بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے مسائل اور حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری، کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ کروانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے، قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی، پارٹی کو مسنگ پرسن معاملہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ پروپیگنڈا اکاؤنٹ سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے اہم ہدایات جاری کی ہیں، بانی نے بشریٰ بی بی، شہداء سے متعلق پروپیگنڈا والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی، بانی نے عرب ممالک سے متعلق پروپیگنڈا والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ان اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چوہدری
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا عدالتی معاملات مذاکرات سے منسلک نہیں ہے،عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ غیر مبہم ہے،یہ کیس اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔