2025-03-18@17:19:23 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«ہائی پاور سلیکشن بورڈ»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر کے افسران کی ترقی روکنے کا حکم امتناع ختم کر دیا۔ کہا اب ہائی پاور سلیکشن بورڈ اپنا کام جاری رکھے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے وکیل کی حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا منظور کر لی۔ ہائی پاورسلیکشن بورڈ پر ایف بی آر کے گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقی روکنے کا حکم امتناع ختم کر دیا گیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ حکم امتناع کی وجہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی کارروائی...
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم کر دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس میں احکامات جاری کیے۔ ہائیکورٹ نے ہائی پاور بورڈ کو ایف بی آر افسران کی پروموشن بورڈ کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے۔ عدالت نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے کہا کہ پروموشن بورڈ کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی آج عدالت نے اسٹے ختم کر دیا، اب پروموشن بورڈ ایف بی آر افسران کی پروموشن کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔ ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال درخواست گزار شاہ بانو کی پٹیشن...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس، 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری
اسلام آباد (رضوان عباسی ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے 11 سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والی عنبرین جان کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ وہ اس وقت بطور سیکرٹری اطلاعات خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ کے پانچ افسران کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جن میں عائشہ حمیرا چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی اور محمد اسلم غوری شامل ہیں۔ریلوے (سی این ٹی گروپ) سے سید مظہر، جبکہ شہزاد حسن اور سید محمد عمار نقوی کو بھی گریڈ 22...
اسلام آباد: ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس،پولیس سروس اور فارن سروس کے مجموعی طورپر چھتیس افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی۔ ایف بی آر افسروں کی ترقی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث موخر،دیگر گروپس کے افسروں کی ترقیوں کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ پیر کو پھر بیٹھے گا۔ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 22 میں ترقی کیلیے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس کیبنٹ ڈویژن میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی صدارت میں ہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔وفاقی وزیر احد چیمہ ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللّٰہ خان دھاریجو،سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کی حد تک گریڈ 21 سے 22 کی پروموشن کیلیے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو آئندہ سماعت تک کام سے روک دیا ۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایف بی آر افسر شاہ بانو کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کے افسران کی ترقی کے لیے 12 مارچ تک ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ کیا جائے۔ ایف بی آر کے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلی فون عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے، عدالت نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر بیان حلفی دیں کہ پٹیشنر کا نام ایڈمن پُول میں رکھنے کی سمری نہیں بھجوائی گئی...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے معاملے پر افسران کی ترقی پر حکم امتناع جاری کردیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایف بی آر افسر شاہ بانو کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔عدالت نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران کی ترقی کیلئے 12 مارچ تک ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ کیا جائے۔عدالت کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلی فون عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے، آرڈر پر دستخط ہونے سے قبل ایف بی آر افسران کو عدالتی کارروائی اور عدالتی حکم کا علم ہو۔
بابر شہزاد تُرک: وفاقی بیوروکریٹس کے گریڈ 19 سے 20، گریڈ 20 سے 21 اور گریڈ 21 سے 22 تک کے ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اور سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تیاری مکمل کر لی ہے. ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ رواں ہفتے 5 یا 6 مارچ کو متوقع جبکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ 10 سے 13 مارچ تک شیڈول ہے. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی سربراہی میں مجوزہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے لیے وزیراعظم دفتر اور چیئرمین ایف پی ایس سی کی سربراہی میں ہونے والے سنٹرل سلیکشن بورڈ کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ گریڈ 22 کی 40 خالی اسامیوں...

ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2سال بعد بھی نہ ہوسکا، اجلاس نہ ہونے سے کن افسران کی ترقیاں متاثر ہوئیں ، تفصیلات سب نیوز پر
ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2سال بعد بھی نہ ہوسکا، اجلاس نہ ہونے سے کن افسران کی ترقیاں متاثر ہوئیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڈکااجلاس2سال بعد بھی نہ ہوسکا، بلاول بھٹو کو بورڈ میں شرکت کی دعوت کے فیصلے کے باوجود اجلاس التوا کا شکار ہے، گریڈ 22میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21کے انتظارمیں ہی ریٹائرڈ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق گریڈ 22میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21کے انتظارمیں ہی ریٹائرڈ ہوگئے، درجنوں اسامیاں دستیاب ہونے کے باوجود بورڈ نہ ہونے سے گریڈ 22 میں ترقیاں تاخیر کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق بورڈاجلاس میں تاخیرسے...
اسلام آباد: بلاول بھٹوزرداری اور خواجہ محمدآصف کو ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا ممبر بنادیا گیا، وزیر اعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹو کی خواہش پر انھیں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا ممبر بنایا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے انھیں ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل کرنے کامطالبہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی تعیناتی کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بلاول بھٹوزرداری اور خواجہ آصف کی تعیناتی کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں سروسز گروپ کے گریڈ 22 کے افسران ترقی پر فیصلے کیے جائیں گے ، بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا ممبربننے کی خواہش کا اظہار...
خواجہ آصف (دائیں)، بلاول بھٹو زرداری (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل سول سروس کے سینئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے معاملے میں وفاق حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں دو سیاستدانوں کو شامل کرلیا۔ اس ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے ارکان میں بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف شامل ہوں گے۔ دونوں سیاستدانوں کی بورڈ میں شمولیت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اویس کیانی : وزیراعظم نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں بلاول بھٹو کو شامل کردیا،وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا ممبر بنا دیادونوں ارکان گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کی ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ کی میٹنگز میں شریک ہوں گے،گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی کوئی میٹنگ نہیں ہوسکی تھیبلاول بھٹو اور خواجہ آصف گریڈ 21سے22 میں ترقی پانے والے افسران کی بورڈ میٹنگ میں شریک ہوں گے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے، وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔ہائی پاور سلیکشن بورڈ گریڈ 21 اور 22 میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران کی ملاقات مزید :
وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کا بڑا مطالبہ مان لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کا بڑا مطالبہ مان لیا،، وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹو کو راضی کرلیا،وزیراعظم نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو شامل کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کا بڑا مطالبہ مان لیاوزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو راضی کر لیاوزیراعظم نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں بلاول بھٹو کو شامل کردیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا ممبر بنا دیاگزشتہ ڈیڑھ سال سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی کوئی میٹنگ نہیں ہوسکی تھیبلاول بھٹو اور خواجہ آصف گریڈ 21سے22 میں ترقی پانے والے افسران کی بورڈ میٹنگ...