لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری2025ء)
 Haier برانڈ سیمینار 2025، جدید ٹیکنالوجی، ماحولیاتی استحکام اور جدید طرزِ زندگی کے لیے ایک روشن مستقبل  کا ایک عملی مظاہرہ ۔ یہ تقریب 08 جنوری 2025 کو لاہور میں منعقد ہوا ، جہاں Haier کے وسیع ڈیلر نیٹ ورک، بزنس پاٹنرزاور پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ سیمینار اہم اعلانات کا محور رہا جہاں 2025 کے لیئے Haier  کے ویژن کی جھلک پیش کی گئی۔

مشترکہ قیادت؛ جدت، گرین ماحولیات،اور بہتر مستقبل کے موضوع پر منعقدہ ہونے والا،Haier  برینڈ سیمینار میں، Haier کے  انقلابی خیالات کا چرچہ رہا، خُصُوصاً ماحولیاتیِ آلودگی کو کنٹرول کرنے اور اپنے کسٹمرز کی بدلتی ہوئی تمام ضروریات کو پورا کرنے کا عزم قابل ذکر رہے ۔

(جاری ہے)


سیمینار کی ایک اہم سرگرمی Haier کی فیکٹری کا دورہ تھا، جہاں ملک بھر سے آئے 1000 سے زائد ڈیلرز نے مصنوعات کی پروڈکشن اور ڈسپلے سینٹر کا معائنہ کیا۔

مصنوعات کی پروڈکشن کے دورے میں، ڈیلرز نے جدید ٹیکنالوجی  کی حامل مصنوعات کی تیاری کے  اعلیٰ معیار کو براہ راست مشاہدہ کیا۔ ڈیلرز Haier کی جدید پروڈکشن اور مصنوعات کی وسیع رینج دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مہمانِ خصوصی کے طور پر سیمینار کو رونق بخشی۔ انہوں نے اپنی محنت اور ثابت قدمی کے سفر کو Haier کی جدت پسندمثالی کامیابیوں کے ہم پلہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا، "جس طرح محنت اور لگن نے مجھے میرے خواب کو پورا کرنے میں مدد دی، اسی طرح Haierکی مسلسل جدت پسند کاوشیں صارفین کی زندگی کو مزید آسان و آرام  دہ  بنا رہی ہیں۔
Haier ماحولیاتی استحکام کے لیے پرعزم ہے اور اپنی مصنوعات میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو شامل کر رہا ہے۔جس کی مثل  توانائی کی بچت کرنے والے ایئر کنڈیشنرز سے لے کر ماحول دوست واشنگ مشینز تک، Haier کی جدید ٹیکنالوجی توانائی کے استعمال کو کم کرنے اور ماحول کو کم سے کم نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں جو گرین اینرجی کے فروغ کی عالمی کوششوں کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں تاکہ ایک خوشحال اور صحت مند مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔


مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، Haier  جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی کا اسمارٹ وژن، صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل اعلیٰ معیار          کی مصنوعات کی فراہمی ہے ۔ Haier نہ صرف توقعات پر پورا اتر رہا ہے بلکہ مستقبل کے لیے نئی جدید ٹیکنالوجی کے معیار کی مصنوعات کی تیاری کے لیے کوشاں ہے ۔


ایونٹ میں Haier کی قیادت کی متاثر کن تقاریر شامل تھیں جس میں فینگ ژیانفا، سی ای او Haier پاکستان نے کہا Haier” نہ صرف صارفین کی توقعات پر پورا اتررہا ہے بلکہ ساتھ ساتھ مصنوعات کے معیار کو نئے مقام پر لے جانے کے لیے کوشاں ہے۔
صہیب راٹھور، ڈائریکٹر سیلز نے کہا، "2025 صارفین کے ساتھ مزید قربت اور مستحکم کاروباری امور کا سال ہوگا۔"
ہمایوں بشیر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے کہا، Haier” ٹیکنالوجی کی انقلابی تبدیلیوں کے لیے پرعزم ہے۔

جو ہمارے صارفین کے لیے آرام اور سہولت کا نیا باب کھولیں گی۔"
ایونٹ کے دوران پروڈکٹ مینیجرز نے بھی نئے پروڈکٹس کے لانچ پر روشنی ڈالی، جو صارفین کی زندگی کو مزید آسان، اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گی ۔
Haierبرانڈ سیمینار 2025 صرف ایک ایونٹ نہیں تھا بلکہ یہ برانڈ کے انوویشن، پائیداری اور ایک روشن مستقبل کا ایک عملی مظاہرہ تھا۔ اس تقریب میں Haierنے شاندار کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز کی اَن تھک محنت کو ایوارڈز سے نوازاگیا، جس عمل نے برانڈ اور اس کے نیٹ ورک کے درمیان مضبوط تعلق کو مزید مستحکم کیا۔ یہ ایونٹ Haier اور اس کے ڈیلرز کے درمیان مضبوط رابطہ کا زریعہ بھی تھا، جو اسمارٹ، گرین، اور جدید طرزِ زندگی کے روشن مستقبل کی قیادت کر رہا تھا ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: جدید ٹیکنالوجی مصنوعات کی صارفین کی نے کہا کے لیے

پڑھیں:

شاداب مستقبل محفوظ بنانے کے لیے کوچنگ کے میدان میں آگئے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان مستقبل کو محفوظ بنانے کیلیے کیرئیر کے دوران ہی کوچنگ سیکھنے لگے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیول 2 کوچنگ کورس کا لاہور کی نیشنل اکیڈمی میں آغاز کیا، جس میں سابق مینز و ویمنز کرکٹرز سمیت 30 سے افراد حصہ لے رہے ہیں۔آل رائونڈر شاداب خان کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، بلاول بھٹی، نوید لطیف، وہاب ریاض اور یاسر شاہ جیسے نمایاں سابق اسٹارز اس کورس کا حصہ ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹر اسد علی اور سابق ویمن کپتان بسمہ معروف بھی اس کورس میں شریک ہیں۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اتوار 19 جنوری تک جاری رہنے والے اس کورس میں ایڈوانس کوچنگ کی مہارتیں سکھائی جائیں گی، جس میں پاور ہٹنگ، جدید تکنیک اور کھیل کے ٹیکٹیکل پہلو شامل ہیں۔اس کورس میں کمیونیکیشن اسکلز پر بھی کام ہوگا اور کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی طاقت سے متعلق کام کے ساتھ جدید دور کی گیم پلاننگ اور اس پر عمل کرنے کا طریقہ بھی شامل ہوگا۔ یہ کورس سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر ڈاکٹر عمران عباس کے ساتھ این سی اے کے کوچز عبدالمجید، افتخار احمد، محتشم رشید، راحت عباس اسدی اور صبور احمد کرائیں گے۔ کورس کے اختتام پر شرکا کو اپنی اسائنمنٹس مکمل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا، کامیاب شرکا کو لیول 2 کوچنگ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر ہیں جنہیں ختم ہونا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان
  • فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 ء سے پاکستان بھر میں لانچ ہوگی
  • انٹرنیٹ مسائل کے باوجود پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ
  • نوشہروفیروز،ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد محمد یوسف صدیقی ،خالد احمد صدیقی ودیگر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • بہتر مستقبل کے لیے عثمان قادر پھر آسٹریلیا منتقل
  • اسرائیل و حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ بہتر مستقبل کا موقع ہے، اینٹونیو گیوٹریس
  • شاداب مستقبل محفوظ بنانے کے لیے کوچنگ کے میدان میں آگئے
  • حماس نے غزہ معاہدے کو ’گرین سگنل‘ دے دیا، اسرائیلی عہدیدار کا دعویٰ
  • مارچ 2025: ‘گوگل پے’ کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی انقلاب کا آغاز
  • غزہ جنگ بندی اور اسرائیل کا مستقبل