2025-04-19@03:28:56 GMT
تلاش کی گنتی: 924
«شرح سود میں صرف ایک فیصد»:
(نئی خبر)
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے عمران خان کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی، 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، ان کو 4 سال سے روکنے کی کوشش کی وہ نہیں مانے، عمران خان جب دستخط کررہے تھے تو منع کیا یہ نیب کیس ہے جیل جائیں گے، انہوں نے بات نہیں مانی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈھائی سال سے بتارہا ہوں خان...
بنکرز مسماری کے لئے ٹیمیں ڈپٹی کمشنر کرم کے دفتر سے تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں دونوں فریقین کے ایک ایک گاؤں کے بنکر مسمار کئے جائیںگے، ٹیمیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موجود ھوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کلیئرنس کے بعد امدادی کھیپ روانہ کی جائیگی، کرم میں تاحال دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، کرم میں تین مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہییں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلے اور معاہدے کے تحت بنکرز گرانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم نے متعلقہ اداروں کو حکم نامہ جاری کردیا...
کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جب تک اسلحہ فراہم نہیں کریں گے تو وہ کیسے لڑے گی، ایک طرف صوبے میں آگ لگی ہے، صوبائی حکومت کہتی تھی فوج نکل جائے، دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ بانی چیئرمین آزاد ہو جائیں گے، گورنر راج جمہوری عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کے پی لوٹ مار کا شکار ہے، پبلک سیکٹر کی 34 جامعات میں وائس چانسلر نہیں ہیں، یہ اپنے پارٹی کے لوگوں کو وائس چانسلر بنانا چاہتے ہیں، گورنر ہاوس...
واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ریاست کی لاس اینجلس کاؤنٹی سب سے متاثرہ علاقہ بن گیا۔ تاحال ، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ، اور ہزاروں عمارتیں جل چکی ہیں۔ہفتہ کے روز امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ PowerOutage.us کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کیلیفورنیا میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آگ اور تیز ہواوں کے باعث مضر دھواں اور ذرات خارج ہو رہے...

بائیڈن انتظامیہ نے کورونا ویکسین پر مواد سینسر کرنے کیلئے فیس بک کو مجبور کیا تھا، مارک زکر برگ کادعویٰ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)فیس بک میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے فیس بک پر کوویڈ 19کی ویکسین کے حوالے سے مواد سینسر کرنے پر مجبور کیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق میٹا کمپنی کے مالک، ٹیک جائنٹ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مارک زکر برگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں یہ کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا، جسے ہم نے تسلیم نہیں کیاجس پر بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کافی کچھ کہا گیا مگر ہم سچی چیزوں کو ختم کرنے والے نہیں ہیں، یہ تو مضحکہ خیز ہے۔عالمی میڈیا...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قیوم آباد تا شاہ فیصل ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا جس کا نام ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے رکھا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت پارٹی کی دیگر سینئر قیادت موجود تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح...
---فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے فیز ون کا آج کھولا جائے گا، ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کی کل لمبائی 39 کلو میٹر ہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہو کر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے۔ ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے کہا کہ اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے مختلف حکومتوں نے مختلف اقدامات بھی کیے، ایف بی آر نے رواں ہفتے ایک حیران کن فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے جو کنٹینر افغانستان جاتے ہیں ان کی سرویلنس ختم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتا ہے کہ اگر کوئی اچھا کام ہو بھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے...
کیلیفورنیا میں آگ قابو سے باہر ، ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ریاست کی لاس اینجلس کاؤنٹی سب سے متاثرہ علاقہ بن گیا۔ تاحال ، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ، اور ہزاروں عمارتیں جل چکی ہیں۔ہفتہ کے روز امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ PowerOutage.us کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کیلیفورنیا میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ لاس اینجلس کاؤنٹی نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ لاس اینجلس...
تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا ایف بی آر کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتاہے کہ اگرکوئی اچھا کام ہوبھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ساڑھے چارسال بعد آخر پی آئی اے نے یورپ کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے جو بلاشبہ ایک مثبت پیشرفت ہے، غلام سرورخان آج کل جہاں بھی ہیں ان سے پوچھنا چاہیے کہ آخر آپ کو کیا ضرورت پیش آئی تھی...
فیصل آباد (کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ایشیا کی سب سے بڑی یارن مارکیٹ کی بحالی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو باہمی افہام و تفہیم سے کام کرنا ہوگا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں منعقد ہونیوالے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ایک ہی ہونا چاہیے جبکہ سیلز ٹیکس کے بعد ایڈیشنل چارجز کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے علاوہ سیلز ٹیکس کی وصولی کے نظام میں دو عملی کو ختم کرنے کیلئے اصلاحات کی بھی اشد ضرورت ہے۔ سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا...
اسلام آباد (آن لائن)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرحمیں 0.65 فیصد کی کمی آگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ،مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 18 اشیاءکی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں 10 اشیاءکی قیمتوں میں کمی 23 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 31.40 فیصد کم ہوئی، ایک ہفتے میں آلو 10.36 فیصد سستے ہوئے، ایک ہفتے میں انڈے 5.96 فیصد اور دال چنا 1.64 فیصد سستی ہوئی،ایک ہفتے میں پیاز، چاول دال ماش سستی ہونے والی اشیاءمیں شامل ہیں،ایک ہفتے میں دال مونگ 2.56 فیصد مہنگی ہوئی، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56...
کراچی: بلاول بھٹو آج ذوالفقار بھٹو ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک 9.1 کلومیٹر پر محیط شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہ بھٹو )کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر 3 بجے سے ہوگا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر موجود ہوں گے۔
اسلام آباد () ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2.56 فیصد مہنگی ہوئی۔ 5لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد، گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ...
اپنی ایک پریس بریفنگ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں ہماری کہانی ابھی شروع ہوئی ہے جس کا اختتام دہشتگرد گروہوں کے خاتمے پر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے کہا کہ شام میں روسی اڈوں کی تقدیر کا فیصلہ مذاکرات میں طے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ "بشار الاسد" کی حکومت کے خاتمے سے قبل باغیوں اور روس کے درمیان طے پایا تھا کہ ماسکو، متحارب گروہ سے متصادم نہیں ہو گا اور نہ ہی باغی گروہ روسی اڈوں پر حملے کریں گے۔ ھاکان فیدان نے ان خیالات کا اظہار آج ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسد حکومت کے سقوط کے وقت روس...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری2025ء) Haier برانڈ سیمینار 2025، جدید ٹیکنالوجی، ماحولیاتی استحکام اور جدید طرزِ زندگی کے لیے ایک روشن مستقبل کا ایک عملی مظاہرہ ۔ یہ تقریب 08 جنوری 2025 کو لاہور میں منعقد ہوا ، جہاں Haier کے وسیع ڈیلر نیٹ ورک، بزنس پاٹنرزاور پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ سیمینار اہم اعلانات کا محور رہا جہاں 2025 کے لیئے Haier کے ویژن کی جھلک پیش کی گئی۔ مشترکہ قیادت؛ جدت، گرین ماحولیات،اور بہتر مستقبل کے موضوع پر منعقدہ ہونے والا،Haier برینڈ سیمینار میں، Haier کے انقلابی خیالات کا چرچہ رہا، خُصُوصاً ماحولیاتیِ آلودگی کو کنٹرول کرنے اور اپنے کسٹمرز کی بدلتی ہوئی تمام ضروریات کو پورا کرنے کا عزم قابل ذکر رہے ۔(جاری ہے) سیمینار...
FILE PHOTO اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی قیمت 2.56 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد، گھی، بریڈ، لہسن، اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی، جب کہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں...
اسلام آباد: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2.56 فی صد مہنگی ہوئی۔ پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فی صد، چینی 1.23 فی صد، گھی، بریڈ، لہسن، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران 10 اشیا کی...
اسلام آباد: کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، بڑھتی ہوئی آئی ٹی سکیورٹی کی ضروریات اور تقاضوں میں عالمی سطح پر کمپنیوں کی اکثریت پیداواری صلاحیت میں کمی، پیچیدہ ٹیکنالوجی کے ماحول کو محفوظ بنانے، اور ڈیٹا کے تحفظ کو فعال کرنے کے بنیادی چیلنجز سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں ڈیٹا کا تحفظ ایک اہم کاروباری چیلنجہے، جبکہ کاروباری عمل آؤٹ سورسنگ کے مسائل کو بھی کاروباری اداروں کی جانب سے سامنے رکھا گیا ہے۔ کاسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس رپورٹ ہر سال بجٹ میں تبدیلیوں، مسائل اور آئی ٹی سیکیورٹی کے فیصلہ سازوں کو متاثر کرنے والے کاروباری چیلنجوں کا تجزیہ کرنے کے لیے جاری کی جاتی ہے۔ یہ رپورٹ مختلف سائز اور صنعتوں کیے اداروں...
سماجی رابطے اور سیاسی ابلاگ کے لیے مشہور پلیٹ فارم ایکس یعنی سابقہ ٹوئٹر سے متاثر ہوتے ہوئے فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی فیکٹ چیکنگ کے روایتی طریقے سے انحراف کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹا کمپنی اجتماعی اطلاعات کے ذریعے غلط معلومات سے نمٹنے کے روایتی حقائق کی جانچ پڑتال کو صارف کے ذریعے فعال رکھنے والے ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم سے تبدیل کر رہی ہے، جو اچھا خاصا ایکس کی پالیسی سے متاثر فیصلہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:میٹا واٹس ایپ کے کون سے اہم فیچر پر کام کررہی ہے؟ ڈیجیٹل منظر نامے پر میٹا کے اس اقدام کو بیشتر سر گھما کر دیکھ رہے ہیں، فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے،ہماری افواج...
کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل چوتھے روز منفی پر بند ہوا ہے۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 232 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 113915 پوائنٹس کی سطحپر آ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں 628 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس نے انڈیکس کو 113519 پوائنٹس تک گرا دیا۔بازار میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہوکر 14156 ارب روپے ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن چار منفی دنوں میں 476 ارب روپے کم ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے...