جمہوریہ چیک؛ ریسٹورنٹ میں دھماکا، 6 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
PRAGUE:
جمہوریہ چیک کے شمال مغربی شہر میں سلینڈر دھماکے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے اور عمارت میں آگ لگ گئی۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک کی فائر ریسکیو سروس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ چیک شہر میں ایک ریسٹورنٹ میں سلینڈر دھماکے سے ہلاکتوں کے علاوہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے، اس کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ اور اطراف کی عمارات سے 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
فائربریگیڈ نے بیان میں بتایا کہ عینی شاہدین کے بیانات کے روشنی میں ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک ہیٹر کے پٹھنے سے آگ لگی۔
وزیرداخلہ ویٹ راکوسان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایل پی جی گیس کا ہیٹر ریسٹورنٹ کے سامنے گارڈن میں الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔
فائر بریگیڈ سروس نے کہا کہ زخمیوں میں سے ایک شہری کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جو عمارت کے باتھ روم میں پھنسے ہوئے تھے۔
چیک میڈیا نے بتایا کہ دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں تقریباً 20 افراد موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روس کے یوکرین میں بیلسٹک میزائلوں سے حملے، 32 افراد ہلاک
یوکرین نے کہا ہے کہ سومی شہر پر روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں 2روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کی جب کہ یہ حملہ اس سال یوکرین پر کیے جانے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے، انہوں نے روس کے خلاف سخت بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ بھی کیا۔
یوکرین کے صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ "صرف بدمعاش ہی ایسا کام کر سکتے ہیں، عام لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں،" انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا جس میں زمین پر لاشیں، تباہ شدہ بس اور شہر کی سڑک کے بیچ میں جلی ہوئی کاریں دکھائی دے رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے دن کیا گیا جب کہ لوگ چرچ جاتے ہیں، یہ دن پام سنڈے ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حملے کے وقت شہری سڑکوں، گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور عمارتوں میں موجود تھے۔
زیلینسکی کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ میزائلوں میں کلسٹر گولہ بارود تھا، روسی زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مارنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔"