،صلح کرانے والا نوجوان فائرنگ سے جانبحق پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل لیکر سول اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق کرائے دار مکان خالی نہیں کر رہاتھا اس کا کہنا تھا کہ مکان ملے تو میں وہاں منتقل ہوجاؤںگا جس پر مکان مالک شینا گدی اور کرائے دار فیصل گدی کے درمیان جھگڑا اور اس دوران فائرنگ سے صلح کرانے کے لئے آنے والا35فہد گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی ایس ایچ او حالی روڈ غلام حیدر کا کہنا ہے کہ لاش اسپتال منتقل کی ہے فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گئی۔