کیلیفورنیا میں آگ قابو سے باہر ، ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کیلیفورنیا میں آگ قابو سے باہر ، ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی اور ریاست کی لاس اینجلس کاؤنٹی سب سے متاثرہ علاقہ بن گیا۔ تاحال ، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ، اور ہزاروں عمارتیں جل چکی ہیں۔ہفتہ کے روز امریکی پاور ٹریکنگ ویب سائٹ PowerOutage.
لاس اینجلس کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آگ اور تیز ہواوں کے باعث مضر دھواں اور ذرات خارج ہو رہے ہیں جس سے کاؤنٹی میں ہوا کا معیار شدید طور پر متاثر ہوا ہے، اس سے صحت عامہ کو فوری اور طویل مدتی خطرات لاحق ہیں۔ کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے پالیساڈس میں آگ نے کم از کم 82.26 مربع کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جبکہ صرف 8 فیصد رقبے پر آگ پر قابو پایا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایٹن کے علاقے میں کم از کم 55.4 مربع کلومیٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے جبکہ آگ کے صرف 3فیصد پر قابو پایا گیا ہے. ہرسٹ میں متاثرہ 3.12 مربع کلومیٹر رقبے کے 70 فیصد پر آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ کینتھ میں کم از کم 4.25 مربع کلومیٹر کے 50 فیصد رقبے پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد
کراچی:جناح اسپتال کی گائنی وارڈ کے باہر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون بیگ سے 27 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان برآمد ہوا، خاتون اسپتال کی ایمرجنسی میں زیرعلاج ہے۔
ترجمان جناح اسپتال کے مطابق جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
اطلاع ملنے پر جناح اسپتال کی انتظامیہ اور سیکیورٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کے لیے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ساؤتھ وومن پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا۔
بے ہوش ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ جناح اسپتال کی انتظامیہ خاتون کے بے ہوش ہونے اور اس کے قبضے سے ملنے والی بڑی رقم سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔
ترجمان جناح اسپتال جہانگیر درانی کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں تمام رقم اور ملنے والا دیگر سامان کی مالیت تقریباً 27 لاکھ روپے ہے جو کہ سب وومن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتال کی ایمرجنسی میں صرف خاتون زیر علاج ہے۔